جے اے سولر کا ریسیم ماڈیول ٹی یو وی ایس یو ڈی کے 500-گھنٹہ پی آئی ڈی ٹیسٹ میں کامیاب

شنگھائی، 18 اگست 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے ادارے جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “ادارہ”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے انتہائی موثر پولی کرسٹلائن ریسیم (RIECIUM) ماڈیول نے تجربات اور سرٹیفکیشن کی خدمات میں رہنما عالمی ادارے ٹی یو وی ایس یو ڈی کی جانب سے لیے گئے 500-گھنٹے کے پوٹینشل انڈیوسڈ ڈیگریڈیشن (“پی آئی ڈی”) ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

یہ تجربات 85 درجہ سینٹی گریڈ درجہ حرارت، 85 فیصد نمی کے تناسب اور سسٹم وولٹیج نظام کی جانب 1,000 وولٹ کے جھکاؤ کے ساتھ انتہائی سخت حالات میں کیے گئے، جس میں نتائج نے 2 فیصد سے بھی کم بجلی کا انحطاط ظاہر کیا۔ یہ نتائج ادارے کی گزشتہ یقین دہانی کے مطابق ہیں کہ اس کا ریسیم ماڈیول IEC62804 پی آئی ڈی ٹیسٹ کے دہرے معیارات میں کامیابی کی صلاحیت رکھتا ہے، جو 92 گھنٹے کے دورانیے تک 85 درجے سینٹی گریڈ، 85 فیصد نمی کے تناسب اور سسٹم وولیج نظام کی جانب 1,000 وولٹ کے جھکاؤ میں کیا گیا ہے۔

ریسیم ماڈیول، جسے جے اے سولر نے  گزشتہ فروری میں جاری کیا، مونو-کرسٹلائن ماڈیول جیسا رنگ رکھتا ہے۔ پیداوار میں موجود ریسیم ماڈیولز کی تبدیل کرنے کی اوسط صلاحیت 18.6 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 270 واٹ تک پہنچ چکی ہے، جو صنعت کے اوسط سے 10 واٹ زیادہ ہے۔

جناب ینگ لیو، چیف آپریٹنگ آفیسر جے اے سولر نے کہا کہ “500اپنے ریسیم ماڈیولز کے ساتھ -گھنٹہ پی آئی ڈی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد جے اے سولر نے انتہائی قابل بھروسہ شمسی مصنوعات بنانے میں اپنی صلاحیت کے اظہار میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ یہ نیا تجرباتی نتیجہ جے اے سولر کی پی وی ٹیکنالوجی کی سرحدوں کو مزید پھیلانے کی بے مثال کوششوں اور ساتھ ساتھ ہماری مصنوعات کی شاندار بھروسہ مندی کے ذریعے صارفین کے لیے بہترین قدر و اہمیت پیش کرنے کا تازہ ثبوت ہے۔”

 رابطہ:
جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ
86-21-6095-5888 + / 6095-5999
sales@jasolar.com؛ market@jasolar.com

Related Post