ای ٹی سولر، لونگی نے عالمی رہنما مونو برانڈ تخلیق کرنے کے لیے مشترکہ منصوبے کی بنیاد رکھ دی

نانجنگ، چین، 2 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

ای ٹی سولر نے دنیا کے انتہائی موثر مونو-کرسٹلائن مصنوعات بنانے والے سیان لونگی سلیکون مٹیریلز کارپوریشن کے ساتھ مشترکہ منصوبے (جے وی) کے قیام کے لیے تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160802/0861607758

جے وی کے تحت ای ٹی سولر اور لونگی ٹیکنالوجی، پیشرفت، مصنوعات، برانڈنگ اور فروخت کے چینلوں میں اپنے متعلقہ تجربات اور مفادات کی تکمیل اور توسیع کریں گے۔ مل جل کر وہ دنیا بھر میں انتہائی موثر مونو-کرسٹلائن سولر ماڈیولز کی ترویج کرنے سے وابستہ ہوں گے۔

فریقین مستقبل کی شمسی ٹیکنالوجی کی تیاری اور لاگت میں کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے موثریت کو بنیادی سمجھتے ہیں۔ لاگت موثر مونو-کرسٹلائن ٹیکنالوجیاں شمسی توانائی کی موثریت کو بڑھانے کے لیے سب سے اہم محرک ہوں گی۔ دونوں اداروں کی نظریں ای ٹی سولر کو دنیا کا رہنا، انتہائی موثر مونو برانڈ بنانے اور انتہائی موثر پی وی مصنوعات اور نچلے بہاؤ پر بجلی پیداوار پر آنے والی لاگت میں واضح کمی کے ذریعے مساوات تک پہنچنے پر جمی ہیں۔

ای ٹی سولر اور لونگی تعاونکے مستقبل پر بہت اعتماد رکھتے ہیں۔ “یہ تزویراتی معاہدہ ٹیکنالوجی، مصنوعات اور عالمی مارکیٹنگ میں باہمی تعاون کی بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔” سنگوا وانگ، چیئرمین ای ٹی سولر نے کہا۔ “اس تعاون کے ذریعے ای ٹی سولر اور لونگی ایک دوسرے کی تکمیلکریں گے، ایک ہم آہنگ اور موثر اتحاد کی تشکیل جو شمسی توانائی میں بالائی اور نچلے بہاؤ کے شعبوں کو ملاتا ہے۔”

“ای ٹی سولر اور لونگی پی وی صنعت میں اپنی متعلقہ مہارتیں رکھتے ہیں،” باؤشین چونگ، چیئرمین لونگی، نے کہا، “لیکن ایک عالمی مارکیٹ کیسے تشکیل دیں، ماحول میں کیسے حصہ ڈالیں اور سبسڈی سے پاک خالص میٹرنگ کے ساتھ پی وی مارکیٹ تیار کرنے کے مشترکہ خیالات و نظریات رکھتے ہیں۔ ہمارا تزویراتی تعاون فریقین کے لیے نئے دروازے وا کرے گا۔”

ایک جدید شمسی ماڈیول بنانے والے کی حیثیت سے ای ٹی سولر شمسی توانائی کے لیے صارفین کی مختلف طلب کو پورا کرنے کی خاطر جدید پی وی مصنوعات و خدمات فراہم کرنے سے وابستہ ہے۔ ای ٹی سولر مجموعی طور پر دنیا بھر میں صارفین کو 5 گیگاواٹ کے ماڈیولز فراہم کر چکا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے مونو-کرسٹلائن مصنوعات بنانے والے کی حیثیت سے لونگی کی توجہ ہمیشہ مونو مصنوعات کے لیے آر اینڈ ڈی پر مرکوز رہی ہیں، جس نے لاگت پر مستقل کمی اور مونو ماڈیولز میں چینی مارکیٹ کا حصہ 20 سے 25 فصد تک بڑھانے کی جانب رہنمائی کی۔

ای ٹی سولر کے بارے میں

ای ٹی سولر ایک جدید شمسی ماڈیول بنانے والا ہے۔ مقامی فروخت و مارکیٹ ماتحت اداروں اور ایشیا، یورپ، اوقیانوسیہ اور شمالی و جنوبی امریکا میں دفاتر کے ساتھ ای ٹی سولر 90 سے زیادہ ممالک میں شمسی ماڈیولز افر کلیدی حل کی خدمات فراہم کر چکا ہے۔ ای ٹی سولر کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.etsolar.com۔

لونگی کے بارے میں

2000ء میں قائم ہونے والا سیان لونگی سلیکون مٹیریلز گروپ دنیا میں انتہائی موثر مونو-کرسٹلائن مصنوعات بنانے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ لونگی فوٹووولٹیک اور سیمی کنڈیکٹر مصنوعات کے لیے انتہائی معیاری مصنوعات و خدمات فراہم کرتا ہے۔ لونگی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.longi-silicon.com۔

مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے:
ایرک چینگ
ٹیلی فون: 8098-8689-25-86+  ایکسٹینشن 9011 / 8386-4518-136-86+
فیکس: 8097-8689-25-86+
ای میل: eric.zhang@etsolar.com / pr@etsolar.com

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160802/0861607758