ڈی ڈوس حملوں میں کمی کے لیے یورپ کے ایک درجہ اول کے خدمات فراہم کنندہ نے جینی اے ٹی ایم کا انتخاب کرلیا

تائی پے، تائیوان، 7 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ٹریفک ظہور اور ڈسٹری بیوٹڈ ڈينائل آف سروس (ڈی ڈوس) حفاظت میں رہنما ٹیکنالوجی ادارے جینی نیٹ ورکس نے آج اعلان کیا ہے کہ یورپ میں ایک عالمی معیار کے ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات فراہم کنندہ نے اپنی نیٹ ورک حفاظت کو مضبوط کرنے کے لیے جینی نیٹ ورک کے جینی اے ٹی ایم حل کا انتخاب کیا ہے۔

یورپ میں حال ہی میں متعدد طاقتور ڈی ڈوس سائبر حملے سامنے آئے تھے۔ ان حملوں نے نہ صرف ویب سائٹ اور سرورز کو جام کردیا تھا بلکہ علاقائی انٹرنیٹ رفتار پر قابل ذکر اثرات بھی مرتب کیے۔ کاروباری اداروں اور اختتامی صارفین اپنے خدمات فراہم کنندگان کو ذمہ دار ٹھیراتے رہے۔ اس لیے ڈی ڈوس حملوں کی کثرت اور حجم میں اضافے نے یورپ کے ایک سرفہرست ٹیلی کام ادارے کو بڑھتے ہوئے ڈی ڈوس چیلنج سے نمٹنے کے لیے موثر حل کی طرف دیکھنے کی تحریک دی۔ ایک محتاط اور طویل جائزے کے بعد زبردست خصوصیات اور بڑے ڈی ڈوس حملوں کو کم کرنے کی صلاحیت کی وجہ جینی نیٹ ورکس اور اس کے ٹیکنالوجی شراکت دار کا مشترکہ حل منتخب کیا گیا۔

درجہ 1 کے ایک ٹیلی کام پر جینی اے ٹی ایم کا اطلاق نیٹ ورک کی مسلسل نگرانی اور اس میں آنے والی بے ضابطگی کو تلاش کرنے کا کام کرتا ہے۔ جینی اے ایم ٹی بے قاعدہ ٹریفک کو اپنے ٹیکنالوجی شراکت دار کی جانب سے فراہم کردہ ڈی ڈوس اسکربنگ پلیٹ فارم پر منتقل کرکے خودکار طور پر برطلب ٹریفک میں کمی لاتا ہے۔ اسکربنگ پلیٹ فارم اس کے بعد آف ریمپ ٹریفک میں سے ضرر رساں ٹریفک کو فلٹر کرتا ہے اور صاف ٹریفک کو اصل مقام پر لے جاتا ہے۔ اس طریقے میں قانونی صارفین کے ٹریفک پر کم سے کم اثرات کے ساتھ ایپلی کیشن سطح کی درستگی سے حملوں کو کم کیا جاتا ہے، کیونکہ واحد جینی اے ٹی ایم سے صرف مشتبہ ٹریفک کو ہی باہر کیا جاتا ہے۔ شناخت اور تلاش کی تفصیلات کا باہمی تعلق اور جینی اے ٹی ایم کے ویب جی یو آئی کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے، جو خطرہ کم کرنے کے عمل کو شروع کرنے/روکنے یا فوراً ٹھیک کرنے اور واقعے کی تحقیق سمیت کئی اقدامات کی سہولت دیتا ہے۔

مشترکہ طور پر جینی اے ٹی ایم اور امریکا میں قائم کلیننگ سسٹم ٹیکنالوجیز کا نفاذ درجہ 1 آپریٹر کو حملوں کی نگرانی، شناخت، تخفیف اور کھوج کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس مشترکہ حل کے فراہم کردہ کلیدی فائدوں میں بہتر لاگت کارکردگی، ڈی ڈوس حملوں پر نفاذ کے لیے کثير پہلو تحفظ، خطوط پر کمی کے خطرات کا خاتمہ، جامع ٹریفک جائزہ اور مینیجڈ سیکورٹی سروس (ایم ایس ایس) اختیار شامل ہیں۔

جینی نیٹ ورکس کے سی ای او ڈينس نے کہاکہ “ہمیں فخر ہے کہ یورپی درجہ 1 ٹیلی کام نے ڈی ڈوس حملوں کے خلاف نیٹ ورک کی بنیاد کے تحفظ کے لیے جینی اے ٹی ایم کا انتخاب کیا۔ بڑے پیمانے پر نیٹ ورک بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے جینی کے مشترکہ حل کے نفاذ اور ہمارے ڈی ڈوس صفائی شراکت دار سے ہمارے ٹیلی کام صارف اپنے صارفین میں اپنے معیار اور قابل بھروسہ خدمات پر توجہ رکھ سکتے ہیں۔”