بیات انرجی اور شلم برجر کے افغانستان میں آئل فیلڈ آلات کی فروخت اور انہیں کرائے پر دینے کے معاہدے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کابل، افغانستان، 25 جون 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — بیات انرجی اور شلم برجر نے آج مفاہمت کی ایک یادداشت پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے جو ایک غیر-خصوصی معاہدے پر گفتگو کے لیے اجتماعی منصوبے کی تفصیلات پیش کرتی ہے، جس کے تحت شلم برجر صرف افغانستان کے اندر استعمال کے لیےبیات انرجی کو اپنے آئل فیلڈ آلات فروخت اور/یا انہیں کرائے پر دے گا ۔

بیات انرجی کے صدر احسان اللہ بیات کے مطابق “مجھے شلم برجر کے ساتھ معاہدے کی کھوج پر بہت خوشی ہے تاکہ ان کے جدید تیل و گیس کے  حلوں کی افغانستان میں دستیابی اور پیش کاری کو بڑے پیمانے پر تیز کیا جائے۔ بیات انرجی – جو اسلامی جمہوریہ افغانستان کے ایک قابل اعتماد، اخلاقی اور ایماندار ساتھی کی حیثیت سے کام کررہا ہے –ایک محفوظ اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار طریقے سے تیل و گیس کے وسائل کی تلاش اور ان کو ترقی دینے کا مقصد رکھتا ہے جس کے لیے وہ ٹیکنالوجی اور باصلاحیت افراد کار پر بھروسہ کرتا ہے۔ ہم شلم برجر کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر گفتگو کے اس موقع کوان عالمی معیار کے تزویراتی تعاون کی ایک زبردست مثال سمجھتے ہیں جن کی پیروی ہم افغان ہائیڈروکاربن تلاش اور پیداواری صنعت کو تبدیل کرنے اور افغانستان کے وسائل کو قوم اور شہریوں کے لیے طویل المیعاد بنیادوں پر تعمیر کرنے میں مدد دینے کے لیے کررہے ہیں۔”

بیات انرجی کے بارے میں

بیات گروپ کا حصہ بیات انرجی ایک بلند حوصلہ  تیل و گیس تلاش، ترقی و پیداوار کا ادارہ ہے جس کی توجہ بنیادی طور پر سرحدی مارکیٹوں میں توجہ پر مرکوز ہے جس میں بڑی تلاش بالائی علاقوں میں کی گئی ہے جو تاریخی طور پر کبھی اس تلاش سے نہیں گزرا اور جہاں ہم بڑے پیمانے پر موجودگی حاصل کی جاسکتی ہے۔ سرمائے کی بنیاد، اعلیٰ صلاحیتوں کی انتظامی ٹیم اور جدید بین الاقوامی شراکت داریوں کے حامل ادارے کی ابتدائی توجہ اسلامی جمہوریہ افغانستان کے شمالی صوبوں میں تیل و گیس کے دریافت نہ کیے گئے ذخائر کی تلاش اور ان سے پیداوار حاصل کرنے پر  ہے۔ ادارے کی انتظامیہ افغانستان میں 13 سالوں سے زیادہ عرصے سے کام کررہی ہے اور موجودہ روابط اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے خطے میں تکنیکی و کاروباری شعبوں میں نئے مواقع کا فائدہ اٹھا سکتی ہے جسے کامیابی کی ثابت شدہ تاریخ کی مدد حاصل ہوگی۔ مزید جانیے www.bayat-energy.comاور  www.bayat-group.comپر ۔

شلم برجر کے بارے میں

شلم برجر دنیا بھر میں تیل و گیس کی صنعت میں کام کرنے والے صارفین کے لیے ٹیکنالوجی، مکمل پروجیکٹ مینجمنٹ اور معلوماتی حلوں کا معروف فراہم کنندہ ہے۔ 140 سے زیادہ ممالک کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 123,000ملازمین کے ساتھ جو 85 ممالک میں کام کررہے ہیں ، شلم برجر صنعت میں تلاش سے لے کر پیداوار تک مصنوعات اور خدمات کی وسیع ترین رینج فراہم کرتا ہے۔

شلم برجر لمیٹڈ کے اہم دفاتر پیرس، ہویسٹن اور دی ہیگ میں ہیں اور اس کی آمدنی 2013ء میں 45.3 بلین ڈالرز رہی۔ مزید معلومات کے لیے www.slb.comملاحظہ کیجیے۔

رابطہ: مونٹی سائمس، m.simus@tsiglobe.com، +1-201-302-0400