گلوبل ای ایس پی ایڈیسٹرا نے سی ایس آئی اے آسٹریلین سروس ایکسی لینس ایوارڈز میں سال کی بہترین کسٹمر سروس ٹیم کا اعزاز جیت لیا

سڈنی، 27 اکتوبر 2017ء/پی آرنیوزوائر/– جدید مارکیٹنگ ٹیکنالوجی سافٹویئر اور سروسز فراہم کرنے والے معروف ادارے ایڈیسٹرا نے کسٹمر سروس انسٹیٹیوٹ فار آسٹریلیا (سی ایس آئی اے) کے سالانہ آسٹریلین سروس ایکسی لینس ایوارڈز (اے ایس ای ایز) میں سال کی بہترین کسٹمر سروس ٹیم – میڈیم بزنسز کا اعزاز جیت لیا۔The Best Revenue Generator of ANY Digital Channel? Email. / Adestra have been providing enterprise-level digital marketing technology solutions to organizations around the globe since 2004. Our clients trust our proven email, automation, social, and mobile marketing technology to deliver successful and cutting-edge marketing programs to their valued customers.We were founded on the principle that marketing success takes more than technology, and that’s why customer service is at the heart of our business. We’re not just Software as a Service, we’re Software AND a Service. http://www.adestra.com/

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140331/678597-a)

اے ایس ای ایز آسٹریلیا کے معروف کسٹمر سروس ایوارڈز ہیں، جن میں 650 سے زیادہ ایگزیکٹوز ہر سال جمع ہوتے ہیں تاکہ کسٹمر سروس میں بہترین طریقوں اور جدت طرازی کو شناخت کریں۔ پروگرام وزیر اعظم آسٹریلیا کی جانب سے تائید شدہ ہے۔

اعزازات 25 اکتوبر کو سڈنی کے ویسٹن ہوٹل میں ایک گالا عشائیے کے دوران پیش کیے گئے تھے۔

“ہم یہ اعزاز وصول کرنے پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔ اس کا ایک مطلب ہے کہ ہم کاروبار میں بہترین کسٹمر سروس رکھتے ہیں، اور دوسرا یہ کہ اسے تسلیم بھی کیا گیا۔ آج کے پرہجوم مارٹیک منظرنامے میں، یہ ضروری ہے کہ صارفین کو احساس ہو کہ ان کا شراکت دار ان کی کامیابی کے لیے جتا ہوا ہے۔ ہم ایڈیسٹرا میں اسی کے لیے کام کرتے ہیں جس میں کسٹمر سروس کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔یہ ہماری پوری ٹیم کا عہد ہے اور مجھے اس پر بہت فخر ہے۔” کارل چیمبرز، ریجنل ڈائریکٹر ایڈیسٹرا اے پی اے سی نے کہا۔

اےایس ای ایز کے 16 ویں سال میں سی ایس آئی اے نے پایا کہ اس نے اس بار کسی بھی سال سے زیادہ درخواستیں وصول کی ہیں، جس نے انفرادی زمروں میں مقابلہ کہیں زیادہ دلچسپ بنا دیا۔

“رواں سال کی درخواستوں کی رسائی بھی بہت شاندار تھی، اور ہم جیتنے والے اداروں اور انفرادی شخصیات کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے شعبے میں جدت طرازی اور بہترین طریقے دکھائے۔ وہ اب بہترین خدمات کی صف اول میں ہیں اور اس پیشرفت کی رہنمائی کر رہے ہیں۔” انہوں نے کہا۔

مختلف کلیدی شعبہ جات میں عالمی سطح پر 500 سے زیادہ صارفین کے ساتھ ایڈیسٹرا تقریباً13 سالوں تک آمدنی میں دہرے ہندسے کی نمو کا تجربہ اٹھا چکا ہے۔ 2015ء میں ایڈیسٹرا نے سڈنی، آسٹریلیا اور آکلینڈ، نیوزی لینڈ میں اپنے اے پی اے سی آپریشنز کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ یو بی ایم کی جانب سے سال کے بہترین سپلائر، یو کے انسٹیٹیوٹ آف کسٹمر سروس کی جانب سے کسٹمر فوکس ایوارڈ جیتنے (مع پانچ سال تک مسلسل شارٹ لسٹ ہونے) اور ساتھ ساتھ یو ایس اسٹیوی برانز برائے کسٹمر سروس یہ سب 2016ء میں حاصل کرنے پر اے ایس ای اے نہ صرف ایڈیسٹرا کا پہلا آسٹریلین اعزاز ہے، بلکہ یہ صارفین کو کامیابی میں مدد  دینے کے لیے ادارے کی عالمی وابستگی کی بھی مزید قبولیت ہے۔

“ہم خطے میں اپنی کسٹمر سروس کی تائید پر پرجوش ہیں۔ مقابلے میں دیگر عظیم حتمی امیدواروں کے بجائے  ہم  ایک مختصر عرصے کے لیے صرف آسٹریلیا میں رہے ہیں۔ اس وقت میں بھی ہماری ٹیم نے ہر سطح پر اور شعبے میں ناقابل یقین محنت کی تاکہ کاروبار کے لیے بہترین حل فراہم کریں۔ بالآخر، جب ہمارے صارف جیتتے ہیں، ہم بھی جیتتے ہیں۔” چیمبرز نے بات مکمل کرتے ہوئے کہا۔

ایڈیسٹرا کے بارے میں

ایڈیسٹرا عالمی اور ابھرتے ہوئے برانڈز کے لیے فرسٹ-پرسن مارکیٹنگ حل پیش کرنے والا قابل بھروسہ فراہم کنندہ ہے۔

ادارے کا صنعت میں معروف ای میل پلیٹ فارم یک بیک، سیاق سے منسلک پیغام کاری اور مارکیٹنگ خودکاری، فراہم کرتا ہے جو مارکیٹرز کو اپنے صارفین اور سبسکرائبرز سے زیادہ موثر انداز میں رابطہ کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ زبردست رپورٹنگ خصوصیت مارکیٹرز کو اپنی مہم کے نتائج کا موثر انداز میں جائز ہ لینے اور مکمل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ لچکدار اور تکمیل کا آزاد ڈھانچہ کاروباری اداروں کو ہموار صارف سفر تخلیق کرنے کے لیے مختلف النوع ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کو منسلک کرنا ممکن بناتا ہے۔

اپنی قسم کے بہترین پلیٹ فارم کے ساتھ جو صارف کی شمولیت کو بہتر بناتا اور آر او آئی کو تقویت دیتا ہے، ایڈیسٹرا نے ایسے قواعد مرتب کیے جو مارکیٹنگ کامیابی کو ٹیکنالوجی سے آگے لے جاتے ہیں۔  جن کی وجہ سے کسٹمر سروس ہمارے کاروبار کا مرکز ہے۔ ایڈیسٹرا کسٹمر سروس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 2014ء اور 2017ء کسٹمر فوکس ایوارڈ کا فاتح تھا۔ اس نے 2017ء اسیٹوی ایوارڈ برائے کسٹمر سروس میں سال کے بہترین کسٹمر سروس ڈپارٹمنٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا، ساتھ ہی اپنے سب سے پرانے صارفین میں سے ایک یو بی ایم کے لیے 2017ء میں سال کے بہترین سپلائر کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

ایڈیسٹرا بدستور صنعت میں صارف کو برقرار رکھنے کی سب سے زیادہ شرح رکھنے والوں میں ایک ہے۔ اس پر یو بی ایم، فرینکلن کووی، کونڈے ناسٹ ڈجیٹل لمیٹڈ اور ٹائل سمیت دیگر جیسے بڑے اداروں کو اعتماد ہے۔

2004ء میں قائم ہونے والا ایڈیسٹرا برطانیہ، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دفاتر رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے adestra.com۔

ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے:
میلانی وائٹ
سربراہ کونٹینٹ اینڈ کمیونی کیشنز
Melanie.white@adestra.com
1-347-506-6027+

ذریعہ: ایڈیسٹرا لمیٹڈ

Related Post