انٹرنیشنل بزنس اسکول سوچونے چین میں سی ایس آر کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے

سوچو، چین،3 جون 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — چین کے بدلتے ہوئے کاروباری ماحول کے مستقبل میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کا کردار گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل بزنس اسکول سوچو (IBSS) میں سوچو انڈسٹریل پارک (SIP) کے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی الائنس کے 80 ایگزیکٹو اراکین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والا موضوع تھا۔ کانفرنس، جو سیان جیاؤتونگ-لیور پول یونیورسٹی(XJTLU) میں ہوئی کو مشترکہ طور پر آئی بی ایس ایس اور ایس آئی پی پبلسٹی اسپریچوئل سویلائزیشن آفس نے منعقد کیا۔

شرکاء میں چین اور دنیا بھر سے مینیجرز اور صنعتی نمائندگان اور ساتھ ساتھ شوچو حکومتی عہدیداران اور ایکس جے ٹی ایل یو کے پروفیسرز شامل تھے۔

آئی بی ایس ایس نے ایس آئی پی سی ایس آر الائنس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جو آئی بی ایس ایس کی کاروبار میں سالمیت کو شامل کرنے سے وابستگی کو ظاہر کررہا ہے بلکہ ساتھ ساتھ یقینی بنارہا ہے کہ بزنس اسکول اپنی تعلیم، تحقیق و کاروباری مشغولیت کے ذریعے معاشرے پر مثبت اثر مرتب کرے اور اس میں بامعنی حصہ فراہم کرے۔

آئی بی ایس ایس کی ڈین سارا ڈکسن نے کہا کہ “آئی بی ایس ایس نے قوام متحدہ کے ذمہ دارانہ مینجمنٹ تعلیم کے لیے ضوابط پر دستخط کیے ہیں، اور آج مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور تحفظ پذیر ترقی کے چند تصورات اور ضوابط کے نفاذ میں ایک بڑا قدم ہے۔ ہم ایس آئی پی سی ایس آر الائنس کے ساتھ تعاون پر بہت خوش ہیں اور ہماری نظریں ایس آئی پی کی معیشت اور معاشرے پر بڑے اثرات پر مرکوز ہیں۔”

محترمہ یاؤ، ڈائریکٹر ایس آئی پی پبلسٹی اسپریچوئل سویلائزیشن آفس ، نے کہا کہ “ہم نے گزشتہ چند سالوں میں کچھ تجربہ حاصل کیا ہے، لیکن اس علاقے میں مستقبل کی ترقی کے لیے، اس انجمن کو متعلقہ تعلیمی شعبے کی جانب سے مزید مدد کی ضرورت ہے۔ آئی بی ایس ایس وہی ہے جس کی ہمیں تلاش ہے۔ درحقیقت یہ ایک ایسا تعاون ہے جس میں دونوں کے لیے فائدہ ہے۔ ایس آئی پی کے ساتھ تعاون کے ذریعے آئی بی ایس ایس ایس آئی پی میں وسائل کا بھرپور استعمال کر سکتا ہے، اور غیر ملکی و ملکی اداروں کے ساتھ اپنے تعلق کو بہتر بناسکتا ہے۔

 ایکس جے ٹی ایل یو کے بارے میں:

سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی ایک بین الاقوامی جامعہ ہے جسے مشترکہ طور پر چین اور برطانیہ  کے معروف اداروں نے ایک آزاد چین-برطانیہ منصوبے کے تحت بنایا، ایکس جے ٹی ایل یو عظیم تر چین میں اعلیٰ تر تعلیم کے شعبے میں پیشرو ہے۔ کیمپس چین کے مشرقی ساحل پر شوچو کے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے شہر میں واقع ہے، جو چین میں جی ڈی پی کی چوتھے نمبر پر  سب سے زیادہ مرکوزیت رکھتا ہے، اور تعلیم، رہائش اور ترقی کے لیے ایک بے مثال ماحول دیتا ہے۔ کئی مقامی طلباء اور عملے کے ساتھ ایکس جی ٹی ایل یو دنیا بھر کے طلبہ اور مدرسین کے ذریعے بہت تیزی سے عالمی تصور اور عالمگیر تعلیمی صلاحیت کو قائم کر رہا ہے۔

ہمیں فالو کیجیے:
facebook.com/xjtlu
weibo.com/xjtlu
twitter.com/xjtlu
linkedin.com/company/xi’an-jiaotong-liverpool-university

 ذریعہ: سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی