کرسٹل لیگونز لاس ویگاس کے تخلیق کار اسٹیووین کے ساتھ مل گئے، دنیا کے تفریحی دارالحکومت میں ساحلی زندگی کا تصور لائیں گے

لاس ویگاس، 12 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– کرسٹل لیگونز نے لاس ویگاس، امریکا میں نئے منصوبے پر دستخط کے ساتھ ایک بڑا بین الاقوامی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ تفریح کی دنیا کے دارالحکومت میں سب کچھ موجود ہے۔ لیکن اس میں ساحلی طرز زندگی کی کمی ہے، ایسا مسئلہ جسے کرسٹل لیگونز کی ٹیکنالوجی اور خیال پورا کرے گا۔

Crystal Lagoons concept – Idyllic beach life and water sports

تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160411/353917
تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160411/353918

کرسٹل لیگونز نے اسٹیون وین کے ساتھ ٹیم تشکیل دی ہے، جو بالغان کے لیے تفریح کے عالمی دارالحکومت لاس ویگاس کے خیال کو پیش کرنے والی حقیقی شخصیت ہے۔ کرسٹل لیگونز شہر کی مشہور زمانہ سڑک “اسٹرپ” میں ایک بڑے شفاف تالاب کا اضافہ کرے گی۔

یہ امریکی مارکیٹ میں کرسٹل لیگونز کی عالمی سطح پر کامیابی کا اقرار بھی ہے، جہاں وہ اپنی آمد کے صرف ایک سال بعد ہی 11 منصوبوں پر دستخط کر چکا ہے اور مختلف امریکی ریاستوں میں 44 منصوبوں کا جائزہ لے رہا ہے، جن میں اندازاً کل 53.4 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری ہے۔

کرسٹل لیگونز کے لاس ویگاس منصوبے کی ایک خاص بات ہے: یہ شہر کے مرکزی علاقے کے واحد گالف کورس کے مقام پر بنے گا۔ یہ جگہ 12.1 ہیکٹر کے ایک شفاف تالاب میں تبدیل کی جائے گا، جو امریکا میں ادارے کے اہم سنگ ہائے میل میں سے ایک ہوگا۔ یہ “دنیا کی بہترین سہولت” کی عالمی کامیابی کی ایک اور علامت ہے، جو ایسے ممالک میں ـھی قدم جما رہا ہے جو گالف کو چاہتے ہیں۔

The scientist Fernando Fischmann.

12.1 ہیکٹرز کے رقبے کے ساتھ یہ ادارے کا امریکا میں سب سے بڑا شفاف تالاب ہوگا، اور یہ ایک مرکزی جزیرے، بجروں، روزانہ آتش بازی کے مظاہروں اور براہ راست آبی کھیلوں کے مواقع، ہوٹلوں، خریداری اور تالاب کے گرد کھانے پینے کی چیزوں کی بڑے پیمانے پر دستیابی کے ساتھ جدید ترین ڈیزائن کا حامل ہوگا۔

کرسٹل لیگونز امریکا کے سی او یوری مین کے مطابق “یہ اتحاد جن مواقع کی نمائندگی کرتا ہے وہ بہت زیادہ ہیں، کیونکہ اسٹیو وین اس وقت لاس ویگاس، مکاؤ (چین) اور دنیا کے اہم ترین ریزورٹس میں شامل ہیں۔ ان کی کامیابی کا نسخہ ایک ایسے شہر کا تصور تھا جو ڈزنی لینڈ کی طرح دنیا بھر کے بالغان کے لیے مختص ہو، پرتعیش ہوٹلوں، جوئے خانوں، خوردہ مقامات اور عالمی معیار کے تھیٹروں کا حامل ہو۔” وین کے معروف ریزورٹس میں سے چند بیلاجیو، دی میراج، دی گولڈن نگٹ اور ٹریژر آئی لینڈ ہیں۔

آخر میں یوری مین نے کہا کہ “لاس ویگاس میں کرسٹل لیگونز منصوبہ ادارے کے بانی کے خواب کو حقیقت کا روپ دے گا۔ اس کے بالکل آغاز میں فرنانڈو فشمان نے دبئی اور لاس ویگاس جیسے دنیا کے تفریحی و پرتعیش دارالحکومتوں میں شفاف پانی کے بڑے اجسام لانے کا خواب دیکھا تھا۔”

ویب سائٹ: www.crystal-lagoons.com؛ www.fernandofischmann.com

کارپوریٹ وڈیو: https://www.youtube.com/watch?v=6tff6t0FKA8&feature=youtu.be

ذرائع ابلاغ کے لیے رابطہ:

کوریم کمیونیکیشنز؛ +56-2-22291886/ info@quorumcomunicaciones.cl