جین رچرڈ نے آرسینل ایف سی کے ساتھ شراکت داری کا آغاز کردیا

لا شو-دے-فوندس، سوئٹزرلینڈ، 30 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکیستان — سوئس گھڑی ساز جین رچرڈ انگلش پریمیئر لیگ میں لندن کے مثالی فٹ بال کلب آرسینل  کے عالمی شراکت دار اور ساتھ ساتھ “آفیشل گھڑی” بھی بن گیا ہے۔ یہ طویل المیعاد شراکت داری جدید سوئس گھڑیوں کے قدیم ترین برانڈ کے لیے آگے کی سمت ایک بہت بڑا قدم ہے جو اب “پریمیئر لیگ” میں آرسینل کے لیے کھیلے گا جو عالمی سطح پر چاہنے والوں کی بڑی تعداد رکھتا ہے۔

گھڑی سازی کی طرح فٹ بال بھی زندگی کا فلسفہ ہے۔ اجتماعی کارگزاری، وابستگی اور جذبہ دونوں کی مشترکہ اقدار ہیں: پرستاروں، کھلاڑیوں، جمع کرنے والوں، گھڑی سازوں اور جین رچرڈ اور آرسینل دونوں کی تاریخ و تعمیر میں شامل ہر فرد کے ساتھ شمولیت۔ یہ اسی لیے ایک فطری فیصلہ ہے کہ دونوں ادارے اب ایک ساتھ نئے سفر پر روانہ ہورہے ہیں۔

Alex%20Oxlade%20Chamberlain جین رچرڈ نے آرسینل ایف سی کے ساتھ شراکت داری کا آغاز کردیا

Arsene Wenger and Bruno Grande.

وولوچ میں 1886ء میں کارخانے کے چند کارکنوں کی جانب سے شروع ہونے والا “آرسینل” انگریزی اور یورپی تاریخ کی کامیاب ترین فٹ بال ٹیموں میں سے ایک بنا۔

اب 125 سال بعد “گنرز” محض اپنی چند کامیابیوں یا اپنے ورثے کے لیے نہیں جانے جاتے۔ ارسینوینگرکا بہترین نوجوان و باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور انہیں آنے والے کل کے ستاروں کی حیثیت سے تیار کرنے کا فلسفہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔

جس طرح آرسینل نوجوان و باصلاحیت نئے کھلاڑیوں کو بھرتی کرتا اور انہیں پروان چڑھاتا ہے بالکل اسی طرح سترہویں صدی کے اواخر میں گھڑی سازی کی صنعت کے بانی ڈینیل جین رچرڈ نے بھی آنے والی نسلوں کو تعلیم دینے، فلسفہ زندگی – سخت محنت کا جذبہ، صداقت، شفاف کھیل، اجتماعی کارگزاریاور ایک دوسرے کے ساتھ وفاداری- سکھانے کے لیے اقدار کے فروغ  کی خاطر ایک سفر کا آغاز کیا ۔ جین رچرڈاپنی معلومات اور درجہ فضیلت کی نئی نسلوں میں منتقلی میں بہت دھیان سے کام لیتے تھے، اور شاگردی کے نظام میں ایک اہم کردار ادا کیا جو آج بھی کارگر ہے۔

سوئس گھڑی ساز کے سی ایاوبرونو گرینڈ نے کہا کہ ” اجتماعی کارگزاریاور انداز و اطوار کے ساتھ ایک مستحکم ورثہ: آرسینل اور جین رچرڈ یکساں فلسفہ زندگی کے حامل ہیں۔  دونوں اپنے شعبوں میں مستقبل کی سوچ رکھنے والے گردانے جاتے ہیں اور یکساں طریقے سے ‘گیند کو آگے بڑھانے’ والے ہیں۔ گنرزہر لمحے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے جین رچرڈ کے لوگوں کی طرح ‘میدان’ میں ہیں اور جذبے و احترام کے ساتھ ہر گزرتے دن غیر معمولی کارنامے انجام دینے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔”

آرسینل فٹ بال کلب کے سیلز و مارکیٹنگ ڈائریکٹر ونےوینکٹیشم نے کہا کہ “بروقت، مناسب رفتار، انداز اور خوبصورتی وہ کلیدی خصوصیات ہیں جن کے ساتھ آرسینل اپنی فٹ بال کھیلتا ہے اور یہی نسبت جین رچرڈبرانڈ کی بھی ہے۔ دونوں کے درمیان اس مضبوط تعلق کی وجہ سے ہمیں جین رچرڈ کے ساتھ ایک طویل المیعاد شراکت داری پر رضامندی پر خوش ہیں۔”

Bruno%20Grande جین رچرڈ نے آرسینل ایف سی کے ساتھ شراکت داری کا آغاز کردیا

Arsene Wenger and Bruno Grande.

جین رچرڈ بین الاقوامی سطح پر فٹ بال کو سراہنے والے اولین پرتعیش گھڑی ساز اداروں میں سے ایک ہے جس نے 2003ء میں اطالوی منصوبے کے ذریعے اس کا آغاز کیا تھا۔ عالمی شراکت دار کے ساتھ ساتھ آرسینل کی “آفیشل گھڑی” کی حیثیت سے یہ گنرز کو ان کے میدان ایمرٹس اسٹیڈیم اور اس سے باہر سپورٹ کرے گی۔

مقابلے کے ایام میں اسٹیڈیم میں بڑے پیمانے پر موجودگی کے علاوہ سوئس گھڑی ساز مستقبل قریب میں ایک محدود ایڈیشن کی “آرسینل” گھڑی متعارفکروائے گا، جو تمام سطحوں پر اس شراکت داری کو کامیابی کو ہوا دے گی۔

جین رچرڈ کے بارے میں

جین رچرڈ گھڑیاں ان تمام افراد کے لیے ہیں جو چیلنجوں کا لطف اٹھاتے، نامعلوم مقامات پر اظہار مسرت کرتے اور اپنی زندگی کو بھرپور انداز سے گزارنا اور ہر لمحے کا سواد اٹھانا چاہتے ہیں۔ یہ ہر دن کے مہم جو ہوتے ہیں، جو مستند ہونے کا حظ اٹھاتے ہیں اور کوئی سودے بازی نہیں کرتے، چاہے بات معیار کی ہو یا ڈیزائن کی۔ یہ آزاد روح ہوتے ہیں، جو جم غفیر کو حقیر جانتے اور اپنے قواعد خود مرتب کرتے ہیں، اور فرسودہ راہوں پر سفر کرتے ہیں۔

زندگی سے بھرپور جین رچرڈ گھڑیاں چار مختلف مجموعوں میں آتی ہیں جن میں سے ہر گھڑی ہماری کائنات کے اجزاء کو خراج تحسین ہے: ٹیراسکوپ، ایکوسکوپ، ایروسکوپ اور 1681۔ زمین، پانی، ہوا اور جذبے کی آگ اس برانڈ کو تین صدیوں سے متاثر رکھےہوئے ہے اور یہ ہر بیتے دن کے ساتھ وضع دار آوارہ گردوں کو تحریک دیتی ہے۔

جین رچرڈ ملبوسات اور لوازمات میں عالمی رہنما ادارے کیرنگ گروپ کا حصہ ہے جو پرتعیش اور کھیل و طرز زندگی کے زبردست برانڈز بناتا ہے۔

آرسینل فٹ بال کلب کے بارے میں

آرسینل عالمی فٹ بال کے معروف کلبوں میں سے ایک ہے جو کامیابی، ترقی پسندانہ سوچ اور مالیاتی استحکام کا مستحکم ورثہ رکھتا ہے۔

آرسینل فٹ بال کلب 1886ء میں وولوچ، جنوبی لندن میں قائم کیا گیا تھا، اور 1913ء میں شمالی لندن میں ہائی بری منتقل ہوا۔ آرسینل اعزازات کی متاثر کن فہرست رکھتا ہے، انگلش لیگ چیمپئنز 13 مرتبہ، ایف اے کپ فاتح 10 مرتبہ، لیگ کپ فاتح دو مرتبہ اور ایک، ایک مرتبہ یورپین کپ فاتح (1994ء) اور یورپین فیئرز کپ (1970ء)۔

مزید برآں، آرسینل خواتین ویمنز فٹ بال میں کامیاب ترین انگلش کلب ہیں۔

1996آء سے آرسینل کے مینیجر فرانسیسی ارسینوینگر ہیں۔ وینگرآرسینل فٹ بال کلب کے کامیاب ترین مینیجر ہیں۔ ان کے اعزازات میں تین لیگ ٹائٹلز، چار ایف اے کپس اور چار  چیریٹی/کمیونٹی شیلڈز، بشمول 1998ء اور 2002ء میں دو لیگ اور کپ ‘ڈبلز’ شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے : www.arsenal.com

تکنیکی تعین
صیقل شدہ اور عموداً ساٹن سے چمکایا ہوا
زنگ سے محفوظ اسٹیل کا ڈبہ

44 م م
اونچائی: 12.60 م م
غیر معکوس نیلم بلورہ
ڈبے کی پشت پیچ زدہ، کندہ
100 میٹر تک پانی سے محفوظ

موومنٹ جے آر 60،
خود گھماؤ
اندر کا قطر: 11 o”’

جواہر: 26
توانائی ذخیرہ: کم از کم 38 گھنٹے
افعال: گھنٹہ، منٹ، سیکنڈ، تاریخ

سیاہ عموداً ساٹن سے چمکایا ہوا ڈائل
سوئیوں پر رہوڈیم کی تہہ کے ساتھ

رہوڈیم کی تہہ کے دتسے
چمکدار مادے کے ساتھ

سیاہ ربڑ پٹی
زنگ سے محفوظ اسٹیل کا بند ہونے والا گھڑی کا باضابطہبکسوا

 تصاویر یہاں پائی جاسکتی ہیں: http://events.jeanrichard.com/arsenal/

 متعلقہ روابط:

JEANRICHARD

Arsenal

 تصویر مع کیپشن: “ارسین وینگر اور برونو گرینڈ” تصویر یہاں دستیاب:
http://photos.prnewswire.com/prnh/20140130/MM55927-a

تصویر مع کیپشن: “ایلکس آکسلیڈ چیمبرلین، ووکیخ شچیشن، کیرن گبز”۔ تصویر یہاں دستیاب:
http://photos.prnewswire.com/prnh/20140130/MM55927-b

تصویر مع کیپشن: “جین رچرڈ ٹیراسکوپ”۔ تصویر یہاں دستیاب:
http://photos.prnewswire.com/prnh/20140130/MM55927-c