جیانگ لنگ، وویوان کی تلی کے پھولوں سے لدی تہہ دار پہاڑیاں، پھول دیکھے کے سفر کے لیے نئی رہنما کا اجرا

وویوان، چین، 2 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر– جیانگ لنگ، وویوان کے تلی کے پھولوں کی تہہ دار پہاڑیاں چین میں چار “پھولوں کے سمندروں” میں سے ایک ہیں۔ معروف سیاحتی مقام نے حال ہی میں پودوں سے محبت کرنے، تلی کے پھولوں کے وسیع اور لامحدود میدانوں کو سراہنے اور ان کی تصاویر لینے کے لیےسیاحوں کے لیے ایک نئی رہنما کتاب تیار کی ہے۔

جیانگ لنگ، وویوان کی تلی کے پھولوں سے لدی تہہ دار پہاڑیاں چین میں موجود چار “پھولوں کے سمندروں” میں سے ایک قرار دی جاتی ہیں۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160402/0861602906

جیانگ سی وویوان ٹورازم کمپنی لمیٹڈ کے برانڈ مینیجر بن ژان نے کہا کہ “تلی کا پھول بہار کا پیغام بر ہے۔ موسم بہار میں تہہ دار میدانوں کو ڈھکنے والے تلی کے پھولوں کے سنہرے سمندر جیسے بہترین منظر کا لطف اٹھانے کے لیے تفریحی سفر کی خاطر جیانگ لنگ ایک آرام دہ اور بہترین مقام ہے۔”

جیانگ لنگ کے تہہ دار میدانوں میں تلی کے پھول کھلنے کے جس موسم کا بہت انتظار ہوتا ہے، رواں سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں اپنے مکمل عروج کو پہنچا۔ یہ جگہ جیانگ سی صوبے کی وویوان کاؤنٹی کے شمال مشرق کی طرف 45 کلومیٹر دور واقع ہے۔ سفری رہنما پھولوں کے دیکھنے کے مختلف راستوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ وویوان میں سفر کے لیے نقل و حرکت اور رہائش کے بارے میں متعلقہ معلومات رکھتا ہے۔

رواں سال وویوان کاشت کاری کی ان قدیم روایات اور طریقوں کو بحال کررہا ہے جو پھولوں کی کاشت کے میدانوں میں ببوےنصب کرکے مہمانوں کو اس علاقے کی تاریخ، ثقافت اور مقامی طور طریقوں سے آگہی دیں گے۔ ہوئی طرز تعمیر کے ساتھ ساتھ مقامی روایات پیش کرکے وہ تلی کے پھولوں کے میدان دیکھنے کے سفر پر مہمانوں کو زیادہ دلچسپی اور تعلق کا موقع دیں گے۔

اپریل میں وویوان میں تلی کے پھول کھلنے کا مشہور موسم اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔

ژان نے کہا کہ “حالیہ چند سالوں میں پھول دیکھنے کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے، جیانگ لنگ میں دوبارہ آنے والے مہمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر پیشہ ور فوٹوگرافر تلی کے پھول کھلنے کے شاندار مناظر کےلیے ہر سال واپس آتے ہیں۔ یہ خاص مناظر صرف ایک یا دو ماہ برقرار رہتے ہیں، اپریل رواں سال ان پھولوں کو کھلتے دیکھنے کا آخری موقع ہے۔”

وویوان کے بارے میں

جیانگ سی صوبے کے شمال مشرقی کنارے پر واقع وویوان کاؤنٹی اپنے منفرد پہاڑی مناظر کی وجہ سے معروف ہے۔ یہ بہت خوبی سے محفوظ کیے گئے قدیم ہوئی انداز کے طرز تعمیر کا مسکن بھی ہے۔ چین کے خوبصورت ترین دیہی علاقے کی حیثیت سے وویوان ہر سال دنیا بھر کے فوٹوگرافرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتا ہے تاکہ نہ صرف وہ قدرتی مناظر کو بلکہ کاشت کاری کے انوکھے انداز اور مقامی انداز کو بھی اپنے پاس محفوظ کریں۔

تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160402/0861602906