این ٹی ٹی کام رشیا ماسکو، روس میں ڈیٹاسینٹر سروسز پیش کرے گا

Asianet : 52844

ٹوکیو، 29 اپریل/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ / /–

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 29 اپریل کو اعلان کیا کہ این ٹی ٹی کام کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز رشیا (این ٹی ٹی کام رشیا) ماسکو میں آئی ایکسلریٹ کے ماسکو ون کیریئر-نیوٹرل ڈیٹاسینٹر کے ذریعے روس میں ڈیٹا سینٹر سروسز کی وسیع رینج متعارف کروائے گا، جو رواں سال مئی میں کولوکیشن سروسز کے ساتھ شروع ہو رہی ہیں۔

آئی ایکسلریٹ کی حال ہی میں مکمل ہونے والی تنصیب ٹیلی کام، انٹرنیٹ اور آئی ٹی انفرا اسٹرکچر قائم کرنے کے لیے صارفین کو بہترین ماحول میں کاروباری معیار کی ڈیٹا سینٹر سروسز پیش کرتا ہے۔ این ٹی ٹی کام رشیا بہترین تنصیب کے ساتھ ساتھ ماسکو کی مستحکم براڈبینڈ کوریج، اہم جغرافیائی مقام اور مالیاتی اہمیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روسی مارکیٹ میں نیٹ ورک، کلاؤڈ اور ہوسٹنگ سروسز کو پھیلائے گا۔

این ٹی ٹی کام رشیا کے جنرل ڈائریکٹر تیتسو سانو نے کہا کہ “ماسکو کاروباری و کثیر مواد رکھنے والے ذرائع ابلاغ کے اداروں کی کثرت سے آمد کا سامنا کر رہا ہے جنہیں اپنے بڑھتے ہوئے ڈیٹا ٹریفک کے لیے بینڈوڈتھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ این ٹی ٹی کام رشیا کو ان صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے کاروباری معیار کی ڈیٹا سینٹر صلاحیت کی ضرورت تھی، تو یہ ہمارے لیے فطرتاً ایک موزوں فیصلہ تھا کہ ہم اپنے نیٹ ورک اور سروسز کو آئی ایکسلریٹ کی نئی اعلیٰ معیار کی تنصیب سے منسلک کریں۔ این ٹی ٹی کام رشیا اپنی نیٹ ورک، کلاؤڈ اور ہوسٹنگ سروسز کو اس ڈیٹا سینٹر تنصیب کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ اداروں تک پہنچانے کے قابل ہوگا۔”

آئی ایکسلریٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کلف گانٹلیٹ نے کہا کہ “زمین کے بیشتر حصے کا احاطہ کرنے والے نیٹ ورک کے ساتھ دیگر اہم کیریئرز اور نیٹ ورک فراہم کنندگان کے ساتھ ہماری نئی ماسکو ون تنصیب میں این ٹی ٹی کام رشیا کی موجودگی کا مطلب ہے کہ ہم اپنے صارفین کو کنیکٹیوٹی کے غیر معمولی انتخاب دے سکتے ہیں ۔ ماسکو میں اعلیٰ و کاروباری معیار کی آؤٹ سورسڈ آئی ٹی سی سروسز کی طلب واضح ہے؛ این ٹی ٹی کام رشیا کے ساتھ ہماری شراکت داری ماسکو کی متحرک کاروباری برادری کو ڈیٹا سینٹر سروسز میں اپنا بہترین مواد محفوظ کرنے اور قیمت کے لحاظ سے موزوں ہوسٹنگ، انتظام اور روزمرہ آئی ٹی کے ساتھ ساتھ بہتر موثریت اور بچت دیتا ہے۔”

سروسز حاصل کرنے، یا ان کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دلچسپی رکھنے والے ادارے این ٹی ٹی کام رشیا سے dc-sales@ru.ntt.com (انگریزی، روسی اور جاپانی) پر رابطہ کریں یا http://www.ru.ntt.com/en/products-services/service-in-russia/data-center-services.html ملاحظہ کریں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

مزید معلومات کے لیے: www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

آئی ایکسلریٹ کے بارے میں

آئی ایکسلریٹ ایک ڈیٹا سینٹر منصوبہ ہے جسے گائے ولنر (بانی و سابق سی ای او آئی ایکس یورپ، سابق صدر یورپ برائے ایکوئنکس انکارپوریٹڈ) اور کلف گانٹلیٹ (سابق ایس وی پی گولڈن ٹیلی کام) نے قائم کیا۔ منصوبہ ماسکو میں 6200 مربع کلومیٹر کے کیریئر نیوٹرل ڈیٹا سینٹر کی تعمیر اور اسے چلانے کا احاطہ کرتا ہے جو 15000 مربع میٹر کے کیمپس پر تعمیر ہوگا ۔ ڈیٹا سینٹر تین مرحلوں میں مکمل ہوگا، جس میں 1000 میٹر کا پہلا مرحلہ اس وقت آپریشن کے مراحل میں ہے۔ آئی ایکسلریٹ انٹرنیشنل ڈیٹا سینٹر گروپ (آئی ڈی سی – جی) کا رشین الائنس ممبر ہے۔ www.ixcellerate.com ملاحظہ کیجیےیا ٹوئٹر پر فالو کیجیے۔

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن