نئی مرک مصنوعات واحد استعمال کے لیے آسانی لاتی ہوئی

– انٹرفیکس 2016ء میں جاری کردہ مصنوعات میں زیادہ لچک اور آگے بڑھنے کے لیے تسلسل کی خاطر 1000-لیٹر بایوری ایکٹر شامل

– مشکل سے مرکب بننے والے بفرز اور میڈیا کے لیے 2000-لیٹر مکسر

ایسپٹک اور نان-ایسپٹک مائع جات کے لیے بڑے پیمانے پر نقل و حمل کا نظام

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی 27 اپریل 2016ء/پی آنیوزوائر/–

معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ مرک تین موبیئس (ر) مصنوعات جاری کر رہا ہے جو حیاتی ادویات سازی بنانے والی صنعت میں کام کے بہاؤ کے لیے بہتر موثریت اور آسان استعمال فراہم کرتی ہیں۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160421/358621

نئی موبیئس (ر) مصنوعات میں صنعت میں پیش پیش ڈیزائن کے ساتھ 1000-لیٹر واحد استعمال بایوری ایکٹر، مشکل سے مرکب بننے والے بایوفارم اجزا کے لیے ایک 2000-لیٹر کا مکسنگ نظام اور ایسپٹک اور نان-ایسپٹک مادوں کے لیے ایک بڑے حجم کا مائع نقل و حمل نظام شامل ہیں۔

مرک میں حیاتی سائنس کے سی ای او ادیت بٹرا نے کہا کہ “ہماری جدید ترین موبیئس (ر) مصنوعات ہمارے صارفین کی ایسے صارف دوست نظام کی بڑھتی ہوئی پیچیدہ طلب کو پورا کر رہی ہیں جو انہیں اپنی سائنس پر توجہ رکھنے کی سہولت دے۔”

موبیئس (ر) 1000 لیٹر واحد استعمال بایوری ایکٹر 3 سے 2000 لیٹر کے حجم میں جامع موبیئس (ر) اسٹرڈ ٹینک پورٹ فولیو کو مکمل کرتا ہے، جو زبردست لچک اور آگے بڑھنے میں تسلسل فراہم کر رہے ہیں۔ آسان اور محفوظ بیگ تنصیب کے لیے صنعت کے واحد باٹم-لوڈنگ ڈرار کے ساتھ مرک کا نیا بایوری ایکٹر خاص طور پر بڑے پیمانے پر مسلسل کارکردگی کے لیے ہم اصل اور تیز ملاپ کی خاطر تیار کیا گیا ہے۔

موبیئس (ر) پاور مکس 2000 مرکب کے لیے مشکل بفرز، میڈیا اور دیگر بایوفارم اجزا کو سنبھالنے کے لیے ایک مضبوط چکر تخلیق کرتا ہے۔ طاقتور مکسنگ ایک زبرست ڈیزائن اور ایسی موٹر سے حاصل کیا گيا ہے جو مقناطیسی گٹھ جوڑ کی نووایسپٹک (ر) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جو بے داغ فولادی ٹینکوں میں ایک ثابت شدہ مکسنگ ٹیکنالوجی ہے۔ پاور مکس 2000 قابل رسائی اسٹیرائل زیرو ڈیڈلیگ سیمپلنگ فراہم کرتی ہے وہ بھی براہ راست مکسنگ کنٹینر سے۔ ایک پروب پورٹ واحد استعمال سینسر برائے دوران عمل ایسپٹک روسسز کی پی ایچ پیمائش کے لیے نان-ایسپٹک پروسیسس یا پری-اسٹیرلائزڈ، دوبارہ استعمال کے قابل معیاری جانچ کی سہولت دیتا ہے۔

موبیئس (ر) واحد استعمال 3 ڈی بڑے مائع نقل و حمل کے نظام کے واحد استعمال بیگ اور داغ سے پاک فولاد کے باربردار صندوق ایسپٹک اور نان-ایسپٹک میڈیا، بفرز، دوران عمل انٹرمیڈیئٹس اور ٹھنڈے یا محدود درجہ حرارت پر حتمی مصنوعات کی بڑے پیمانے پر سڑک کے ذریعے نقل حمل کو محفوظ اور آسان بنانے کی سہولت دیتے ہیں۔ یہ سسٹم 100 سے 500 لیٹر حجم کے چار واحد استعمال کے بیگ بنانے کی سہولت دیتا ہے۔ تمام بیگز پیورفلیکس ٹ م پلس فلم  سے بنے ہیں جس میں ثابت شدہ کم قابل کشید پروفائل اور گیس رکاوٹ خصوصیات شامل ہیں۔

مرک واحد استعمال کی اور دیگر حیاتی ادویات سازی کی مصنوعات کا صنعت کا معروف پورٹ فولیو 26 سے 28 اپریل تک نیو یارک شہر میں انٹرفیکس 2016ہ میں بوتھ #2841 پر پیش کرے گا۔ ہمیں ٹوئٹر پر فالو کیجیے @merckgroup۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ مرک، ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی مرک کے نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس مٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

مرک کے تمام خبری اعلامیے مرک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوتے ہی ای میل کے ذریعے بیک وقت میں تقسیم کیے جا تے ہیں۔ آن لائن رجسٹر ہونے، اپنی سروس کے انتخاب یا خاتمے کے لیے www.merckgroup.comsubscribe پر جائیں۔