کنزیومر فزکس نے ایس سی آئی او کے لیے 30 سے بھی کم دنوں میں کک اسٹارٹر پر 2 ملین ڈالرز جمع کرلیے

– دستی سالماتی اسکینر نے طبیعاتی مادے کا پہلا ڈیٹابیس بنانے کے لیے 10,000 سے زیادہ حامیوں کی توجہ حاصل کی

مینلو پارک، کیلیفورنیا اور تل ابیب، اسرائیل 3 جون، 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — کنزیومر فزکس نے آج اعلان کیا کہ صارفین کو طبیعاتی دنیا کی بہتر سوجھ بوجھ فراہم کرنے کے لیے اس کے دستی سالماتی اسکینر ایس سی آئی او کے لیے کک اسٹارٹر پر مہم نے 30 سے بھی کم دنوں میں 10,000حامیوں کی جانب سے 2,000,000 ڈالرز سے زیادہ جمع کرلیے ہیں۔ ایس سی آئی او کک اسٹارٹر کی تاریخ میں پانچویں سب سے زیادہ فنڈ پانے والی ٹیکنالوجی مہم بن گئی ہے، اور ابھی بھی فنڈ جمع کرنے کی مہم ختم ہونے میں دو ہفتے سے زیادہ باقی ہیں۔

SCiO%20is%20the%20worlds%20first%20handheld%20sensor%20that%20scans کنزیومر فزکس نے ایس سی آئی او کے لیے 30 سے بھی کم دنوں میں کک اسٹارٹر پر 2 ملین ڈالرز جمع کرلیے

SCiO is the world’s first handheld sensor that scans the molecular fingerprint of physical matter and instantly provides useful information about its chemical makeup. SCiO has already raised more than $2 million dollars from more than 10,000 Kickstarter backers. Pre-order your SCiO or your own SCiO development kit on Kickstarter today!

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140530/92931

کنزیومر فزکس کے سی ای او درور شیرون نے کہا کہ “میں اپنے منصوبے کے لیے مدد فراہم کرنے والے ہر فرد کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ہم اس جوش و خروش سے حیران ہوگئے ہیں اور لوگوں کو اپنے اردگرد کی دنیا کو دریافت کرنے میں مدد کی شروعات کے خواہاں ہیں۔”

آج کے دن تک کنزیومر فزکس 600 سے زیادہ ڈیولپرز، ہیکرز، میکرز اور محققین کی مدد بھی حاصل کرچکا ہے، جنہوں نے ایس سی آئی او کے لیے اپنی ایپس اور فارم فیکٹرز تیار کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس سنگ میل کے ساتھ کنزیومر فزکس نے حامیوں کے لیے نئے انعام کا بھی اعلان کیا –ادارے کی جانب سے تیار کردہ تمام فریق –اول غیر-تجارتی ایس سی آئی او ایپس تمام کک اسٹارٹر حامیوں کو تاحیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

کنزیومر فزکس اور ایس سی آئی او کے بارے میں مزید معلومات کے لیے کک اسٹارٹر پر ایس سی آئی او کراؤڈفنڈنگ مہم اور http://www.consumerphysics.com/myscioپر کنزیومر فزکس ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

 کنزیومر فزکس کے بارے میں

کنزیومر فزکس کا مشن لوگوں کو طبیعاتی دنیا کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے اوزار فراہم کرنے میں مدد دینا ہے۔ ادارے کی پہلی پروڈکٹ، ایس سی آئی او، ایک سستا اور ہموار سالماتی سینسر ہے جو اپریل 2014ء میں کک اسٹارٹر پر جاری کیا گیا۔ درور شیرون اور ڈیمین گولڈرنگ کی جانب سے 2011ء میں قائم کیے گئے اس ادارے کو کھوسلا وینچرز (http://www.khoslaventures.com) کی حمایت حاصل ہے۔ ابتدائی سرمایہ کاروں میں مستقبل کی ٹی وی کمپنی کومیگو کے بانی اور یو ایس بی فلیش ڈرائیو کے موجد ڈوو موران اور دیگر معروف سرمایہ کار شامل ہیں۔ کنزیومر فزکس نے اؤرکراؤڈ کے ذریعے بھی رقوم جمع کی ہیں، جو ایک ہائبرڈ وی سی-ایکوئٹی کراؤڈفنڈنگ پلیٹ فارم ہے(https://www.ourcrowd.com

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.consumerphysics.com/myscio۔

سوشل میڈیا پر ادارے کو فالو کیجیے:

ٹوئٹر: https://twitter.com/my_scio

فیس بک: http://on.fb.me/RPNt2N