چائنا کوالٹی سرٹیفکیشن سینٹر کی جانب سے جے اے سولر ماڈیولز کی سخت ترین ماحول میں بھی کارکردگی کی تصدیق

جے اے سولر پہلی سولر کمپنی ہے جس نے سی کیو سی کی جانب سے ایسی سند حاصل کی

شنگھائی، 11 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “کمپنی”) نے آج اعلان کیا کہ ادارے کے شمسی نمونوںکی سخت ترین ماحولوں میں کارکردگی کو چائنا کوالٹی سرٹیفکیشن سینٹر (“سی کیو سی”) کی جانب سے سند دی گئی ہے، جو چین کا سب سے بڑا پیشہ ورانہ اسناد فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ جے اے سولر شمسی مصنوعات بنانے والا پہلا ادارہ ہے جسے سی کیو سی کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔

تصدیق کے عمل کے حصے کے طور پر جے اے سولر ماڈیولز کو بھروسہ مندی اور پائیداری کے لیے خشک اور مرطوب دونوں حالات میں زیادہ درجہ حرارت پر تجربات  اور ساتھ ساتھ انتہائی بلندی پر پائے جانے والے حالات جیسی صورتحال سے بھی سے گزارا گیا تھا۔ تجربات، جو انٹرنیشنل الیکٹروٹیکنیکل کمیشن معیارات پر پورا اترے اور بسا اوقات ان سے بھی زیادہ ثابت ہوئے، نے پایا کہ ادارے کے ماڈیولز نے ہر ماحولیاتی صورتحال میں بہترین کارکردگی جاری رکھی۔

سی کیو سی سرٹیفکیشن جے اے سولر کو ملنے والی تازہ ترین معیار کی تصدیق کی سند ہے۔ ادارے کی مصنوعات متعدد معیاری اسناد حاصل کرچکی ہیں، جن میں دیگر کے علاوہ ٹی یووی ایسی و ڈی کے تھریشر تجربات، ٹی یوویایناو آر ڈی کے کھارے دھند کٹاؤ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کٹاؤ کے تجربات، امونیا کٹاؤ تجربات، اور دھول اور مٹی کٹاؤ تجربات شامل ہیں۔

جے اے سولر کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب یونگ لیو نے کہا کہ “ہم اس سخت امتحان پر پورا اترنے والا پہلا شمسی توانائی ادارہ بننے پر خوش ہیں، جو جے اے سولر ماڈیولز کی اعلیٰ پائیداری اور ہماری آر اینڈ ڈی ٹیم کی صلاحیتوں کا ایک اور ثبوت ہے۔ یہ سند ہمارے صارفین کو جے اے سولر ماڈیولز پر مزید اعتماد بخشتی ہے جو سخت ترین ماحول میں بھی قابل بھروسہ کارکردگی پیش کریں گے۔”

چائنا کوالٹی سرٹیفکیشن سینٹر  کے بارے میں

چائنا کوالٹی سرٹیفکیشن سینٹر   (“سی کیو سی”)چائناسرٹیفکیشن اینڈ انسپیکشن گروپ کے ماتحت ایک پیشہ ورانہ سند جاری کرنے والا ادارہ ہے، جو چین میں سرپرستی، جانچ اور سند جاری کرے کےلیے اسٹیٹ جنرل ایڈمنسٹریشن سے منظور شدہ ہے   ۔ چین میں سب سے بڑے پیشہ ورانہ اسناد جاری کرنے والے ادارے کی حیثیت سے سی کیو سی مصنوعات اور انتظامی نظاموں کو اسناد دینے کے ساتھ ساتھ اسنادی تربیت کی خدمات، بشمول توانائی اور آبی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ بھی جاری کرتا ہے۔

ذریعہ جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ

بیجنگ، 26 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا
BEIJING, July 26, 2016 /PRNewswire/ — JA Solar Holdings Co., Ltd. (Nasdaq: JASO) (“JA Solar”),
BEIJING, June 1, 2016 /PRNewswire/ — JA Solar Holdings Co., Ltd. (Nasdaq: JASO) (“JA Solar”),