لینڈ آف لیجنڈز نے اپنے دروازے کھول دیے

ترکی میں سب سے بڑا فراغت و تفریح کا پارک، لینڈ آف لیجنڈز تھیم پارک، اپنے مہمانوں کو یکم جولائی سے ترکی کے سیاحتی مرکز انطالیہ میں خوش آمدید کہہ رہا ہے

استنبول و انطالیہ، ترکی، 25 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ترکی کے سب سے مسحور کن فراغت و تفریح کے پارک، دی لینڈ آف لیجنڈز تھیم پارک، کو رکسوس ہوٹلز، ایمار پراپرٹیز پی جے ایس سی اور ڈریگن پروڈکشنز کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار اور تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کو اپنی زندگی کے بہترین سفر پر لے جاتا ہے، ایک تجربہ جو مہم جوئیوں اور دلچسپی سے بھرپور ہے اور تفریح کو نئے معنی پہناتا ہے۔ بیلک، انطالیہ میں ایک مرکز تفریح کے طور پر واقع یہ جگہ اپنے شاندار طرز تعمیر اور ساتھ ساتھ متاثر کن اسٹیج اور بصری فن کے ڈیزائنوں کی وجہ سے بالکل نئے خیالات لا چکی ہے، جنہیں فرانکو ڈریگن نے تیار کیا ہے کہ جنہیں تصورات و عجائب کی دنیا کا جوہر قابل جانا جاتا ہے۔

ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:
http://www.multivu.com/players/uk/7888251-rixos-land-of-legends-opened-gates/

لینڈ آف لیجنڈز تھیم پارک تعطیلات کا ناقابل فراموش تجربہ، بشمول دنیا کی پہلی موسیقی کشتی ترتیب اور “کنگڈم” – بچوں کی سلطنت، ترکی کا پہلا ہوٹل جسے خصوصی طور پر بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ واٹر ورلڈ کا عجوبہ، ٹاور آف لیجنڈز اور واٹر کوسٹر۔ 5ڈی سینما میں ایک زبردست تجربے کو ضائع مت کریں کہ جہاں مہمان اپنے پیراکی کے لباس پہن کر داخل ہوتے ہیں۔

اپنے لیجنڈ کو خود قائم رکھیں یہاں!

دی لینڈ آف لیجنڈز تھیم پارک سات سے ستر سال تک کے ہر فرد کو جادو کی نامعلوم دنیا کا ہیجان خیز ماحول فراہم کرتا ہے۔ ہر کوئی اس سحر انگیز دنیا کے بارے میں اپنی کہانی لکھتا اور جیتا ہے۔

دی لینڈ آف لیجنڈز پانی اور روشنی کارکردگی کے ساتھ ایک رنگین دنیا کے دروازے کھولتا ہے اور مختلف عمر کے مہمانوں کے لیے تیار کی گئی یورپ کی سب سے بڑی اور دلچسپ ترین آبی دنیا کا زندگی کا انوکھا ترین تجربہ دیتا ہے۔ یہاں پورے خاندان کے زبردست تجربے اور ناقابل فراموش یادوں کے لیے خوشگوار کشتی سفر اور زیر آب سفاری ہیں۔

لینڈ آف لیجنڈز تھیم پارک میں آپ سرف پول میں پانی کے چیلنج اور ویو پول میں آتش فشانی دھماکوں سے اٹھنے والی 2 میٹر بلند بڑی لہروں کا تجربہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس آتش فشانی منظر کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ یہ سفید ریت پر دھوپ سینکنے کا بھی بہترین مقام ہے۔

“کنگڈم”، بچوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ترکی کا پہلا ہوٹل

“کنگڈم” – بچوں کی سلطنت، ترکی کا پہلا بچوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ہوٹل ہے، جو ان کہانیوں کی عکاسی کرتا ہے جو پارک میں تمام کارکردگیوں کی تحریک کا ذریعہ ہیں۔ یہ روزمرہ زندگی کو بچوں اور ان کے لیے جن کے اندر کا بچہ ابھی زندہ ہے ایک باتفریح اور زبردست پریوں کی کہانیوں میں بدلتا ہے۔
http://www.rixosworld.com

قادریہ مخلصی
320-00-00-(242)-90+
marketing@rixos.com

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160721/391776)

وڈیو: http://www.multivu.com/players/uk/7888251-rixos-land-of-legends-opened-gates/

ذریعہ: رکسوس ہوٹلز