نومبر اور دسمبر میں یوریل پاسز پر 20 فیصد رعایت

یوتریخت، دی نیدرلینڈز ، 30 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

کم قیمت پر یورپ بھر میں ریل کے ذریعے سفر کریں

مسافر یکم نومبر سے 31 دسمبر 2013ء تک یوریل گلوبل اور یوریل سلیکٹ پاسز پر عام قیمت کے مقابلے میں 20 فیصد خصوصی رعایت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آف پیک تشہیری پاسز 31 مارچ 2014ء تک یورپ کے ریل سفر کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں اور تمام سفری زمروں کے لیے کھلے ہیں: بالغ، بچے اور نوجوان، بشمول سیور پاسز کے جو دو سے پانچ افراد کے گروپوں کے لیے ہیں جس پر درجہ اول اور دوئم دونوں کے لیے 15 فیصد مزید رعایت ملے گی۔

یوریل گروپ کی نئی سیلز اور مارکیٹنگ مینیجر سلوییا گوئیرلیخ نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ “گزشتہ سال کی آف پیک مہم کی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ یہ خصوصی پیشکش آنے والے موسم سرما میں مزید مسافروں کی توجہ یورپ کے سفر پر مبذول کرائے گی۔ سیاح نہ صرف یوریل سلیکٹ یا یوریل گلوبل پاس پر رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بلکہ انہیں مشہور سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہوئے کم رش کا بھی سامنا ہوگا۔”

سال کے ان اوقات میں، پاس یافتگان کو یورپی کرسمس مارکیٹوں، یا اسکینڈے نیویا میں قطب شمالی کی روشنیاں دیکھنے یا بحیرہ روم کے ساحلی علاقوں کے نسبتاً گرم علاقوں کا لطف اٹھانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرتے ہوئے سیاح یورپ کے خوبصورت نظارے دیکھ سکتے ہیں اور ریل کے ذریعے سفر کے آرام اور تناؤ سے آزاد ماحول کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

یوریل گلوبل پاسز یورپ بھر کے 24 ممالک کے لیے کارآمد ہیں اور مسافر کو یورپ بھر میں اپنا منصوبہ سفر خود مرتب کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یوریل نیٹ ورک براعظم یورپ میں 233,000 کلومیٹر (144,000 میل) کی پٹڑیوں پر مشتمل ہے۔ تقریباً 96,000 مسافر رواں سال اب تک یوریل گلوبل پاس کے ساتھ سفر کر چکے ہیں، جو 2012ء کے اعدادوشمار کے مقابلے میں 30 فیصد کا اضافہ ہے۔

مختصر تعطیلات کے لیے یوریل صرف چند ممالک کے سفر کے لیے بھی پاسز پیش کرتا ہے۔ سلیکٹ پاس تین سے پانچ ممالک کے لیے دستیاب ہے اور  اس میں 20 فیصد رعایت بھی شامل ہے۔ یوریل پاسز یوریل گروپ کے مستند جنرل سیلز ایجنٹوں کے عالمی نیٹ ورک سے دستیاب ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.eurailgroup.org/eurail-vendors

یوریل اور انٹرریل پاسز کی مارکیٹنگ اور انتظام سے وابستہ ادارہ یوریل گروپ جی آئی ای تیس شریک ریلوے اور جہاز رانی اداروں کی مکمل ملکیت ہے۔ مزید برآں، گروپ کئی ہوٹلوں، ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور عجائب گھروں سمیت کئی شراکت دار رکھتا ہے جو ریل پاس یافتگان کے لیے کم قیمت پر یا مفت میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

یوریل گروپ کارپوریٹ ویب سائٹ اور پریس روم: http://www.eurailgroup.org

ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای

UTRECHT, the Netherlands, February 1, 2016/PRNewswire/ — Buy now, start travelling up to 11 months
UTRECHT, The Netherlands, October 8, 2015 / PRNewswire — Eurail Pass savings and extra travel day promotions
UTRECHT, the Netherlands, August 3, 2015 / PRNewswire — Eurail offers more value to travellers