ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں کنٹر میڈیا کی موجودگی میں اضافہ

لندن، 30 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر کے نئے عہدے پر منصور خان کی تقرری

کنٹر میڈیا نے ڈائریکٹر  برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا، کنٹر میڈیا آڈینسز  کے نئے عہدے پر منصور خان کو مقرر کر دیا ہے تاکہ ابھرتی ہوئی کلیدی مارکیٹوں میں اپنی موجودگی کو سہارا دیا جا سکے۔ ادارہ متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی میں آپریشنز اور جنوبی ایشیا میں مختلف خطوں میں ٹیکنالوجی اجازت ناموں کے انتظامات کے ساتھ پہلے ہی متحرک ہے۔

Kantar%20Media%20logo ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں کنٹر میڈیا کی موجودگی میں اضافہ

Kantar Media logo

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130801/631117)

23سے زیادہ سالوں کے تجربے کے ساتھ منصور ٹیلی وژن ناظرین پر تحقیق اور پیمائش کے کاروبار کی آزمودہ کار شخصیت ہیں۔ اپنے نئے علاقائی کردار میں وہ دنیا کے اس تیزی سے ترقی کرتے حصے میں کمپنی کے قدم جمانے کے لیے کاروباری پیشرفت کی سرگرمیوں کی قیادت کریں گے۔ اس وقت ڈائریکٹر برائے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ خان نے یورپ میں 14 سے زائد ممالک ، مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا، مشرق بعید اور چین میں ادارے کی ٹی وی حاضرین پیمائش خدمات کو محفوظ بنانے اور جاری کرنے  میں کلیدی کردار ادا کیا۔

کنٹرمیڈیا آڈینسز کے گلوبل کمرشل  ڈائریکٹر کیلڈ نیلسن نے وضاحت کی کہ “ہم ابلاغ کے ہر شعبے کے لیے اس خطے میں زبردست صلاحیت دیکھتے ہیں جس کا مطلب ہے تجارتی کرنسیوں کو سہارا دینے کے لیے برقی پیمائش کی قابل بھروسہ تکنیک استعمال کی جائیں۔ اپنی مقامی موجودگی کو بڑھانے کے لیے منصور کو اس کلیدی عہدے پر مقرر کرنے سے صنعت کو بھی ان کی شاندار مہارتوں اور تجربے سے فائدہ حاصل ہوگا۔”

اپنے نئے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے منصور نے کہا کہ “میری نظریں دنیا کے اس متحرک اور ذرائع ابلاغ سے حرکت پانے والے خطے میں صارفین اور وسیع تر صنعت کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔ ابلاغ کی تمام اقسام سے منسلک صارفین کی سمجھ اور پیمائش کی اہمیت کو سمجھنا خطے میں اور پورے شعبے میں ہمارے مشن کا مستقل نمایاں حصہ ہے ۔ میں اس موقع کا خیرمقدم کرتا ہوں۔”

نیا عہدہ یکم اکتوبر 2013ء سے موثر ہوگا، اور خان لندن سے اس خطے میں منتقل ہوں گے۔

ہمارے بارے میں

کنٹر میڈیا ہم معلومات فراہم کرتا ہے جو ہمارے صارفین کو ابلاغ کے حوالے سے بہتر فیصلہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہم دنیا کے بہترین برانڈز، ناشرین، ایجنسیوں اور صنعتی انجمنوں کو تیزی سے بدلتی ابلاغی صنعت میں چلنے اور کامیابی حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہماری خدمات اور ڈیٹا میں قیمتاً ابلاغی مواقع کا تجزیہ؛ برانڈ ساکھ پر مشورے، اپنے ابلاغ کے ذریعے کارپویٹ مینجمنٹ اور صارفین کی شمولیت؛ اور حاصل کردہ ابلاغمیں صارفین کے ردعلم کا جائزہ لینا شامل ہیں۔ ابلاغ اور مارکیٹنگ معلومات میں تجربے کے عالمی ادارے کی حیثیت سے کنٹر میڈیا صارفین کو ناظرین پر تحقیق، مسابقتی معلومات، اہم صارفین رویے اور ڈیجیٹل معلومات، سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے لیے مارکیٹنگ اور اشتہاربازی کی موثریت سمیت وسیع اقسام کی معلومات فراہم کرتا ہے۔ ہمارے ماہرین 50 ممالک میں 4 ملین سے زیادہ برانڈز کے حامل 22,000 ہزاروں اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

کنٹر میڈیا ڈبلیو پی پی اور دنیا کے سب سے بڑے معلومات اور مشاورتی گروپوں میں سے ایک کے ڈیٹا انوسٹمنٹ مینجمنٹ شعبے کنٹر کا حصہ ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.kantarmedia.com اور http://www.kantarmedia-audiences.com

ہمیں فالو کیجیے: http://www.twitter.com/kantar_media اور http://www.twitter.com/weloveaudiences

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

تیریسا ہارسکرافٹ/ کیٹ الیگزینڈر، یوریکا کمیونی کیشنز

ٹیلی فون: +44-(0)1420 564346

ای میل: kantarmedia@eurekacomms.co.uk

ذریعہ: کنٹر میڈیا

موبائل +44-(0)7788-584413