ٹیسیز اور جوائن نے 39 یورپی ممالک میں یکساں نرخ کی انقلابی ٹیلی کام سروس جاری کردی

تائی پے، 21 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– موبائل ویلیو-ایڈڈ خدمات فراہم کرنے والا ٹیسیزٹیکنالوجیزکل یورپ 39 ممالک کا پری پیڈ پلان جاری کرنے کے لیے سلم ڈوئیٹ پلیٹ فارم کے ذریعے یورپ کے کیریئر جوائن ایکسپیریئنس کے ساتھ مل گیا ہے، جو یورپ کا سفر کرنے والوں کو نئی سروس دے رہے ہیں۔ ایک واحد پری پیڈ پلان 39 یورپی ممالک میں استعمال ہوگا، جس کی قیمت 3جی ڈیٹا، وائس اور ایس ایم ایسسروسز کے لیے 15 یوروز سے شروع ہورہی ہے۔

پین-یورو 39 کنٹریز پلان آسان ترین ٹیلی کمیونیکیشنز سروس ہے جو وقت اور پیسے کی بچت کرتی ہے۔ سفر کرنے والے گھر چھوڑنے سے قبل سلم ڈوئیٹایپ کے ذریعے پری پیڈ پلان خریدیں، جو انہیں ہر مقام پر نئی سم خریدنے کے جھنجھٹ کے بغیر 39 یورپی ممالک میں سفر کے دوران سب سے منسلک رہنے کی سہولت دے رہی ہے۔ مہنگے بین الاقوامی رومنگ نرخ، زبان کے مسائل یا وائی-فائیشیئرنگ ڈیوائس کی اذیت کے بارے میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، سلم ڈوئیٹ سم دوبارہ استعمال کے قابل ہے اور نمبر کی ری چارجنگ ایپ کے ذریعے ہوتی ہے۔

یورپ سیاحوں کے لیے سرفہرست مقام ہے اور زیادہ تر اس میں بین-السرحدی سفر شامل ہوتا ہے۔ ورچوئل سم او ٹی اے ڈاؤن لوڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے سلم ڈوئیٹ پین-یورپین پلان جاری کرتا ہے، جو موبائل ڈیٹا، وائس اور ایس ایم ایسسروسز فراہم کررہا ہے۔ یہ سروس فرانس، برطانیہ، نیدرلینڈز، بیلجیئم، لکسمبرگ، آئرلینڈ، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، اسپین، اٹلی، یونان، ہنگری، پولینڈ، چیک جمہوریہ، آئس لینڈ، ناروے، سوئیڈن اور دیگر ممالک جیسے معروف مقامات کا احاطہ کرتی ہے۔

ٹیسیز گروپ کے صدر جناب جیسن ہو کہتے ہیں کہ “ٹیسیز کی یورپی آپریٹر جوائن کے ساتھ شراکت داری کی اہمیت اس لیے ہے کہ اب ہم ایک سروس کے ذریعے 39 موبائل آپریٹرز کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں۔ سلم ڈوئیٹایپ پری پیڈ پلانز کے لیے ایک ہی مقام ہے، جو یورپ میں بین-السرحدی کاروباری اور تفریحی سفر کے لیے گھر سے نکلنے سے پہلے آپ کی ضروریات کو پورا کرتی ہے!”

جوائن ایکسپیریئنس کے مینیجنگ ڈائریکٹر پاسکل کوسٹر کہتے ہیں کہ “ہم دنیا کے معروف ٹیلی کام پلیٹ فارم فراہم کرنے والے ٹیسیز کے ساتھ تعاون پر خوش ہیں، تاکہ جدید سفری ٹیلی کام ٹیکنالوجی متعارفکرواسکیں۔ دنیا بھر میں سلم ڈوئیٹ صارفین اب جوائن ایکسپیریئنس کی پین-یورپین موبائل سروس ڈاؤنلوڈکرسکتے ہیں اور یورپ میں داخل ہوتے ہی اس سروس کو فعال بنا سکتے ہیں۔”

ایک ورچوئل سم توجہ حاصل کرتی ہے، سلم ڈوئیٹ صارفین ورچوئل سم سروس کا تجربہ اٹھانے والے پہلے ہیں، جو انہیں ایک ہی سم پر تبدیل کرنے کے بجائے مختلف ممالک میں نمبرزڈاؤنلوڈ کرنے کی سہولت دے رہا ہے۔ ٹیسیز کی سلم ڈوئیٹدنیا بھر میں سفر کرنے والے سیاحوں اور کاروباری شخصیات کے لیے آسان ترین سروس پیش کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.slimduet.net/en۔

 

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

ٹیسیز
لوٹس لن
ٹیلی فون:
886-22627-0927+, ایکسٹینشن 6005
ای میل: lotus.lin@taisys.com

جوائن ایکسپیریئنس
سونیاہوفمین
دفتر:
352-671-880-300+
ای میل: press@joinexperience.com

Jeddah The Board of Executive Directors (BED) of Islamic Development Bank (IsDB) has approved $238.1
PTI leader Babar Awan called on Prime Minister Imran Khan in Islamabad on Monday.Source: Radio
Special Assistant to the Prime Minister on Information and Broadcasting Dr. Firdous Ashiq Awan says