مشہور یورموجی ایپلی کیشن پاکستان اور بھارت میں پیش

اس اجرا کا جشن منائیں کرکٹ آل-اسٹار ایموجیز اور جفس سے

سان فرانسسکو،25 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– یورموجی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی مشہور کسٹم کی بورڈ ایپلی کیشن بھارت اور پاکستان میں جاری کردی ہے۔ اس اجرا کے جشن میں، اس نے ایموجیز اور جفس کا ایک سلسلہ جاری کیا ہے جو کرکٹ آل-اسٹارز کے حالیہ دورۂ امریکا کے اعزاز میں ہے۔ سچن تنڈولکر اور شین وارن جیسے کرکٹ ستاروں نے امریکا میں تماشائیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں دو مقابل آل-اسٹار ٹیموں کی قیادت کی۔ اس ناقابل فراموش سیریز میں وسیم اکرم اور شعیب اختر سمیت 29 افسانوی حیثیت رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

یورموجی کا کرکٹ مواد دورے کی چند یادگار تصاویر کے لمحات قید کرتا ہے، تاکہ پرستار آئی میسیج، فیس بک، اسنیپ چیٹ، ٹوئٹر، واٹس ایپ جیسے کسی بھی میسینجر کا استعمال کرتے ہوئے انہیں براہ راست کسی کو بھی  پیش کرسکیں۔

پرستار GetYourMoji.com سے یا موبائل ڈیوائس سے یہاں کلک کرکے مفت یورموجی ایپلی کیشن اور آل اسٹار کرکٹ ایموجیز اور جفس ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

یورموجی کے خالق اینڈریو لافورج کہتے ہیں کہ “یورموجی  دنیا میں کھیلوں کی چند بڑی ٹیموں اور لیگز کے ساتھ کام کررہا ہے۔ ہمارے لیے دنیا کے سب سے بڑے کھیل – کرکٹ- کے ساتھ پاکستان اور بھارت میں اپنے اجرا کا جشن منانا فطری ہے۔”

کرکٹ کے لیے انوکھے مواد کے ساتھ یورموجی وہاں جاتا ہے جہاں کوئی ایموجی یا جف یا ایپلی کیشن کبھی نہیں گئی۔ یورموجی صارفین کی اپنی بنائی گئی اور شراکت داروں کی ایموجیز سے اپنے کی بورڈز بھر سکتے ہیں چاہے وہ ٹی وی شوز سے نکالی جائیں، موویز، بینڈز یا دیگر سے۔ مزید، یورموجی صارفین کو دوران حرکت ایموجیز بنانے کی اجازت دیتی ہے، اور خاص پس منظر شامل کرکے، مختلف کٹ آؤٹس ملا کر اور ذاتی تصاویر سے نکال کر مزید دلچسپ بناتا ہے۔ صارفین اپنے ایموجی اور جف پیکس بھی بنا سکتے ہیں تاکہ اپنے دوستوں کو پیش کریں۔ اس پر کوئی حد نہیں کہ صارفین کتنا تخلیق کر سکتے ہیں۔ یہ کرکٹ پرستاروں کے لیے بہترین ہے جو اپنی ٹیموں کی ہمت بڑھاتے ہیں۔

“روایتی ایموجیز دلچسپ لیکن محدود ہیں – سال میں صرف بیس یا کچھ زیادہ ہی نئے آتے ہیں،” لافورج کہتے ہیں۔ “اب آپ جو اور جب چا ہیں بنا سکتے ہیں۔”

ایپلی کیشن اس وقت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر دستیاب ہے۔

یورموجی کے بارے میں
یورموجی کے صدر دفاتر سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں ہیں اور اسے اسٹیفرڈ یونیورسٹی کے گریجویٹس، وائرلیس صنعت کے تجربہ کار اور امیج پروسیسنگ کے ماہرین نے بنایا تھا۔ تصویر میں تبدیلی کے سادہ ٹولز استعمال کرکے یہ ایپلی کیشن صارفین کو تخلیقی، صارف کا اپنا بنایا گیا مواد تمام معروف سوشل میڈیا اور میسیجنگ نظاموں میں استعمال کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ٹوئٹر، انسٹاگرام، پنٹرسٹ اور فیس بک پر @YourMoji کو فالو کیجیے اور مزید کے لیے GetYourMoji.com ملاحظہ کیجیے۔

یورموجی رابطہ:
سارا بیئرڈمور
info@yourmoji.co
9535 -754 (415)

Related Post