بیات فاؤنڈیشن نے کابل کے اندرا گاندھی ہسپتال میں بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت کی نئی تنصیب کا افتتاح کر دیا

کابل، افغانستان 13 جون 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

کاروباری منتظم اور انسان دوست شخصیت احسان اللہ بیات کی بیات فاؤنڈیشن نے حال ہی میں کابل کے اندرا گاندھی ہسپتال میں نئے انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) اور تشویشناک نگہداشت کے یونٹ (سی سی یو) کا افتتاح کیا۔ تنصیب، جسے عمارت کے غیر استعمال اور کھنڈر بنی ہوئی جگہ پر پانچ ماہ سے بھی کم عرصے میں تعمیر کیا گیا، جدید ریموٹ پیشنٹ مانٹیرنگ ٹیکنالوجی، جدید بستروں اور طبی آلات اور بچوں کی انتہائی دیکھ بھال کو ممکن بنانے کے لیے کئی اضافی حل رکھتی ہے۔

جناب بیات نے کہا کہ “ہم بچوں کے لیے اس جدید کیئر یونٹ کی تعمیر کے ذریعے طبی عملے اور افغانستان کے بچوں کی مدد کا موقع ملنے پر بہت خوش ہیں۔ اندرا گاندھی ہسپتال میں لیوکیمیا کے چھوٹے مریضوں کی طویل المیعاد مدد کے ذریعے، ہم جانتے ہیں کہ نئی آئی سی یو/سی سی یو تنصیبات مستحق اور خطرے کی انتہائی زد میں موجود بچوں کے لیے ڈاکٹروں کے لیے کتنی اہم ہوسکتی ہیں کہ وہ مزید ایسے بچوں تک پہنچیں۔ فاؤنڈیشن کی نظریں ملک بھر میں ہسپتالوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے پر مرکوز ہیں تاکہ افغانستان کی اگلی نسل کو ممکنہ حد تک محفوظ زندگی دینا ممکن بنایا جا سکے، اور ہمارا ماننا ہے کہ یہ نئی تنصیب افغانستان کے کئی مستحق ترین بچوں کے لیے صحت عامہ کے بہتر نتائج فراہم کرے گی۔”

تشویشناک نگہداشت کا نیا یونٹ صحت عامہ کی وہ بارہویں تنصیب ہے جو بیات فاؤنڈیشن نے ملک میں قائم کی ہے، 2005ء میں اپنے کام کا آغاز کرنے والے ادارے کا مقصد افغانستان کے سہولیات سے محروم اور غیر ترقی یافتہ علاقوں میں زچہ و بچہ ہسپتالوں کا نیٹ ورک بنانا ہے، جس میں بنیادی توجہ زچہ و بچہ کی صحت اور محفوظ پیدائش پر ہے۔

افغان بچوں اور ماؤں کے لیے طبی تنصیبات کا یہ جال – جو مزار شریف (صوبہ بلخ)، دائے کنڈی (صوبہ ارزوگان)، میمنہ (صوبہ فاریاب)، بہسود (صوبہ ورک)؛ تاغاب گاؤں (صوبہ وردک)؛ حصہ دوووم (صوبہ وردک)؛ تورا بورا (صوبہ ننگرہار)، سر پل شہر (صوبہ سر پل)، لشکرگاہ (صوبہ ہلمند)، اور گردیز (صوبہ پکتیا) میں پھیلا ہوا ہے – فاؤنڈیشن کے زچہ و بچہ صحت کے منصوبے کے آغاز سے اب تک 700,000 مریضوں کو خدمات فراہم کر چکا ہے۔ ہسپتال 10 سے 150 بستروں تک کے ہیں اور جدید ڈیزائن، مکمل بجلی کے نظام، مریضوں کے لیے کمروں، آپریٹنگ رومز، ڈلیوری رومز، بعد از آپریشن بحالی کے کمروں، دواخانے، ڈاکٹروں کے دفاتر، استقبالیہ، گودام اور غسل خانوں کے حامل ہیں۔ نئی آئی سی یو/سی سی یو تنصیبات اور ساتھ ساتھ بیات فاؤنڈیشن کے صحت کے حوالے سے اور دیگر منصوبوں کے بارے میں مزید معلومات اور وڈیو کوریج یہاں دیکھی جا سکتی ہیں: http://www.youtube.com/user/BayatFoundation/videos۔

بیات فاؤنڈیشن کے بارے میں

2005ء میں امریکہ میں قائم ہونے والی بیات فاؤنڈیشن ایک 501 سی (3) خیراتی ادارہ ہے، جو افغان عوام کی بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ احسان بیات اور فاطمہ بیات کی جانب سے قائم کی گئی اور ان کی زیر ہدایت کام کرنے والی فاؤنڈیشن نے افغانستان کے نوجوانوں، عورتوں، غریبوں اور بزرگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے سے وابستہ 200 سے زائد منصوبوں میں حصہ ڈالا ہے۔ ان میں ضرورت مند علاقوں میں نئی تنصیبات اور خود انحصار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، اور صحت، تعلیم، معیشت اور ثقافتی منصوبوں کی ترویج  شامل ہیں۔اپنے خیراتی منصوبوں کے علاوہ احسان اللہ بیات نے 2002ء میں افغان وائرلیس (AWCC) قائم کیا – جو ٹیلی فون سسٹمز انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ (ٹی ایس آئی) اور وزارت مواصلات کا بنیادی منصوبہ ہے – جو افغانستان میں پہلا جی ایس ایم وائرلیس اور انٹرنیٹ فراہم کرنے  والا ادارہ بھی ہے، اور بعد ازاں انہوں نے اریانہ ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن نیٹ ورک (ATN) قائم کیا جس میں اریانہ ریڈیو (ایف ایم 93.5) شامل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ای میل کیجیے info@bayatfoundation.org۔

رابطہ: جل کیٹرن، j.ketron@bayatfoundation.org، +1-904-686-1470