جیرے نے سی این او او سی آف شور منصوبوں کے لیے کمپریسر پیکیجز کی فراہمی کی بولی لگا دی

یانتائی، چین، یکم مئی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — تیل و گیس آلات بنانے اور انجینئرنگ سروسز فراہم کرنے والے عالمی سطح پر معروف ادارے جیرے گروپ (ایس زیڈ 002353) نے آج چین میں آف شور خام تیل و قدرتی گیس کے سب سے بڑے ادارے اور دنیا میں تیل و گیس تلاش اور پیدا کرنے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک سی این او او سی (این وائی ایس ای: CEO) کو اپنے آف شور منصوبوں کے لیے کمپریسرپیکیجز فراہم کرنے کی بولی کامیابی سے جیتنے کا اعلان کیا۔

جیرے کے چھ کمپریسرپیکیجز، جن میں سے ہر ایک انتہائی، درمیانے اور کم دباؤ کے حالات میں رہے گا، سی این اوا و سی کے آف شور منصوبوں میں استعمال ہوں گے۔ آن شور آلات کے مقابلے میں آف شور آلات کو زیادہ مکمل نظاموں، زیادہ پیچیدہ ڈھانچوں  کے لیے زیادہ ضروریات، آلے کی زیادہ کثافت اور زیادہ ٹیکنالوجی دشواری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لیے جیرے نے ان کے لیے خصوصی ڈیزائن اور ساخت گری کی بڑی تعداد تیار کی۔

مثال کے طور پر، بل کھاتے ارتعاش کے گہرے جائزے اور آف شور آپریشن کے لیے لرزش سی این اوا و سی کی زبردست ارتعاش کے انڈیکس معیار کو پورا  کرنے؛ انتہائی چھوٹا ڈیزائن جگہ بچانے؛سمندر کی نمکین بوچھاڑ سے ہونے والے کٹاؤ سے بچنے کے لیے خصوصی اجزاء کا مواد؛ زنگ سے بچنے کے لیے خصوصی الائے واٹر کولر ہوں گے۔

چین کے سب سے بڑے درآمد شدہ کمپریسرپیکیجز کی حیثیت سے جیرے گیس کمپریسنگ حل بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں جن میں زیر زمین گیس انجکشن اور پیداوار، گیس جمع کرنے والے اسٹیشن، ایندھن گیس پریشرنگبرائے گیس انجن، تیزابی گیس انجکشن، ، لینڈفل گیس کا اخراج اور جمع کرنا، سی این جی فیولنگ سسٹم، ایل این جی پلانٹس اور کیمیکل پلانٹس وغیرہ شامل ہیں۔ اگست 2013ء میں پہلا اعلیٰ قوت  و رفتار کا حامل ریسپروکیٹنگ کمپریسرپیکیج یورپ کے لیے برآمد کیا گیا جسے جیرے نے ترکی میں بوتاس کے جھیل توز زیر زمین قدرتی گیس ذخیرے کے منصوبے کے لیے تیار کیا تھا۔

مزید برآں، جیرے نے 2004ء سے ایل این جی میں سرمایہ کاری کی تاکہ پوری دنیا صاف توانائی اور سبز ماحول کا لطف اٹھا سکے۔ جیرے نے گیس کی تلاش، صفائی، پگھلاؤ، نقل و حمل اور ایندھن کے اسٹیشنوں پر اختتامی استعمال کی ایپلی کیشن کے لیے صنعت بھر کے لیے سلسلہ فراہم کیا ہے۔ پختہ ٹیکنالوجی کے ذریعے جیرے صارفین کو خصوصی انجینئرنگ حل فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنے آپریشنز اور مستقبل کو بہتر سے بہتر بنا سکیں۔

جیرے کے بارے میں

یانتائی، چین میں واقع صدر دفاتر کے ساتھ جیرے ڈرلنگ، تکمیل، تقویت، گیس صفائی، نقل و حمل، پگھلاؤ، فیولنگ اور ای پی سی خدمات کے لیے تیل اور گیس کے آلات اور خدمات فراہم کرنے میں دنیا کا معروف ادارہ ہے۔ اپنی مضبوط آر اینڈ ڈی، اعلیٰ معیار کی پیداواری تنصیبات اور فروخت کے عالمی جال کی مدد سے جیرے 60 سے زیادہ ممالک میں صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.jereh.com

ذریعہ یانتائی جیرے آئل فیلڈ سروسز گروپ کمپنی لمیٹڈ

شین چین، چین، 8 اپریل 2016ء/پی آر نیوزوائر/– پاور بینکس، کار چارجرز، پاور ایڈاپٹرز اور
ہیلسنکی، فن لینڈ، 11 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکیستان — ایکزونوبیل کے کاغذی کیمیائی مادے
SHANGHAI, June 23, 2014 / PRNewswire / |Asianet-Pakistan – JA Solar Holdings Co., Ltd. (Nasdaq: JASO)