اسلامی ترقیاتی بینک نے 2 بلین امریکی ڈالرز کے آئی ڈی بی انفرااسٹرکچر فنڈ II کا اعلان کردیا

– آئی ڈی بی کے 57 رکن ممالک کے لیے وقف سب سے بڑا نجی ایکوئٹی انفرااسٹرکچر فنڈ

– آئی ڈی بی فنڈ II کو سنبھالنے کے لیے بحرین میں اسما کیپٹل پارٹنرز کا قیام

جدہ، 26 جون 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) گروپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر احمد محمد علی نے آئی ڈی بی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر 2 بلین امریکی ڈالرز کے اسلامی ترقیاتی بینک انفرااسٹرکچر فنڈ II (آئی ڈی بی فنڈ II) کے اجراء کا اعلان کردیا۔ آئی ڈی بی فنڈ II سب سے بڑا نجی ایکوئٹی انفرااسٹرکچر فنڈ ہے جو آئی ڈی بی کے 57 رکن ممالک کے لیے وقف ہے۔

The%20Islamic%20Development%20Banks%20Board%20of%20Directors%20led%20by%20His%20Excellency اسلامی ترقیاتی بینک نے 2 بلین امریکی ڈالرز کے آئی ڈی بی انفرااسٹرکچر فنڈ II کا اعلان کردیا

The Islamic Development Bank’s Board of Directors led by His Excellency Dr. Ahmad Mohamed Ali, President of the Islamic Development Bank (IDB) Group, announced the launch of the US$2 billion Islamic Development Bank Infrastructure Fund II (the IDB Fund II), on the occasion of the 40th anniversary of the IDB.

http://photos.prnewswire.com/prnh/20140626/693975

آئی ڈی بی فنڈ II کو مملکت سعودی عرب کی پبلک پنشن ایجنسی، مملکت سعودی عرب کے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ، وزارت خزانہ مملکت بحرین اور وزارت خزانہ سلطنت برونائی دارالسلام کی مدد حاصل ہے جو بانی سرمایہ کار ہیں، جس میں پہلے مرحلے کے لیے 750 ملین امریکی ڈالرز کے کل وعدےکیے گئے ہیں۔ حتمی مرحلے اور اضافی سرمایہ کاری کے لیے اوائل 2015ء کا ہدف رکھا گیا ہے۔

آئی ڈی بی فنڈ II 730 ملین امریکی ڈالرز کے آئی ڈی بی انفرااسٹرکچر فنڈ I (آئی ڈی بی فنڈ I) کا پیشرو ہے، اسے بھی بانی سرمایہ کاروں کی مدد حاصل تھی، اور اس نے 18 فیصد آئی آر آر اور اہم منصوبوں میں 1.7 گنا زیادہ سرمایہ کاری حاصل کی جیسا کہ ملائیشیا میں ایئر ایشیا میں، سعودی عرب میں سعودی انٹرنیشنل پیٹروکیمیکل کمپنی (SIPCHEM)  اور پاکستان، عمان اور اردن میں اے ای ایس اوایسس لمیٹڈ میں۔

عزت مآب ڈاکٹر احمد محمد علی نے کہا کہ “آئی ڈی بی فنڈI کی زبردست کامیابی کے بعد آئی ڈی بی اور بانی سرمایہ کاروں نے آئی ڈی بی فنڈ II کے لیے سرمایہ کاری کے حجم کو تقریباً تین گنا کرکے 2 بلین امریکی ڈالرز تک پہنچا دیا ہے۔ فنڈ آئی ڈی بی کے رکن ممالک میں بنیادی ڈھانچے کے کلیدی منصوبوں میں مدد کے لیے 24 بلین کی مجموعی سرمایہ کاری منظم کرے گا۔”

آئی ڈی بی اور بانی سرمایہ کاروں نے اسما   کیپٹل پارٹنرز بی ایس سی (سی) قائم کردی ہے، جو مملکت بحرین میں ایک ملٹی-فنڈ ایسیٹ مینجمنٹ پلیٹ فارم ہے اور آئی ڈی بی فنڈII کو سنبھالے گا۔ اسما کیپٹل کے چیئرمین آئی ڈی بی گروپ کے صدر، اور نائب چیئرمین عزت ماب محمد الخراش، گورنر پبلک پنشن ایجنسی مملکت سعودی عرب، عزت مآب داتو پڈوکا حاجی بحرین بن عبد اللہ، نائب وزیر خزانہ سلطنت برونائی دارالسلام ہیں۔ دیگر بورڈ اراکین عبد اللہ ابراہیم الایاضی ، نائب سیکرٹری جنرل پبلک انوسٹمنٹ فنڈ مملکت سعودی عرب اور جناب سمیع محمد حمید، ڈائریکٹر غیر ملکی اقتصادی تعلقات وزارت خزانہ مملکت بحرین ہیں۔ انتظامی ٹیم کی سربراہی اسما کیپٹل کے سی ای او ممتاز خان کررہے ہیں، جو ماضی میں آئی ڈی بی فنڈ I کا انتظام سنبھال چکے ہیں۔

عزت مآب محمد الخراشی نے کہا کہ “اسما کیپٹل ممکنہ طور پر پنشن فنڈز اور دیگر عالمی سرمایہ کاروں کی مدد میں اہم کردار ادا کرے گا جو پورٹ فولیو کے تنوع اور مستحکم آمدنی کے لیے منتخب ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سرمائے کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں جانے کے خواہاں ہیں۔”

آئی ڈی بی فنڈ II کی نگاہیں بجلی، ٹیلی مواصلات، نقل و حمل کے بنیادی شعبوں سے آگے مرکوز ہوں گی اور ان میں تیل و گیس، تیل صاف کرنے کے کارخانے اور پیٹروکیمیکلز، فولاد اور المونیم ، کان کنی، انتظام و انصرام اور صحت عامہ، تعلیم اور مالیاتی خدمات کا تعین شامل ہیں۔

ممتاز خان نے کہا کہ “آئی ڈی بی فنڈ II مختلف خطوں میں سرمایہ کاری کے مواقع شناخت کرنے اور انہیں پروان چڑھانے کے لیے ایک تجربہ کار انتظامی ٹیم کے ساتھ آئی ڈی بی اور دیگر بانی سرمایہ کاروں کی قوت کو یکجا کرنے والا ایک بے مثال پلیٹ فارم ہے۔”

 تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140626/693975

 ذریعہ: اسما کیپٹل پارٹنرز