کیروئی نے بڑے جی ٹی-ڈریون اسکریو کمپریسرز کی مارکیٹ میں

ڈونگ ینگ، چین، 26 اگست 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — حال ہی میں کیروئی پٹرولیم ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (جسے آگے صرف “کیروئی” کہا جائے گا) نے جنوب مشرقی ایشیا کے ایک ادارے کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کی مناسبت سے کیروئی ادارے کو بڑے جی ٹی-ڈریون (گیس ٹربائن سے چلنے والے) اسکریو کمپریسر یونٹوں کا ایک مجموعہ فراہم کرے گا ، جو اس کے ایل پی جی منصوبے میں استعمال کیا جائے گا۔ 1,580.8 کلوواٹ کی تیار کی گئی گنجائش کے ساتھ یونٹوں کا یہ مجموعہ قدرتی گیس سے چلنے والے انجن سے تحریک پاتا ہے۔ کمپریسر محور کی طاقت 1,142.2کلوواٹ ہے، اور کمپریسر اور انجن کے درمیان رفتار-افزوں گیئربکس آراستہ ہے۔ مجموعی ٹیکنالوجی دنیا میں اعلیٰ سطح کی ہے۔

منصوبے کی آرام دہ فراہمی اور صارفین کی تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیروئی عالمی سطح پر معروف اسکریو کمپریسر بنانے والوں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے اور اس ادارے کے ساتھ ایک تزویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو اسکریو کمپریسرز کے شعبے میں طویل تاریخ اور وسیع تجربہ رکھتا ہے، تاکہ منصوبے کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔ یہ شراکت داری دونوں فریقین کے لیے اہم ہے کہ وہ ایک دوسرے سے فائدہ اٹھائیں اور یکساں بہتر صورتحال کے ہدف کو حاصل کریں۔

منصوبے میں، عالمی وسائل کو مکمل کرکے اور آر اینڈ ڈی اور ڈیزائن میں مستقل جدت طرازی کے ذریعے، اور اپنی مستحکم آر اینڈ ڈی بنیادوں اور ثابت شدہ اسکڈ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر، کیروئی اپنے صارفین کو اطمینان بخش حل فراہم کرچکا ہے۔ دریں اثناء، کیروئی ضمانت دیتا ہے کہ منصوبہ مقررہ شراکت داری کے دوران مناسب انداز، سخت معیار بندی اور موثر منصوبہ جاتی انتظام کے تحت چلتا ہے۔

اس منصوبے میں ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ قدرتی گیس کے انجن کے ساتھ یونٹوں کے مجوعے کو کس طرح چلایا جائے۔ جہاں تک ہم جانتے ہیں کہ صرف چند مقامی اور غیر ملکی اداروں نے ہی اسکریو کمپریسرز کو چلانے کے لیے قدرتی گیس کے انجن استعمال کیے۔ خاص طور پر زیادہ توانائی کھانے والے اسکریو کمپریسرز کے لیے تکنیکی ضروریات بہت زیادہ ہیں۔ منصوبے کی کامیاب فراہمی کے بعد کیروئی اور اس کے شراکت دار کی کمپریسر اسکڈ ٹیکنالوجی ایک خاص قدم اٹھائے گی اور عالمی رہنما سطح پر پہنچے گی، ایسے ہی چین اور دنیا بھر میں جی ٹی-ڈریون اسکریو کمپریسرز کی تعمیر میں مدد دے گی۔

Related Post