جدید فن تعمیر کے استاد آئی ایم پی اپنی 99 ویں سالگرہ مناتے ہوئے

نیویارک، 25 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– /NYR.com/– عالمی سطح پر معروف ماہر فن تعمیر آئی ایم پی نے 26 اپریل کو اپنی 99 ویں سالگرہ منائی۔

ایوہمنگ پی 1917ء میں گوانگ چو، چین میں پیدا ہوئے، وہ ایک معروف بینکار کے صاحبزادے تھے۔ وہ فن تعمیر کے بارے میں تعلیم کے لیے نیویارک منتقل ہوئے اور 1955ء میں پہلا تعمیراتی ادارہ قائم کیا۔

پی ہانگکانگ میں بینک آف چائنا کی عمارت اور پیرس میں لوور کے باہر اہرام بنانے کی وجہ سے بہت معروف ہوئے۔ ان کی کئی بہترین عمارات امریکامیں پائی جاتی ہیں، جن میں نیویارک کی 57ویںاسٹریٹ پر واقع فور سیزنز ہوٹل، بوسٹن میں جان ایفکینیڈی لائبریری، واشنگٹن میں نیشنل گیلری آف آرٹس ایسٹ بلڈنگ اور کلیولینڈ میں روک اینڈ رول ہال آف فیم شامل ہیں۔ یہ روشن ڈھانچے غیر معمولی شفافیت کی وجہ سے موثر اور متاثر کن ہیں۔

آئی ایم پی کی واحد مشترکہ عمارت، دی سنچورینکونڈومینیئممینہٹن کے قلب میں 33 ویسٹ 56 ویں اسٹریٹ پر واقع ہے، جسے 2008ء میں پی پارٹنرشپآرکیٹیکٹس میں ان کے بیٹوں کے ساتھ تیار کیا گیا تھا۔

سنچورین کونڈومینیئم نیویارک شہر میں فن تعمیر کے لحاظ سے اہم اور خاص ترین مشترکہ عمارت کے طور پر دیکھی جاتی ہے۔ اس کی تقریباً تمام رہائش گاہیں فروخت ہو چکی ہیں، سوائے شاندار پینٹ ہاؤس کے۔ عمارت کے خصوصی بروکر، نیویارکریزیڈنسانکارپوریٹڈ کے تھامس گس کہتے ہیں کہ “اس کے علاوہ کبھی کبھار ہم عمارت کے کسی اپارٹمنٹ کو فروخت کرنے کی پیشکش دینے کے قابل ہوتے ہیں، جن کی قیمت صرف 2.5 ملین ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔”

اس ملکیت کی سہولیات میں 24 گھنٹے پہرے دار، دربان، فٹنس سینسر اور نجی آبشار جو اس کے متاثر کن پیش دالان کا حصہ ہے۔

جو نیویارک کی مضبوط جائیداد و املاک کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور اپنی املاک کی فہرست میں جمع کرنے کے قابل ایک حقیقی مقام شامل کرنا چاہتے ہیں، www.NYR.comدیکھ سکتے ہیں، تھامس گس کو TG@NYR.comپر ای میل یا 5633-888 (212) 1+ پر کال کر سکتے ہیں۔

آئی ایم پی کا کہنا ہے کہ عمارت ان کے لیے بہت جذباتی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس منصوبے اور مقام سے ان کا ذاتی تعلق ہے۔ سنچورینسینٹرل پارک اور ففتھ ایونیو کی پرتعیش دکانوں سے پیدل فاصلے پر ہے۔

پی، جو اب دنیا کے سب سے نامور زندہ ماہر تعمیر ہیں، دنیا بھر میں اپنے انقلابی تعمیراتی کام کے 70 سالوں پر نگاہ ڈالتے ہیں۔ پی کہتے ہیں کہ “اب بھی نیویارک دنیا کا سب سے ولولہ انگیز شہر ہے۔ یہ زندگی سے بھرپور ہے اور اس کی تعمیرات زندگی کی عکاس ہیں۔”

رابطہ:
تھامس گس
1.212.360.7000+
TG@NYR.com