لیکوئی-بکس نے تائیچو چین میں نیا کارخانہ کھول لیا

رچمنڈ، ورجینیا، 31 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — لچکدار مائع پیکیجنگ حل پیش کرنے میں دنیا کے رہنما ادارے لیکوئی-بکس نے تائیچو، چین میں اپنی نئی تنصیب کے شاندار افتتاح کا جشن ایک عوامی تقریب کے ذریعے منایا۔ تقریب لیکوئی-بکس سائٹ کے شاندار افتتاح کی علامت تھی جو ایشیائی مارکیٹوں میں صارفین کو مدد دے گی۔ محترمہ گو پنگ، ڈائریکٹر چیف تائیجو ہلنگ ڈسٹرکٹ نے تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہاکہ “ہمیں تہہ دل سے امید ہے کہ لیکوئی-بکس اپنی درجہ اول کی انتظامیہ، خدمات اور مصنوعات کے ذریعے ہیلنگ ضلع میں ایک مثالی ادارہ بنے گی اور اقتصادی تبدیلی اور ہمارے ضلع کی مکمل ترقی میں نئی حصے ڈالے گی۔”  لیکوئی-بکس رواں سال جولائی سے تائیچو مقام پر اپنی پیداوار کو مستحکم کررہی ہے اور اب مکمل چالو حالت میں ہے۔

Liqui Box%20Taizhou%20ribbon%20grand%20opening%20cutting. لیکوئی بکس نے تائیچو چین میں نیا کارخانہ کھول لیا

Liqui-Box Taizhou ribbon grand opening cutting.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141030/155650

لیکوئی-بکس کے جنرل مینیجر برائے ایشیا بحر الکاہل ایرک چین نے کہا کہ “یہ ایک زبردست سنگ میل ہے جو ایشیا میں ہماری موجودگی کو مستحکم کرے گا اور ہمیں مقامی مواقع کا فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کو خاطر خواہ اور زیادہ موثر انداز میں خدمات پیش کرنا ممکن بنائے گا۔ ” نئی لیکوئی-بکس تائیچو، چین تنصیب ابتدائی طور پر مشروبات اور خوراک اور دودھ کی مصنوعات کی مارکیٹوں کو خدمات فراہم کرے گی۔

نئی تنصیب مشرقی چین کے شہر تائیچو میں واقع ہے جو خام مال کی باآسانی درآمد اور مکمل مصنوعات کی صارفین تک فوری نقل و حمل کے لیے شنگھائی کی بندرگاہ، نانجنگ، اور جی2 ہائی-اسپیڈوے  تک آسان رسائی رکھتی ہے۔

لیکوئی-بکس کے سی ای او کین سوانسن نے کہا کہ “چین میں اپنے ساخت گری قدموں کو پھیلانا ہمارے طویل المیعاد ترقیاتی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ اس کارخانے کا آغاز لیکوئی-بکس کو ایشیا میں مقامی طور پر اپنے صارفین کو مضبوط کرنے اور اپنے کاروبار کو عالمی سطح پر بڑھانے کے لیے کہیں بہتر مقام  پر پہنچاتا ہے۔”

لیکوئی-بکس کے بارے میں

لیکوئی-بکس مائع اور نیم-مائع مصنوعات کی فوری، تازہ اور قیمت کے لحاظ سے موثر فراہمی کے لیے ماحول دوست پیکیجنگ حل پیش کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ لیکوئی-بکس بیگ-ان-بکس لچکدار پیکیجنگ اور تھیلے تیار کرتا ہے تاکہ صنعتوں کی وسیع اقسام کو خدمات دے سکتے، جس میں دودھ کی مصنوعات مشروبات اور خوراک کی بڑی عالمی مارکیٹیں شامل ہیں۔ ایپلی کیشنز میں فاؤنٹین بیوریج سیرپ، ملک شیک مکس، کافی مشروبات، پمپ کیے جانے کے قابل مائع خوراک جیسا کہ عرقیات اور چٹنیاں، اور ساتھ ساتھ تیل اور رنگ جیسی ایسی چیزیں بھی جو خوراک نہیں ہیں، شامل ہیں۔ لیکوئی-بکس صنعت میں بھرنے کے تیز ترین آلات فراہم کرتا ہے، ساتھ ساتھ قابل استعمال پیکیجنگ، بشمول فلم سبسٹریٹس، لوازمات کے ساتھ تھیلے۔ لیکوئی-بکس اسٹرلنگ گروپ کی ایک پورٹ فولیو کمپنی ہے؛ جو پیکیجنگ اور دیگر صنعتی کاروباروں کو بہتر بنانے اور بڑھانے کا 30 سے زیادہ سالوں کا تجربہ رکھنے والا ہیوسٹن میں قائم درمیانی مارکیٹ کا نجی ایکوئٹی ادارہ ہے۔

 رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: پال کاسے
ٹیلی فون:
1-804-433-3834+
ای میل: pkase@liquibox.com
901 ای بایرڈ اسٹریٹ سویٹ 1105
رچمنڈ ورجینیا، 23219