کینٹن میلے کا اپنے شراکت داروں کے لیے نیا عالمی ذریعہ – دی میڈیا ریسرچ ایکسچینج پروگرام (ایم آر ای پی) – متعارف

گوانگ چو، چین،16 مئی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — کسی بھی تجارتی نمائش کے منتظمین اور ان کے تجارتی شراکت داروں، خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان معلومات کا بروقت تبادلہ کاروباری افراد کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ میں عرصے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کینٹن میلہ اس سے ماوراء نہیں اور اس سال، 115 ویں کینٹن میلے کے لیے منتظمین نے زبردست کامیابی کے ساتھ ایم آر ای پی کا آغاز کیا ہے۔ ایم آر ای پی سٹم کے استعمال کے ذریعے 110,000 امریکی ڈالرز کی قدر کے حامل معاہدوں کو آسان بنایا گیا۔

ایم آر ای پی کیا ہے؟ یہ ایک میڈیا پلیٹ فارم ہے جو 210,000 عالمی خریداروں کو براہ راست 24,000 چینی فراہم کنندگان اور وسیع تر چینی مارکیٹ سے براہ راست منسلک کرسکتا ہے۔ یہ ایک پلیٹ فارم ہے جو کینٹن میلے میں کاروبار کرنے والے کسی بھی ادارے کے لیے زبردست فرق پیدا کرسکتا ہے، چاہے وہ خریداری کررہے ہوں یا فروخت۔

اس وقت دنیا بھر کے 15 تجارتی و کاروباری ادارے ہیں جو ایم آر ای پی پروگرام کے ساتھ متحرک انداز میں کام کررہے ہیں، جن میں ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس سے بھارت میں آربٹ بزنس ٹورز تک اور برازیل- چائنا چیمبر اف کامرس سے کینیڈا- چائنا انٹرپرینیورز الائنس ایسوسی ایشن تک شامل ہیں۔

کوئی بھی ادارہ جو ایم آر ای پی میں شامل ہوتا ہے، ادارے کے 3 افراد کے لیے وی آئی پی مدارات کے علاوہ، فوری رجسٹریشن، وی آئی پی لاؤنج کے استعمال، ظہرانے اور مشروبات کے کوپنز اور تجارت کے تعارف کے لیے منتظمین کی جانب سے مدد بھی حاصل کریں گے۔ انہیں کینٹن میلے کی نمائشی فہرست کے ذرائع تک رسائی، کینٹن میلے کی ویب سائٹ کے ثانوی صفحات پر مفت تشہیر، اور کینٹن میلے کے مجلے میں شمولیت بھی حاصل ہوگی۔ مزید برآں، منتظمین یکساں دلچسپی رکھنے والے تاجروں کے لیے تجارتی میچ میکنگ سروس بھی فراہم کریں گے۔ دیگر اقسام کی خدمات بھی گفتگو کے لیے کھلی ہیں۔

نمائشی فہرست کینٹن میلے کے ہر سیشن کے دوران تین مرتبہ شائع ہوتی ہے، یعنی ہر مرحلے کے لیے ایک اشاعت اور اس کی تقسیم کل 100,000 نمائش کنندگان اور شراکت داروں سے زیادہ تک پہنچتی ہے۔ مجلہ ایک مرتبہ جاری ہوتا ہے اور اس کی تقسیم 50,000 ہے اور اس میں تجارتی پالیسی کے حوالے سے وزارت تجارت کی جانب سے کارآمد معلومات اور ساتھ ساتھ چین بھر میں موجود مقامی تجارتی عہدیداران کی جانب سے پیغامات شامل ہوتے ہیں۔

منتظمین کی نظریں ایم آر ای پی کے لیے مزید درخواستیں وصول کرنے اور رواں سال اکتوبر میں 116 ویں کینٹن میلے میں نئے اور پرانے دوستوں کا  خیرمقدم کرنے پر مرکوز ہیں۔

ایم آر ای پی میں شمولیت اور مزید معلومات کے لیے دیکھیں: www.cantonfair.org.cn/cn/mrep/

ذریعہ: کینٹن میلہ