سگما-آلڈرچ نے روش کے ساتھ خصوصی تقسیمی معاہدے کا اعلان کردیا

– محققین کو روش کے بایوکیمیکل ریجنٹس پروڈکٹ پورٹ فولیو تک عالمی رسائی کی فراہمی

سینٹ لوئس، 19 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ — حیاتی سائنس و ٹیکنالوجی کے معروف ادارے سگما-آلڈرچ کارپوریشن (نیس ڈیک: SIAL) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے روش (ایس آئی ایکس: RO، ROG؛ او ٹی سی کیو ایکس: RHHBY) کے ساتھ خصوصی عالمی تقسیمی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ معاہدہ روش کے اعلیٰ ترین بایوکیمیکل ریجنٹس پروڈکٹ پورٹ فولیو کو سگما-آلڈرچ کی صنعت کی معروف ترین ای-کامرس اور رسدی زنجیر صلاحیتوں سے جوڑتا ہے۔

معاہدے کے تحت سگما-آلڈرچ اپنے سیلز، مارکیٹنگ اور ای-کامرس تجربے کو کام میں لائے گا اور سائنسی برادری کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کا فائدہ اٹھائے گا تاکہ روش بایوکیمیکل پروڈکٹ پورٹ فولیو کو پیش اور تقسیم کرے، جس میں خلیوں کے جائزے، پروٹیومکس اور روایتی پی سی آر ایپلی کیشنز کے لیے کٹس اور اینزائمز شامل ہیں۔ مزیدمعلومات کے لیے www.sigma-aldrich.com/rocheدیکھیں۔

سگما-آلڈرچ ریسرچ کے ایگزیکٹو نائب صدر اور صدر ایرک گرین نے کہا کہ “سگما-آلڈرچ عالمی سائنسی برادری کو روش کے سائنسی ٹولز اور ریجنٹس تک رسائی پیش کرنے پر خوش ہے۔ حیاتی سائنس کے ان ٹولز کا اضافہ ان مصنوعات کے ساتھ ہمارے پورٹ فولیو کو بڑھانے کی حکمت عملی کو سہارا دیتا ہے جو صارفین  کے سائنسی تحقیق کے پروگراموں کو تیز تر کرتے ہیں۔ ہماری نظریں اس تعلق میں روش کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔”

روش مالیوکیولر ڈائیگنوسٹکس کے سربراہ پال براؤن نے کہا کہ “یہ معاہدہ ہمیں سگما آلڈرچ کے پھیلے ہوئے ای-کامرس اور تقسیمی جالوں کے ذریعے اعلیٰ معیار کی روش بایوکیمیکل ریجنٹ مصنوعات تک رسائی کے حامل زیادہ صارفین فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ مزید برآں، یہ ہمیں اپنے بنیادی توجہ کے شعبوں کے لیے زیادہ وسائل وقف کرنے کے لیے لچک فراہم کرے گا۔”

روش پورٹ فولیو کی سگما-آلڈرچ میں منتقلی 2015ء میں ہونا متوقع ہے۔ عبوری دور میں یہ مصنوعات موجودہ روش چینلوں کے ذریعے دستیاب رہیں گی۔ مزید معلومات کے لیے روش اور سگما -آلڈرچ کی ویب سائٹیں دیکھیں۔

کاپی رائٹ 2015ء سگما-آلڈرچ کمپنی ایل ایل سی۔ جملہ حقوق محفوظ۔ سگما-آلڈرج اور ایس اے ایف سی سگما-آلڈرچ کمپنی ایل ایل سی یا اس کے ملحقہ اداروں کے تجارتی نشانات ہیں، جو امریکہ اور دیگر ممالک میں مندرج ہیں۔

سگما-آلڈرچ اور سگما امریکہ اور دیگر ملکوں میں مندرج سگما-آلڈرچ کمپنی ایل ایل سی کے تجارتی نشانات ہیں۔