ڈاکٹر رونگ سیانگ سو انٹرنیشنل گولڈن بیاٹک 2013ء ایوارڈ قبول کرتے ہوئے انکشاف کریں گے کہ انسانی اعضاء کس طرح خود تجدیدی صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں

لاس اینجلس، 21 اکتوبر/پی آرنیوزوائر/ –

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کو اعضاء کی تجدیدی سائنس کے لیے بے مثال خدمات پر انفارمل اکنامک فورم (آئی ای ایف) اکنامک کلب کی جانب سے گولڈن بیاٹیک 2013ء بین الاقوامی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ ڈاکٹر سو رواں سال کے گولڈن بیاٹیک ایوارڈ کے واحد بین الاقوامی فاتح ہیں، جو سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش، صدر ولادیمیر پیوتن اور سابق صدر فرانس ژاک شیراک جیسی شخصیات کو دیا جاچکا ہے۔ آئی ای ایف کی جانب سے ایک خصوصی تقریب 24 اکتوبر 2013ء کو 2 بجے دوپہر سی ای ٹی (امریکہ میں 8 بجے صبح بمطابق ای ایس ٹی اور 5 بجے صبح بمطابق پی ایس ٹی) منعقد ہوگی اور دو مقامات پر براہ راست نشر ہوگی: براتسلاوا، دارالحکومت سلوواکیہ؛ اور امریکہ میں لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں۔ وڈیو کانفرنس انٹرنیٹ پر براہ راست ویب کاسٹ کے ذریعے مندرجہ ذیل پتوں پر دستیاب ہوگی: www.hospodarskyklub.sk اور www.telepresence.sk/portal/event/detail/event/17۔

سلوواکیہ کے دارالحکومت کے مرکزی مقام پر سینکڑوں اہم شخصیات حاضرین میں شامل ہوں گی، بشمول: جناب میہاک، چیئر ورلڈ چیمبرز فیڈریشن، محترمہ ڈی پودماکووا، نائب صدر سلوواک اکیڈمی آف سائنسز، مختلف ممالک کے سفیر اور معیشت، تجارت، سائنس، تعلیم وغیرہ جیسے شعبوں میں رہنما عالمی شخصیات۔ ڈاکٹر سو لاس اینجلس میں اپنا ایوارڈ حاصل کریں گے جو طلائی تمغے کی صورت میں ہوگا، اور وہ یہیں دو معروف معیشت دانوں (آر وائی موسنی اور ایف پنکیوریک، سابق گولڈن بیاٹیک فاتحین) سمیت اہم شخصیات کے روبرو اپنی تقریر کریں گے، یہ دونوں معیشت دان رونگ سیانگ سو کو طلائی تمغہ پہنانے کے لیے خاص نمائندے کی حیثیت سے لاس اینجلس جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر سو کو اپنی “انسانی اعضاء کی تجدید کے لیے حل تلاش کرنے کی مثالی کوششوں” پر اس اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر سو کا انوکھا پیٹنٹ نہ صرف حیاتیات بلکہ عمومی سائنس میں بھی منظرنامہ تبدیل کرنے والا ہے۔

پہلا گولڈن بیاٹیک دو دہائی قبل اس وقت کے جمہوریہ سلووینیا کے صدر جناب میلان کوچان کو دیا گیا تھا۔ کئی اعزاز یافتہ اہم شخصیات اجلاسوں میں شرکت کرتی ہیں یا بذریعہ انٹرنیٹ حاضرین کے ساتھ رابطہ کرتی ہیں۔ بذریعہ انٹرنیٹ ایسا اجلاس 1997ء میں اس وقت کے سیکرٹری جنرل او ای سی ڈی (انجمن اقتصادی تعاون و ترقی) ڈونلڈ جانسٹن کے ساتھ ہوا تھا، اضافی اجلاس 1999ء میں پروفیسر جیفری ساکس، 2008ء میں سابق روسی صدر یوگنی پریماکوف اور 2010ء میں نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کے ساتھ ہوئے تھے۔

رواں سال ڈاکٹر سو اپنا ایوارڈ بذریعہ براہ راست ویب کاسٹ حاصل کریں گے اور اعضاء کی تجدیدی سائنس میں اہم سائنسی کامیابیوں پر اظہار خیال کریں گے۔ ڈاکٹر سو دنیا بھر کے لوگوں کو اپنا پیغام پہنچانا اور اعضاء کی تجدید کے مثبت فوائد کا معلوماتی جائزہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر سو کی تقریر اعضاء کی تجدید کے دور میں آنے والی تبدیلی پر براہ راست توجہ ڈالے گی، جو بجائے خیالات کے استعمال پرمرکوز ہوگی۔ ناظرین کو پیدائشی اعضاء کی تجدید کے طریقے اور طب اور سائنسی برادریوں کی جانب سے لاعلاج عضوی بیماریوں کے علاج کے طریقے کو شروع کرنے؛ اور یوں زندگی کو بہتر بنانے اور بچانے والی معلومات دنیا تک پہنچانے؛ کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کے بارے میں:

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو “انسانی جسم کی تجدیدی بحالی کی سائنس” (ایچ بی آر آر ایس) کے موجد اور صدر اوباما کے 2013ء اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں سرفہرست ترجیح  یعنی خراب اعضاء کی تجدید کے سائنسی طریقے کے بانی اور پیٹنٹ یافتہ ہیں –ایسے پیٹنٹ ٹیکنالوجیکل طریقے کے بانی جو انسانی جسمانی خلیات کو پلیوری پوٹنٹ اسٹیم خلیات میں تبدیل کرتا ہے اور عضویاتی بافتوں اور اعضاء کو دوبارہ تخلیق کرتا ہے، ساتھ ساتھ آپ پوٹینشل ری جنریٹو سیل (پی آر سی) پیٹنٹ کے بانی ہیں۔

رابطہ:
جین ویسٹ گیٹ: +1-336-209-9276، Jane@westgatecom.com
چیرل ریلے: +1-703-683-1798، cherylrileypr@comcast.net