کارلسن ہوٹلز، انکارپوریٹڈ کے حصول کے لیے ایچ این اے ٹورزم گروپ کارلسن ہاسپٹالٹی گروپ کے ساتھ معاہدے میں داخل ہوتا ہے۔

ایچ این اے  ٹورزم گروپ(HNA Tourism Group) اور کارلسن ہوٹلز(Carlson Hotels) کے مجموعے کی، ترقی کو فروغ دینے، اپنے کلیدی برانڈز کو وسعت دینے، اور اپنے مہمانوں کے لیے اس کے بہترین مہمان نوازی کے تجربے کو پائیداری بخشنے  کی اضافی قابلیت کے ساتھ بین الاقوامی ہاسپٹالٹی کے میدان میں مستحکم موجودگی ہوگی۔ کارلسن ہوٹلز کا صدر دفتر پر منی ٹونکا منیاپولس میں رہے گا۔

بیجنگ اور منیاپولس,28 اپریل 2016 / پی آر نیوز وائر/ —  ایچ این اے  ٹورزم گروپ کمپنی لمیٹڈ (’’ ایچ این اے  ٍ ٹورزم گروپ‘‘)،ایچ این اے  گروپ کمپنی لمیٹڈ(HNA Group Co. Ltd.) کی ایک شاخ، جو دیگر خدمات کے ساتھ ہوابازی، ٹورزم، ہاسپٹالٹی، فائنس ، اور آن لائن خدمات کی ایک فارچیون500 گلوبل  کمپنی ہے، اور کارلسن گروپ انکارپوریٹڈ ، جن کے پاس کوروس کلکشن(Quorvus Collection)، ریڈیسن بلو(Radisson Blu®)، ریڈیسن(Radisson®)، ریڈیسن ریڈ(Radisson RED)، پارک پلازہ (Park Plaza®)، پارک ان (Park Inn®) بائی ریڈیسن، کنٹری انز اینڈ سوئٹس بائی کارلسن((Country Inns & Suites by CarlsonSM)  برانڈز اورکلب کارلسن(Club CarlsonSM) ایس ایم  گلوبل ہوٹل ریوارڈز پروگرام کی ملکیت ہے، نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ کارلسن ہوٹلز انکارپوریٹڈ کے حصول کے لیے ایک معاہدے (’’معاہدہ‘‘) میں داخل ہوئے ہیں۔

Handshake from Left to Right: BAI Haibo, Chairman and CEO, HNA Hospitality Group and David P. Berg, CEO, Carlson Hospitality GroupWitness Leaders from Left to Right: CHEN WENLI, Vice Chairman, HNA Group; WANG JIAN, Chairman, HNA GROUP*; Diana Nelson, Chair, Carlson; Cheng Feng, Chairman of Board Members*, HNA Group; TAN XIANGDONG, CEO, HNA Group; LI TIE, CEO, HNA Tourism Group*not visible.

تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160426/360661
علامت (لوگو): http://photos.prnewswire.com/prnh/20160426/360315LOGO

ایچ این اے ٹورزم گروپ اور کارلسن ہوٹلز کے پاس ڈیجیٹل، بڑے گیٹ وے شہروں میں اثاثوں کے حصول اور ریڈیسن ریڈ اور دیگر نئے برانڈز کی وسعت کے لیے سرمایہ کاری کے  ذریعہ ترقی میں اضافے کے لیے بہتر اہلیت ہوگی۔

’’کارلسن ہوٹلز کے پاس گلوبل برانڈز کا ایک طاقتور مجموعہ ہے اور یہ تاریخی معاہدہ ترقی کا زبردست موقع فراہم کرتا ہے، ‘‘ یہ بات کارلسن ہاسپٹالٹی گروپ(Carlson Hospitality Group) کے چیف ایکزیکیوٹو آفیسر، ڈیوڈ پی۔ برگ نے کہی۔

’’ہم ایچ این اے  ٹورزم گروپ کے ساتھ کام کرنا چاہتےہیں، جو بہت ہی با وقار عالمی انٹرپرائز ہے۔ یہ کارلسن ہوٹلز کی تاریخ میں ایک نیا دلچسپ باب ہوگا۔ جناب برگ نے مزید کہا کہ، ایچ این اے  ٹورزم گروپ کے ایک حصے کے طور پر، کارلسن ہوٹلز کے پاس موقع ہوگا کہ وہ اپنے مہمانوں کو عالمی سطح کی مہمان نوازی فراہم کرنے کے اپنے عزم میں بہتری لائے۔

’’جب سے ہمارے دادا، کرٹ کارلسن نے 1938 میں یہ کمپنی قائم کی، ہمارے خاندان نے اس کاروبار کو اس طرح چلایا ہے جو لوگوں کے لیے مواقع اور دنیا کے لیے مثبت تبدیلی لائے،‘‘ یہ بات کارلسن بورڈ کی صدر ڈائنا نیلسن نے کہی۔

’’مہمان نوازی ہمارے دلوں میں ہے جس نے اس فیصلے کو مشکل بنایا۔ ہمیں مکمل یقین لے کہ ہمارے ہوٹل کے کاروبار کو ایچ این اے  ٹورزم کو بیچا جانا، ایک ایسی کمپنی کو جو ان قدروں اور وراثت کو سمجھتی ہے،  ہمارے دادا کی میراث اور اس کی کامیابیوں کے حوالے سے ہمارے لیے بہتر راستہ ہے۔

’’ہمارے نزدیک کارلسن خاندان کی بہت عزت ہے اور ہم اس کی تاریخ اور خصوصی تہذیب کی تہ دل سے پذیرائی کرتے ہیں،‘‘ ایچ این اے  ٹورزم گروپ کے بورڈ ممبر اور ایچ این اے  ہاسپٹالٹی گروپ(HNA Hospitality Group)  کے صدر  اور چیف ایکزیکیوٹو آفیسر بائی پو نےیہ بات کہی۔

’’کارلسن ہوٹلز کی عالمی کامیابی اور مستحکم ترقی کا امکان ان کے عالمی سطح کے برانڈز، مسلسل جدت پسندی، بہترین انتظامیہ، اور ملازموں پر مرکوز خصوصی تہذیب کی تصدیق کرتا ہے جن میں سے تمام کو بنیاد بنا کر ہم نہ صرف امریکی بازار میں اپنی موجودگی قائم کریں گے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ہاسپٹالٹی میں اپنی موجودگی کو وسعت دیں گے۔ ہم ان کی انتظامی ٹیم، ملازموں، فرینچائزی پارٹنرز، سپلائرز اور گاہکوں کے ساتھ کاروبار میں بڑی سرمایہ کاری کے ذریعہ ترقی میں فروغ کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

HNA Tourism Group, Carlson Hospitality Group.

معاہدے کی شرائط کے تحت، جنھیں کارلسن بورڈ آف ڈائرکٹرز نے متفقہ طور پر منظور کیا، ایچ این اے  ٹورزم گروپ تمام کارلسن ہوٹلوں کو حاصل کرے گا، جس میں ریزائڈر ہوٹل گروپ اے بی(Rezidor Hotel Group AB) (پبلک) (’’ریزائڈر‘‘)، یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ میں ہوٹلوں کے ساتھ کارلسن ہوٹلز کے برسلز میں قائم ماسٹر لائسنسی میں 51.3 کا اکثریتی حصہ شامل ہے۔ چونکہ سودے کے نتیجے میں ریزائڈر کے کنٹرول میں بالواسطہ تبدیلی ہوگی، ایچ این اے  ٹورزم گروپ کو، سویڈش تحویلی قوانین کے تحت، ریزائڈر کے  باقی  48.7 فیصد کے لیے، سودا مکمل ہونے کے چار ہفتوں کے اندر لازمی پبلک ٹنڈر آفر لانچ کرنا ہوگا، اگر ریزائیڈر میں 30 فیصد سے کم مالکانہ حقوق نہیں بیچے گئے۔  لہذا، ایچ این اے  ٹورزم گروپ، سودا مکمل ہونے کے چار ہفتوں کے دوران، یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ آیا ریزائیڈر کے باقی شئرز کے لیے لازمی پبلک ٹنڈر لانچ کیا جائے یا اس کے 30 فیصد سے کم کے مالکانہ حقوق کو ریزائڈر میں بیچ دیا جائے۔ اگر ایچ این اے  ٹورزم گروپ لازمی پبلک ٹنڈر آفر لانچ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو سویڈش تحویلی قوانین کے مطابق، اور سویڈش سکیوریٹیز کونسل (’’ایس ایس سی1‘‘)کے ایک فیصلے کے مطابق ایسے لازمی ٹنڈر آفر میں 27 اپریل، 2016 کو کارلسن ہوٹلز کے حصول کے لیے معاہدے پر دستخط سے بالکل قبل کم از کم قیمت 20 کاروباری دنوں کی وولیوم ویٹڈ ایوریج پرائس  (وی وبلیو اے پی) ہوگی۔  ایچ این اے ٹورزم گروپ، سودے کی تکمیل کے بعد، مناسب وقت پر اس طرح کی ممکنہ لازمی ٹنڈر آفر سے متعلق مزید معلومات فراہم کرے گا۔

سودا ریگولیٹری اور دیگر تکمیل کی شرائط کی منظوری سے مشروط ہے، اور اسے 2016  (کیلنڈر) کے دوسرے نصف میں مکمل ہونے کی امید کی جاتی ہے۔

انتظام اور گورننس

سودے کی تکمیل کے بعد، کارلسن ہاسپٹالٹی گروپ انکارپوریٹڈ کے چیف ایکزیکیوٹو آفیسر ڈیوڈ پی برگ، ادارے کے چیف ایکزیکیوٹو آفیسر برقرار رہیں گے۔

معاشرے سے عہد

کارلسن کے اقدار، میراث اور معاشرے سے رشتے کو سمجھتے ہوئے، ایچ این اے ٹورزم گروپ نے نئے ادارے کے صدر دفتر کے طور پر منی ٹونکا، مین کو برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے۔

مشیران

اس سودے کے مشیروں میں شامل ہیں: معاشی مشیر کے طور پرمورگن اسٹینلے(Morgan Stanley) اور ڈی بی ٹی اینڈ کمپنی؛ (BDT & Company)

فریش فیلڈس برک ہاس ڈیرنجر لمیٹڈ لائبلیٹی پارٹنر شپ(Freshfields Bruckhaus Deringer LLP)، اور ایڈوکیٹ فرمین(Advokatfirman Vinge KB) ونج کے بی کارلسن ہوٹلز کے قانونی مشیر کے طور پر؛ جے۔پی مورگن(J.P. Morgan) اور برینڈیٹو(Benedetto)، گریٹلینڈ اینڈ کمپنی(Gartland & Company) معاشی مشیر کے طور پر؛ اور

ہوگن لویلز(Hogan Lovells) اور ایڈووکیٹ فرمین لنڈہال(Advokatfirman Lindahl) کے بی ایچ این اے ٹورزم گروپ کے قانونی مشیر کے طور پر۔

سودے سے متعلق اضافی مواد  درج ذیل لنک پر دستیاب ہے
www.StrongerHotelsTogether.com

کارلسن ہوٹلز انکارپوریٹڈ سے متعلق

کارلسن ہوٹلز دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے متحرک ہوٹل گروپ ہے جس میں115 ممالک اور علاقوں میں موجودگی اور  220,000 کمروں کے ساتھ 1400  فعال اور زیر تعمیر ہوٹل شامل ہیں۔

کارلسن ہوٹلز کے پورٹ فولیو میں طاقتور برانڈز کا مجموعہ شامل ہے: کوروس کلکشن، ریڈیسن بلو®، ریڈیسن®، ریڈیسن ریڈ، پارک پلازہ®؛ پارک ان® بائی ریڈیسن، کنٹر انز اینڈ سوئٹس بے کارلسنSM اور کلب کارلسنایس ایم، دی گلوبل ہوٹل ریوارڈز پروگرام۔

کارلسن ہوٹلز کے پاس برسلز میں قائم دی ریزائڈر گروپ کا 51.3 فیصد مالکانہ حصہ ہے، جو یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ میں اس کے برانڈز کے لیے کمپنی کا ماسٹر لائسنسی ہے۔

کارلسن ہوٹلز اور اس کے برانڈز کے ساری دنیا میں 90,000 ملازمین ہیں۔

ایچ این اے ٹورزم گروپ کمپنی لمیٹڈ سے متعلق

ایچ این اے ٹورزم گروپ کمپنی لمیٹڈ ہوابازی، ہاسپٹالٹی، سیاحت، مالیات اور آن لائن خدمات میں مصروف ایک مبسوط عالمی اتحاد ہے۔  مارچ 2007 میں بیجنگ میں قائم  ہونے والی کمپنی 20 سے زیادہ ضمنی کمپنیوں کی مالک ہے جس میں کیپیٹل ائرلائنز(Capital Airlines)، ڈئر جیٹ(Deer Jet)، ٹانگلا ہوٹلز اینڈ ریزارٹس

(Tangla Hotels and Resorts)، کیسا ٹورسٹس(Caissa Touristic) وغیرہ شامل ہیں۔  کمپنی عالمی ٹریول اور ہاسپٹالٹی برانڈز جیسے این ایچ ہوٹلز(NH Hotels)، ریڈ لائن ہوٹلز(Red Lion Hotels)، پی وی سی پی گروپ(PVCP Group) وغیرہ میں اکثریتی سرمایہ کار بھی ہے۔  ایچ این اے ٹورزم گروپ کو اس کی کاروباری سماجی ذمہ داری اور عالمی رابطہ کاری بہتری کے میں  اس کی خدمات کے لیے جانا جاتا ہے۔

ایچ این اے ہاسپٹالٹی گروپ کمپنی لمیٹڈ سے متعلق

ایچ این اے ہاسپٹالٹی گروپ ایچ این اے ٹورزم گروپ کی ہوٹل مینیجمنٹ سے متعلق شاخ ہے۔  1997 میں قائم ہونے والا HNA ہاسپٹالٹی گروپ عالمی ہوٹل نیٹ ورک کا حامل ہے۔ مارچ 2016 تک گروپ چین اور دنیا کے دوسرے حصوں کے کلیدی شہروں میں 90,000 کمروں کے ساتھ تقریباً 500  ہوٹلوں کو آپریٹ کرتا ہے، جس کے برانڈ پورٹ فولیو میں لکزری، اپ اسکیل سے کفایتی زمرے شامل ہے جو کاروباری طبقے سے لیکر تفریحی مسافروں تک کا احاطہ کرتا ہے۔  اس کی درجہ بندی دنیا کے 300 ہوٹل گروپس میں ہوتی ہے اور معتبر صنعتی اعزازات جیسے سب سے زیادہ مسابقتی چینی ہوٹل برانڈ اور چین کے اعلی ترین ہوٹل مینیجمنٹ کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔

سودے سے متعلق اضافی میڈیا مواد درج ذیل لنک پر دستیاب ہے
www.StrongerHotelsTogether.com

1 سویڈش سکیوریٹیز کونسل  2016:10 فیصلہ۔