ماؤنٹین ڈیو (ر) ایکس-مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ مہم کے ساتھ پرستاروں کو “اپنے ایکس کو ظاہر کرنے” کی حوصلہ افزائی کرے گا

– ڈیو قوم خصوصی ایکس-مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کرداروں پر مشتمل مواد اور پس پردہ مناظر پر پہلے رسائی حاصل کرے گی

پرچیز، نیو یارک، 8 مئی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — #DEWXMENDOFP – ماؤنٹین ڈیو (ر) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کو بین الاقوامی اور پرستار مرکزی ڈیجیٹل پروگرام “اپنے ایکس کو ظاہر کرو” کے ذریعے سخت انتظار کے بعد موسم گرما میں جاری ہونے والی 20تھ سنچری فاکس کی فلم ایکس-مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کی دلچسپیوں کی قریب لائے گا۔

Mountain%20Dew(R)%20Encourages ماؤنٹین ڈیو (ر) ایکس مین: ڈیز  آف فیوچر پاسٹ مہم کے ساتھ پرستاروں کو اپنے ایکس کو ظاہر کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا

Mountain Dew(R) Encourages Fans To “Unleash Your X” With X-MEN: Days of Future Past Campaign

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140507/85498

“اپنے ایکس کو ظاہر کرو” مہم ڈیجیٹل ڈیو قوم کو خصوصی وڈیو مواد دیتی ہے: جیسا کہ فلم کے مرکزی کرداروں کے زبردست پس پردہ انٹرویوز جن میں شامل ہیں ہو جیک مین، جیمز میک ایووئے، مائیکل فاس بینڈر، جینیفر لارنس، ہیل بیری، این میک کیلن، پیٹرک اسٹیورٹ، ایلن پیج، ایون پیٹرز اور بوبو اسٹیورٹ۔ ایکس-مین فرنچائز کی ساتویں فلم کے سیٹ سے لے کر کرداروں کے سفر کے تجزیے تک، یہ وڈیو سلسلہ صارفین کو پہلے کبھی نہ دیکھی گئی فوٹیج تک غیر معمولی رسائی اور ایسی معلومات دے گا جس کا بہت شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ سات ہفتوں کے پروگرام میں ہر ہفتے تقریباً 30 ممالک میں ماؤنٹین ڈیو کے فیس بک صفحات کے ذریعے خصوصی وڈیوز پیش کی جائیں گی۔

کرٹ فرینر، نائب صدر، گلوبل برانڈ ڈیولپمنٹ، بیوریجز، پیپسی کو نے کہا کہ “جیسا کہ ہر ایکس-مین فرد اپنا ‘ایکس’ یعنی اپنی انفرادی طاقت رکھتا ہے – ڈیو دنیا بھر میں پرستاروں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ اپنی انوکھی مہارتوں اور جذبات کا اظہار کریں۔ ‘اپنے ایکس کو ظاہر کرو’ پروگرام ایکس-مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کا ایسا مواد پیش کرتا ہے جو صرف ڈیو کے ذریعے ہی پرستاروں تک پہنچ سکتا ہے۔ ہم ڈیو قوم کو اس طرح فلم کے اندر لے جائیں گے جیسے کوئی برانڈ نہیں لے جا سکتا۔ “

صارفین کرداروں پر مشتمل تصاویر، دیواری اشتہارات اور معلومات تلاش کرسکتے اور پھیلا سکتے ہیں ، اپنے ذاتی ‘ایکس’ کو پیش کرکے اپنی پروفائل تیار کرسکتے ہیں اور ایکس-مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کے انعامات اور زندگی میں ایک بار ملنے والے موقع کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل تجربے کے علاوہ”اپنے ایکس کو ظاہر کرو” مہم میں ٹیلی وژن اشتہار (:30 اور :60) شامل ہیں جو 15 بین الاقوامی ممالک میں نشر ہونےکی توقع ہے۔ یہ تخلیق، جو ماؤنٹین ڈیو کی طاقت اور دلچسپ ایکس-مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ فوٹیج کو ملاتی ہے، ہمارے پرستاروں کو انوکھے سفر پر لے جاتا ہے۔ ڈیو کے پھٹتے ہی ہر قطرہ ایکس-مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کے دلچسپ سلسلے کی نمائندگی کرتا ہے۔

اینا روکا، 20تھ سنچری فوکس میں ایس وی پی انٹرنیشنل پروموشنز کہتی ہیں: “ہم ایکس-مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کے 23 مئی کو بین الاقوامی اجراء سے قبل ماؤنٹین ڈیو کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ چاہے آپ ایکس-مین کے پرانے پرستار ہوں یا نوآموز کہ جو فلم دیکھنے کے لیے جانے سے پہلے کچھ جاننا چاہتا ہو ، ماؤنٹین ڈیو کا ‘اپنے ایکس کو ظاہر کرو’ تجربہ اس بلاک بسٹر فلم کے لیے جوش و خروش پیدا کرنے کا بہترین مقام ہے۔

ہدایات برائے مدیران:

20تھ سنچری فوکس کے بارے میں

متحرک فلموں کے دنیا کے سب سے بڑے پیش کار و تقسیم کار 20تھ سنچری فوکس فلم دنیا بھر میں فلمیں پیش، حاصل اور تقسیم کرتے ہیں۔ یہ متحرک فلمیں 20تھ سنچری فوکس فلم کے مندرجہ ذیل یونٹ پیش یا حاصل کرتے ہیں: ٹوئنٹی ایتھ سنچری فوکس، فوکس 2000 پکچرز، فوکس سرچ لائٹ پکچرز، فوکس انٹرنیشنل پروڈکشنز، اور ٹوئنٹی ایتھ سنچری فوکس اینی میشن۔

پیپسی کو کے بارے میں:

پیپسی کو کھانے اور پینے کی اشیاء تیار کرنے والا ایک عالمی رہنما ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 65 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے اور اس کے مصنوعاتی پورٹ فولیو میں 22 برانڈز شامل ہیں جو سالانہ خوردہ فروخت میں 1 ارب ڈالرز سے زیادہ تخلیق کرتے ہیں۔ ہمارے بنیادی کاروباری، کویکر، ٹروپیکانا، گیٹوریڈ، فریٹو-لے اور پیپسی-کولا- کھانے و پینے کی سینکڑوں مزیدار اشیاء بناتے ہیں جنہیں دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ پیپسی-کو سے وابستہ افراد زمین اور اس کے باسیوں کے صحت مند مستقبل میں سرمایہ کاری کرکے ماحول دوستانہ ترقی سے اپنی بے مثال وابستگی پر اتفاق رکھتے ہیں، اور اس حوالے سے ہمارا ماننا ہے کہ یہ رویہ پیپسی-کو کے زیادہ کامیاب مستقبل کا بھی ضامن ہے۔ ہم اپنے اس عہد کو کارکردگی مقصد کے ساتھ: پیپسی کو مزیدار سے صحت بخش کھانے پینے کی اشیاء تک کی وسیع اقسام فراہم کرنے کا وعدہ کہتے ہیں تاکہ توانائی اور پانی کی بچت اور پیکیجنگ کے حجم کو مختصر کرکے ماحول پر اپنے اثرات کو کم سے کم کرنے کے جدید راستے ڈھونڈے جائیں اور اپنے ملازمین کے لیے کام کی ایک بہترین جگہ فراہم کی جائے؛ اور جن علاقوں میں ہم کام کریں وہاں کی مقامی آبادی کے لیے احترام، مدد اور ان کے لیے سرمایہ کاری کو اپنائیں۔ مزید معلومات کے لیے www.pepsico.comملاحظہ کیجیے۔

 رابطہ: پیپسی کو: نکول ترونولون، Nicole.Tronolone@pepsico.com

IN THE SECOND YEAR OF ITS GLOBAL UEFA CHAMPIONS LEAGUE PARTNERSHIP, PEPSI REWARDS FANS AROUND
یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ساتھ عالمی شراکت داری کے دوسرے سال، پیپسی ان مداحوں کی
Pepsi® Pops With Language of Now On Over One Billion Bottles & Cans Around the