این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریٹ صارفین کے لیے جامع پورٹل شروع کرے گا

ٹوکیو، 25 اکتوبر/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ / –

-صارفین کو اپنے نیٹ ورکس، کلاؤڈز اور ایس اے اے ایس کو سنبھالنے کے لیے آسان و مکمل کنٹرول کی فراہمی

این ٹی ٹی (این وائی ایس ای: NTT) گروپ کے ڈیٹا، کلاؤڈ اور بین الاقوامی مواصلاتی رہنما ادارے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 25 اکتوبر کو اعلا ن کیا کہ وہ 31 اکتوبر 2013ء کو این ٹی ٹی کمیونی کیشنز بزنس پورٹل جاری کرے گا، جو کارپوریٹ صارفین کے لیے ایک مفت آن لائن پورٹل سائٹ ہوگی۔ یہ پورٹل صارفین کے آئی سی ٹی ماحول کو زیادہ موثر انداز میں چلانے اور سنبھالنے کا جامع تصور ممکن بنانے کے لیے مختلف موجودہ خدمات کے مخصوص پورٹلز کی تکمیل کرے گا۔

(تصویر: http://prw.kyodonews.jp/opn/release/201310245709/)

نئے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز بزنس پورٹل کے ساتھ صرف ایک لاگ ان این ٹی ٹی کام کی فراہم کردہ مختلف خدمات کے بارے میں معلومات تک آسان رسائی دے گا۔ ایک صارف -دوست اور قابل تبدیل ڈیش بورڈ آرڈر کی صورتحال، سروس آپریشن اور کسی بھی سروس مسئلے کے حل کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔ مثال کے طور پر پورٹل کو نیٹ ورک ٹریفک مانیٹر کرنے، ورچوئل مشینوں کی تعداد، فائروال اسٹیٹس، ٹربل ٹکٹ اور طے شدہ مرمت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ معلومات جاپانی یا انگریزی میں دکھائی جا سکتی ہیں۔

نیا این ٹی ٹی کمیونی کیشنز بزنس پورٹل ہموار عالمی کلاؤڈ، نیٹ ورک اور وائس سروسز کے لیے انتظام فراہم کرتا ہے جن میں آرک اسٹار یونیورسل ون، انٹرپرائز کلاؤڈ، وائیڈ اینگل مینجمنٹ سیکورٹی سروسز ، ڈیسک ٹاپ پرو انٹرپرائز، آرک اسٹار یو سی اے اے ایس اور آرک اسٹار ایس آئی پی ٹرنکنگ شامل ہیں۔ پورٹل بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر سے کہیں سے بھی اور 24/7 بنیادوں پر قابل رسائی ہوگا۔ میٹرکس توثیق ان انتہائی محفوظ نظاموں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ کارپوریٹ صارفین کو اپنے سسٹمز کے انتظام سنبھالنے کے لیے اس خود خدماتی ماحول کی مدد سے وقت کی بچت کا فائدہ ہوگا۔

آگے کی جانب نظر رکھتے ہوئے این ٹی ٹی کام تمام ہموار عالمی سروسز کو این ٹی ٹی کمیونی کیشنز بزنس پورٹل سے جوڑے گا، جو اس کی کلاڈؤ (این) پبلک کلاؤڈ، کولوکیشن سروسز سے اگلے مارچ سے شروع ہوگی۔ مستقبل میں ہونے والی بہتریوں میں بلنگ معلومات، سروسز میں فوری تبدیلیوں اور وضع کرنا اور نقص کی اصلاح کے آرڈرز جاری کرنا شامل ہوں گے۔

متعلقہ روابط:

–      این ٹی ٹی کمیونی کیشنز بزنس پورٹل

–      انٹرپرائز کلاؤڈ

–      آرک اسٹار یونیورسل ون

–      ڈیسک ٹاپ پرو انٹرپرائز

–      وائیڈ اینگل مینیجڈ سیکورٹی سروسز

–      آرک اسٹار یو سی اے اے ایس

–      آرک اسٹار ایس آئی پی ٹرنکنگ

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com

مزید معلومات: www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

http://www.linkedin.com/company/ntt-communications

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن