پالسن اینڈ کمپنی سافٹ بینک کی اسپرنٹ کے لیے نظرثانی شدہ بہتر پیشکش کے حق میں اپنے تمام حصص ووٹ کرے گا

نیو یارک، 11 جون 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

سافٹ بینک کی نظرثانی شدہ پیشکش اور اسپرنٹ بورڈ کی سفارش کی روشنی میں پالسن اینڈ کمپنی انکارپوریٹڈ (“پالسن”) – جو تازہ ترین 13 ایف دستاویزات کے تحت 231 ملین حصص کے ساتھ اسپرنٹ کا دوسرا سب سے بڑا حصہ دار ہے – سافٹ بینک کے مالی سودے کے حق میں اپنے تمام حصص کو ووٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ بہتر مالیاتی شرائط کے ساتھ پالسن سمجھتا ہے کہ سافٹ بینک وائرلیس کے شعبے میں غیر معمولی آپریٹنگ تجربہ اور ایک تزویراتی وژن رکھتا ہے جو اسپرنٹ کو مستقبل میں ایک اہم مسابق ادارہ بنائے گا۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

اینڈریا کیلائس، کیکسٹ اینڈ کمپنی انکارپوریٹڈ، +1-212-521-4845

ڈان ڈوور، کیکسٹ اینڈ کمپنی انکارپوریٹڈ، +1-212-521-4817

پالسن اینڈ کمپنی ایک سرمایہ کاری انتظام کا ادارہ ہے جو انضمام کے لیے ثالثی اور موقع سے تحریک پاتے ہوئے سرمایہ کاری میں مہارت رکھتا ہے۔ پالسن اپنے زیر انتظام تقریباً 18 ارب امریکی ڈالرز کے اثاثہ جات رکھتا ہے اور اس کے دفاتر نیو یارک، لندن اور ہانگ کانگ میں ہیں۔