لاس ویگاس اسٹرپ کے ساتھ نئے قابل تغیر ترقیاتی منصوبے کے لیے جینٹنگ گروپ نے طریقہ کار کا اعلان کر دیا

– ایکیلون سائٹ پر منصوبہ لاکھوں ملازمتیں اور جنوبی نیواڈا کی اقتصادی ترقی میں اربوں ڈالرز لائے گا

لاس ویگاس، 4 مارچ 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

نیواڈا کے معروف منتخب عہدیداران، بشمول گورنر برائن سینڈوول اور امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما ہیری ریڈ، نے آج لاس ویگاس اسٹرپ کے ساتھ ایکیلیون سائٹ پر نئے قابل تغیر ترقیاتی منصوبے کے طریق کار کا اعلان کرنے کے لیے جینٹنگ گروپ کے چیئرمین کے ٹی لم کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ آج صبح جینٹنگ نے اعلان کیا کہ اس نے بوائیڈ گیمنگ کارپوریشن سے 87 ایکڑ کا قطعہ زمین حاصل کر لیا ہے، جو لاس ویگاس میں جینٹنگ کے پہلے ریزورٹ ‘ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس’ کی تیاری کے لیے استعمال ہوگا۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130304/CL70362)

جینٹنگ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کے ٹی لم نے کہا کہ “ہم اس اعلان میں شرکت پر ریاست نیواڈا، کلارک کاؤنٹی اور لاس ویگاس شہر کے رہنماؤں کے بہت شکر گزار ہیں جو امریکہ میں سرفہرست ریزورٹ مقامات میں ایک شاندار اضافہ ہوگا۔ یہ جینٹنگ، لاس ویگاس اور ریاست نیواڈا کے لیے ایک عظیم دن ہے اور ہماری نظریں  اس نئے موقع کا پورا فائدہ اٹھانے پر مرکوز ہیں۔”

گورنر برائن سینڈوول نے کہا کہ “دنیا کے بہترین ریزورٹ گیمنگ ڈیولپرز میں سے ایک کا نیواڈا میں داخلہ ایک اور اچھی علامت ہے کہ لاس ویگاس اور اسٹرپ 2013ء اور اس سے بھی آگے عظیم چیزوں کے لیے تیار ہے۔ جینٹنگ گروپ اور ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس ہماری ریاست میں چند ہزار نئی ملازمتیں لائے گا، اور ہمیں کامیابی کے درست راستے پر اقتصادی حیات نو کو قائم رکھنے میں مدد دے گا۔ میں نیواڈا کی عظیم ریاست میں جینٹنگ کو خوش آمدید کہنا چاہوں گا اور ہماری نظریں اس نئے متحرک منصوبے کے سنگ بنیاد پر مرکوز ہیں۔”

ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس ایک عالمی معیار کا ریزورٹ ہوگا جس کے پہلے مرحلے میں 3500 کمرے ہوں گے، اور ساتھ ساتھ متعدد گیمنگ منزلوں کے ساتھ ایک لاکھ 75 ہزار مربع فٹ کی کل گیمنگ گنجائش ہوگی ، اور متعدد پرتعیش طعام گاہیں اور خوردہ سہولیات بھی ہوں گی۔ ریزورٹ لاس ویگاس تجارتی شوز کے لیے اضافی اجتماعی گنجائش کا بھی حامل ہوگا، جو شہر کو کاروباری تقاریب اور کانفرنسوں پر واضح توجہ کے ساتھ بین الاقوامی کاروباری سفر کرنے والوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں مدد دے رہا ہے۔ تعمیراتی اور آپریشن عمل کے دوران ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس آنے والے کئی سالوں تک جنوبی نیواڈا میں ہزاروں ملازمتیں لائے گا۔

سینیٹر ہیری ریڈ (ڈی-این وی) نے کہا کہ “لاس ویگاس گیمنگ، ریزورٹس اورتفریح کی دنیا میں سنہرا معیار سمجھا جاتا ہے، اور یہ منصوبہ ان ترقی پاتی صنعتوں کے لیے زبردست اضافہ ہے جو لاس ویگاس اور نیواڈا کو اپنا گھر کہتی ہیں۔ اس حجم اور وسعت کا منصوبہ نہ صرف ریاست کی جانب مزید مہمانوں کی توجہ مبذول کرائے گا بلکہ ملازمتوں اور جنوبی نیواڈا کی جاری اقتصادی بحالی و نمو کی صورت میں نیواڈا کی معیشت کے لیے بھی ایک تحفہ ہوگا۔”

لم نے مزید کہا کہ “یہ ظاہر کرنے کا ایک بے مثال موقع ہے کہ گزشتہ چند دہائیوں میں بھلا کس چیز نے ریزورٹس ورلڈ برانڈ کو ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ کامیابی کا حامل بنایا ہے۔”

جینٹنگ گروپ اس وقت ملائیشیا، فلپائن، برطانیہ، سنگاپور، بہاماس اور ریاست نیو یارک کی حدود میں گیمنگ تنصیبات رکھتا ہے۔

جینٹنگ گروپ اور ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کے بارے میں مزید معلومات www.genting.comپر دستیاب ہیں۔

ریزورٹس لاس ویگاس 1965ء میں قائم ہونے والے عالمی ادارے جینٹنگ گروپ کی جانب سے چلایا جاتا ہے جو امریکن، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، برطانیہ اور نارویجین کروز لائن اور اسٹار کروزز برانڈز میں 45 فیصد ملکیت کے حقوق کے ذریعے چار سمندروں میں ریزورٹس چلا رہا ہے۔ جینٹنگ ریزورٹس بنانے اور چلانے کا 40 سے زائد سالوں کا تجربہ رکھتا ہے اور مجموعی طور پر تقریباً60 ہزار ملازمین کا حامل ہے اور سالانہ 50 ملین سے زائد مہمانوں کو غیر معمولی ریزورٹ تجربہ فراہم کرتا ہے۔

– Project at Echelon site will bring tens of thousands of jobs and billions of