عرب ہیلتھ 2013ء: موبائل ہائبرڈ رومز کے لیے پیکیج حل

نیورمبرگ، جرمنی، 28 جنوری 2013ء/پی آر نیوز وائر/ ایشیانیت پاکستان–

زائم امیجنگ انٹروینشنل امیجنگ کے لیے جدید ترین سی-آرمز پیش کرتا ہے

موبائل سی-آرمز کے لیے مارکیٹ اور جدت کے رہنما ادارہ زائم امیجنگ دبئی میں منعقدہ رواں سال کی عرب ہیلتھ (اسٹینڈ 3جی40) میں اپنا ایوارڈ یافتہ پروڈکٹ پورٹ فولیو پیش کرتا ہے۔ جرمن مینوفیکچرر رگوں کے ماہرین، انٹروینشنل ریڈیولوجسٹس اور ماہرین امراض قلب کے لیے خصوصی حل پیش کرتا ہے جو امیجنگ صلاحیتوں پر سودے بازی کیے بغیر او آر میں نصب شدہ سسٹمز کا ایک سستا اور لچکدار متبادل ہے۔

پیکیج سلوشن برائے موبائل ہائبرڈ رومز

پیش کردہ زائم وژن آر ایف ڈی ہائبرڈ ایڈیشن امیجنگ پورٹ فولیو کی جھلک ہے۔ سویڈش مینوفیکچرر اسٹیلے کے ساتھ تقسیم کے عالمی معاہدے کی بدولت امیجنگ ہائبرڈ اوآرز کے لیے پہلی بار پیکیج حل پیش کر رہا ہے۔

ویسکیولر سرجری کے لیے زائم وژن آر ایف ڈی ہائبرڈ ایڈیشن اور اسٹیلے میجک امیجی کیو2 او آر ٹیبل نے انٹروینشنل سرجری کے لیے ایک طاقتور جوڑی بنائی ہے۔ فلیٹ پینل ٹیکنالوجی ، ایک طاقتور 20 کے ڈبلیو جنریٹر اور متحرک لیکوئیڈ کولنگ سسٹم کے ملاپ کے ساتھ  زائم وژن آر ایف ڈی ہائبرڈ ایڈیشن قابل بھروسہ انٹرآپریٹو امیجنگ پیش کرتا ہے حتیٰ کہ پیچیدہ طریقوں میں بھی۔ نیا اسٹیلے امیجی کیو2 او آر ٹیبل زیادہ درستگی پیش کرتا ہے، تابکاری کے خطرے کو کم کرتا ہے، اور اپنی انتہائی درجے کے لچک کے ساتھ ہائبرڈ آپریٹنگ رومز میں استعمال کے لیے بے مثل ہے۔

اعلی کوالٹی کی امیجز اور او آر میں زیادہ سے زیادہ لچک

جدید فلیٹ پینل ٹیکنالوجی کو پیش کرنے والا زائم وژن آر ایف ڈی ہائبرڈ ایڈیشن گرے کے 16 ہزار سے زائد شیڈز اور 1.5*1.5کے پکسلز کے ساتھ ہائی ریزولیوشن امیجز پیش کرتا ہے۔ ایریزونا ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے ایم ڈی گرے سن ایچ ویٹلے III تصدیق کرتے ہیں کہ “امیج کی کوالٹی اس قابل ہے کہ اس کا مقابلہ کئی فکسڈ امیجنگ سسٹمز کے نتائج سے کیا جائے۔  اکثر و بیشتر تو میں بھول ہی جاتا ہوں کہ میں ایک موبائل سسٹم استعمال کر رہا ہوں۔”

جدید ہائبرڈ او آرز کی ضروریات کے مطابق تیار کردہ زائم وژن آر ایف ڈی ہائبرڈ ایڈیشن درکار امیجنگ صلاحیتیں پیش کرتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ لچک کی سہولت بھی دیتا ہے۔ اوپن سرجری کی ضرورت کے دوران مریض کو ایک سے دوسرے او آر پر منتقل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ گرے سن ایچ ویٹلے سوئم کہتے ہیں کہ “میں زیادہ سے زیادہ ہائبرڈ طریقے چلاتا ہوں جو زائم وژن آر ایف ڈی ہائبرڈ ایڈیشن کے ساتھ روایتی اوپن سرجری کے فوائد کو امیج گائیڈڈ، کیتھیٹر بیسڈ انٹرونشنز ملاتی ہیں۔”

دبئی انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں 28 سے 31 جنوری 2013ء تک اسٹینڈ 3جی 40 پر زائم امیجنگ کا دورہ کیجیے۔

http://www.ziehm.com

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

زائم امیجنگ

مارٹن ہرزمان

ڈائریکٹر گلوبل مارکیٹنگ

Martin.Herzmann@ziehm-eu.com

ٹیلی فون: +49-911-2172-0

فیکس: +49-911-2172-390

ذریعہ: زائم امیجنگ