ڈنکن ڈونٹس کا چاکلیٹ کے لیے عالمی محبت کا جشن چاکلیٹ لورز ہارٹ ڈونٹ اور ڈارک چاکلیٹ موکا لاٹیز کے ساتھ

– نئی مصنوعات اس فروری میں پاکستان بھر کے شریک ڈنکن ڈونٹس مقامات پر دستیاب ہوں گی

کینٹن، میساچوسٹس، 3 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — بیکری کی مصنوعات اور کافی پیش کرنے والی دنیا کی معروف ترین چینز میں سے ایک ڈنکن ڈونٹس اس فروری میں ذائقہ دار اور نرم و ملائم ڈونٹس اور مشروبات کے ساتھ چاکلیٹ کے لیے عالمی محبت کا جشن منا رہا ہے۔ پورے مہینے میں پاکستان بھر میں اپنے ریستورانوں پر ڈنکن ڈونٹس اپنے مہمانوں کو چاکلیٹ لورز ہارٹ ڈونٹس اور ڈارک چاکلیٹ موکا  لاٹیز  پیش کرے گا۔

Dunkin%20Donuts%20Hot%20Logo ڈنکن ڈونٹس کا چاکلیٹ کے لیے عالمی محبت کا جشن  چاکلیٹ لورز ہارٹ ڈونٹ اور ڈارک چاکلیٹ موکا لاٹیز کے ساتھ

Dunkin’ Donuts Hot Logo.

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140202/NE56122)
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110224/NY53806LOGO)

چاکلیٹ لورز ہارٹ ڈونٹ دل کی شکل کا ایک ڈونٹ ہے جو بھرپور و ملائم چاکلیٹ سے بھرا، اور چاکلیٹ آئسنگ اور سفید اسپرنکلز سے سجا ہے۔ ڈنکن ڈونٹس کی ڈارک چاکلیٹ موکا  لاٹے اعلیٰ معیار کے کافی بیجوں، بھاپ آور دودھ اور گہرے ڈارک چاکلیٹ ذائقے سے بنی ایسپریسو ہے، جس پر موکا  ڈریزل کی سجاوٹ ہوگی اور یہ گرم اور ٹھنڈی دونوں میں دستیاب ہوگی۔ طعام نامے میں یہ دو نئے اضافے دنیا کے پسندیدہ ترین ذائقے، چاکلیٹ، کا جشن منانے کا بہترین طریقہ ہیں۔

ڈنکن برانڈز میں ایگزیکٹو شیف اور نائب صدر برائے پروڈکٹ انوویشن اسٹان فرانکن تھیلر نے کہا کہ “دنیا بھر میں ذائقہ ہونے کی وجہ سے ہم اس فروری میں اپنے مہمانوں کو چاکلیٹ لورز ہارٹ ڈونٹ اور ڈارک چاکلیٹ موکا  لاٹیز پیش کرنے پر خوش ہیں ۔ ہمارا چاکلیٹ لورز ہارٹ ڈونٹ ایک نرم و ملائم میٹھی چيز ہے جو خود لطف اٹھانے کے لیے مزیدار یا درجن یا نصف درجن تعداد میں دوستوں اور اہل خانہ کو پیش کرنے کے لیے بہترین ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے مہمانوں کو بھی ڈارک چاکلیٹ موکا  لاٹيز سے محبت ہوجائے گی، جو دن کے کسی بھی وقت استعمال کے لیے میٹھا اور چاکلیٹی مشروب ہے۔”

Dunkin%20Donuts%20Chocolate%20Lovers%20Heart%20Donut%20and%20Dark%20Chocolate%20Mocha%20Lattes. ڈنکن ڈونٹس کا چاکلیٹ کے لیے عالمی محبت کا جشن  چاکلیٹ لورز ہارٹ ڈونٹ اور ڈارک چاکلیٹ موکا لاٹیز کے ساتھ

Dunkin’ Donuts Chocolate Lover’s Heart Donut and Dark Chocolate Mocha Lattes.

چاکلیٹ لورز ہارٹ ڈونٹس اور ڈارک چاکلیٹ موکا  لاٹیز اس مہینے پاکستان بھر میں ڈنکن ڈونٹس کے شریک مقامات پر دستیاب ہیں۔ مزید برآں طعام نامے کے ان موسمی لوازمات کے ساتھ صارفین ڈنکن ڈونٹس کے اعلیٰ معیار کے ٹھنڈے و گرم مشروبات، ڈونٹس، مفنز اور سینڈوچز کا لطف اٹھا سکتے ہیں، جو سب فوری طور پر اور ایک دوستانہ ماحول میں فراہم کیے جاتے ہیں۔

ڈنکن ڈونٹس اس وقت دنیا بھر کے 33 ممالک میں تقریباً 11،000 مقامات کا حامل ہے۔

ڈنکن ڈونٹس کے بارے میں

1950ء میں قائم ہونے والا ڈنکن ڈونٹس کافی اور بیکری مصنوعات کےلیے امریکہ کا پسندیدہ مقام ہے۔ ڈنکن ڈونٹس گرما گرم عام/بغیر کیفین کی یعنی ڈی کیف/ذائقے دارکافی، آئسڈ کافی، ڈونٹ، بیجل اور مفن کے زمروں میں مارکیٹ کا رہنما ادارہ ہے۔ ڈنکن ڈونٹس نے سات سال برانڈ کیز کی جانب سے کافی کے زمرے میں صارف خیرخواہی میں نمبر ایک درجہ حاصل کیا۔ ادارہ دنیا بھر کے 33 ممالک میں 11,000 سے زائد ریستوران رکھتا ہے۔ کینٹن، میساچوسٹس میں قائم ڈنکن ڈونٹس ڈنکن برانڈز گروپ انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: DNKN) کمپنیوں کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.DunkinDonuts.com۔

Special offer available at participating Dunkin’ Donuts restaurants across the Asia Pacific region CANTON, Massachusetts,
– Dunkin’ Donuts invites guests across the Middle East to enjoy a free donut with
Dunkin’ Donuts invites guests at participating restaurants worldwide to enjoy a free donut with the