عالمی توسیع کے لیے کوئزنوس کی کوششیں جاری

– تازہ ترین بین الاقوامی منصوبوں کی توجہ ایشیا اور مشرق وسطیٰ پر

ڈینور، 30 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — کوئزنوس ایشیا اور مشرقی وسطیٰ کے سات ممالک میں نمو کے ذریعے صنعت کی معروف بین الاقوامی ترقی کو مستقل پھیلا رہا ہے۔ یہ بین الاقوامی ترقی کی حکمت عملی میں تازہ ترین اضافہ ہے کہ 2020ء تک 40 سے زیادہ ممالک میں 1,000 سے زائد ریستوراں کھولے جائیں گے اور قابل بھروسہ بین الاقوامی ماسٹر فرنچائزیز کی مدد سے بیرون ملک ادارے کے قدموں کو پھیلا جائے گا۔

Quiznos%20continues%20to%20expand%20its%20industry عالمی توسیع کے لیے کوئزنوس کی کوششیں جاری

Quiznos continues to expand its industry-leading international development with growth into seven countries in Asia and the Middle East.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141029/155111LOGO

اسٹورٹ ماتھس، کوئزنوس چیف ایگزیکٹو افسر نے کہا کہ “کوئزنوس نے امریکہ میں جنم لیا تھا اور کامیاب فرنچائز تعلقات کے ذریعے اب اسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ بیرون ملک ریستوراں کھولنا ہمیں نئے کوئزنوس پرستاروں تک اپنے مرکزی طعام نامے کی اشیاء متعارف کروانے، اور ساتھ ساتھ خطے کی ثقافتوں اور ذائقے کے انداز کے لیے بے مثال مصنوعات پیش کرنے کی بھی سہولت دے گا ۔”

ملائیشیا اور چین

28 اکتوبر کو کوئزنوس نے ملائیشیا میں پہلے کوئزنوس ریستوران کے شاندار افتتاح کا جشن منایا۔ اے یو ایم ہاسپٹلٹی (AUMH) نے برانڈز کے گرماگرم سبس کو ملائیشیا میں مستقبل میں 100 مقامات پر پیش کرنے کے لیے معاہدہ کیا۔ شاندار افتتاح کی تقریب میں اس معاملے کے کلیدی عہدیداروں کے ساتھ سوالات جوابات اور سینڈوچ کھانے کا مقابلے کہ جس میں فاتحین نے ایک سال کے لیے مفت سینڈوچز حاصل کیے، شامل رہے۔

“کوئزنوس کے صدر انٹرنیشنل کینتھ کٹشا نے کہا کہ “ہم بین الاقوامی خطوں میں مستقل پیشرفت و نمو کا شاندار موقع دیکھ رہے ہیں۔ ان نئی مارکیٹوں کی شمولیت کے ساتھ کوئزنوس دنیا بھر میں ایک اعلیٰ گرما گرم سینڈوچ برانڈ کی حیثیت سے اپنی ساکھ کو بڑھا رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے درست ماسٹر فرنچائزیز کا انتخاب کیا ہے جو ہمارے صارفین کو واقعتاً سمجھتے ہیں اور کوئزنوس سے مہمانوں کے متوقع شاندار تجربات کو فراہم کریں گے۔”

جولائی میں اے یو ایم ایچ نے ملائیشیا میں اپنی خوراک و مشروبات کے کام کو پھیلانے کے لیے پارکسن ہولڈنگز برہاڈ کے ساتھ شراکت داری کی جس کے ساتھ 2015ء میں چین میں داخل ہونے کا منصوبہ ہے۔ کوئزنوس پہلا برانڈ ہے جس کے لیے اے یو ایچ ایم اور پارکسن نے چین میں توسیع کا ارادہ کیا ہے اور منصوبہ ہے کہ اگلے 11 سالوں میں چین میں 1,500 کوئزنوس ریستوراں کھولے جائیں گے۔

“ہماری نظریں چین میں کوئزنوس کے لیے راہیں ہموار کرنے پر ہیں،” تھام لی چونگ، ڈائریکٹر، اے یو ایم ایچ، نے کہا۔ “بین الاقوامی کامیابیوں کی برانڈ کی طویل المیعاد تاریخ، ساتھ ہی خطے اور ثقافت کے بارے میں ہماری معلومات، چین میں ہماری کامیابی کو یقینی بناتی ہیں۔”

انڈونیشیا اور تائیوان

رواں سال کے اواخر میں ادارہ انڈونیشیا میں دنیا کا سب سے بڑا کوئزنوس ریستوراں کھولے گا۔ 10,000 مربع فٹ کے مقام پر بنا یہ ریستوراں 24 گھنٹے، ہفتے میں ساتوں دن کھلا رہے گا۔ کوئزنوس انڈونیشیا میں اپنے کیو کیفے پلیٹ فارم کو بھی پیش کرے گا، جو گرما گرم سبس کے ساتھ اعلیٰ معیار کی کافی بھی پیش کرے گا۔

تان پو لیان، صدر پی ٹی کوئزنوس انڈو، نے کہا کہ “دنیا کا سب سے بڑا کوئزنوس ریستوراں کھولنا ایسی کامیابی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ اس طرح کے بڑے، تمام رات کھلے رہنے والے ریستوران کے لیے انڈونیشیا بہترین مارکیٹ ہے اور ہم کوئزنوس کے عالمی سطح پر معروف گرما گرم سینڈوچز کو انڈونیشیا لانے پر بہت پرجوش ہیں۔”

اگست میں کوئزنوس نے تائی پے کے سن یی ضلع میں تائی پے 101 کے نیچے اپنا پہلا ریستوراں کھولا۔ ماسٹر فرنچائزی، ٹرائی لوجی/سینس-میل انٹرنیشنل، اگلے 10 سالوں میں تائیوان میں 100 ریستوراں کھولنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

متحدہ عرب امارات

ستمبر میں کوئزنوس نے ابوظہبی میں اپنا پہلا ریستوراں کھولا۔ ماسٹر فرنچائزی رائل بن کیفے 2014ء کے اختتام تک ابوظہبی، دبئی، راس الخیمہ، شارجہ اور فجیرہ میں سات اضافی مقامات کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ گروپ 2021ء تک بحرین، متحدہ عرب امارات اور پڑوسی ملک عمان میں 75 ریستوراں کھولے گا۔

رائل بن کیفے کے مینیجنگ ڈائریکٹر سعیدالجبری نے کہا کہ “ان پیشرفتوں کے نتیجے میں کوئزنوس متحدہ عرب امارات میں موجودسب سے بڑے عالمی برانڈز میں سے ایک بن جائے گا۔ ہم اس خیال کواپنے خطے میں لانے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ہماری نظریں مستقبل میں اضافی ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز ہیں۔”

اضافی بین الاقوامی سنگ ہائے میل میں پاکستان اور عراق میں برانڈ کی تحریک شامل ہیں۔ یہ کوئزنوس کے دنیا بھر میں مقامات بڑھانے کی بین الاقوامی توسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

کوئزنوس کے بارے میں

ڈینور میں قائم کوزئنوس آج کے مصروف صارفین کے لیے تیار کردہ ایک چین ہے جو روایتی فاسٹ فوڈ ریستورانوں کا مزیدار، تازہ بہ تازہ تیار کردہ متبادل فراہم کررہی ہے۔ 50 ریاستوں، 40 سے زیادہ ممالک اور ایک امریکی خطے میں مقامات کے ساتھ کوئزنوس دنیا کی اہم فوری پیش کرنے والی ریستوران چینز میں سے ایک اور گرما گرم سینڈوچ کا بانی ہے۔ کوئزنوس ریستوراں تخلیقی اور باورچی سے متاثرہ سینڈوچز، سلاد اور یخنیاں پیش کرتے ہیں جو بہترین اجزاء سے تیار کی جاتی ہیں۔ کوئزنوس 1981ء میں ایسے باورچیوں کی جانب سے قائم کیا گیا تھا جنہوں نے دریافت کیا کہ گرم کرنا ہر سینڈوچ کے اجزاء کو بہترین بناتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.quiznos.com۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
میگی ملر
1-618-334-7891+
Mmiller@Crossroads.us

- Latest International Initiatives Focus on Asia and the Middle East DENVER, Oct. 30, 2014
- انڈونیشیا میں کئی یونٹ لگانے کا معاہدہ کوئزنوس کی ایشیا میں حالیہ کامیابیوں میں
- Indonesian Multi-Unit Development Deal Among Quiznos Most Recent Success in Asia DENVER, Nov. 8,