‫اودھم مزے کی رات: 2016ء شیک دی لیک انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول

بیجنگ، 2 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

جمعہ 16 ستمبر 2016ء کو ایک اودھم مزے کی رات کے لیے رکیں۔ وسط خزاں کے میلے میں چمکتے چاند تلے کیمپنسکی کی جانب سے چلایا جانے والا یانچی ہوٹل ایک عشائیہ-رقص عظیم الشان تقریب پیش کرے گا، جو 1930ء کی دہائی کے جھومتے بیجنگ کے موضوع پر تھرکتے بوگی، سوئنگ اور جیز میوزک کی حامل ہوگی۔

2016 SHAKE THE LAKE International Music Festival

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160802/0861607742-d

شیک دی لیک نائٹ آسٹریا کے انوکھے انٹرنیشنل بوگی میوزک فیسٹیول کی اصل صف بندی اور سازینہ کاری پیش کرے گا۔ یہ دنیا بھر میں کارکردگی پیش کرنے والے کرشماتی اور لاجواب موسیقاروں کے سراہے گئے طائقے لاتا ہے۔

2016 SHAKE THE LAKE International Music Festival

دو فیورچ گرینڈ پیانوز کی کیز کو چھیڑنے والے رچی لیوڈل اور جونی شوٹن ہیں، جو آسٹریا میں مستند شیک دی لیک فیسٹیول کے محرک اور تخلیق کار ہیں۔ وہ اپنے آسٹرین پیانو دوست کرسٹو “بوگی وولف” شٹین باخ کو پیش کریں گے جو عمدہ پیانو نواز اور گلوکار ہیں جو “اپنے سائز سے بھی تیز” بجا سکتے ہیں۔ محفل موسیقی کی سرخی میونخ، جرمنی کے مارٹن شمٹ ہیں جو یورپ میں کئی صلاحیتیں رکھنے والے پیانو نوازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ “دی وائس” کو امریکا کی نکول روشیل پیش کریں گی (جو اب پیرس، فرانس میں رہتی ہیں)،اور ایک ہر فن مولا، کرشماتی اور بین الاقوامی طور پر کامیاب موسیقی اسٹار اور رقاصہ ہیں۔ آسٹریا کے فرانز ٹریٹنر ڈرمزاور پیٹر شٹروٹزینبرگر ڈبل بیس پر محفل کو ہیجان انگیز لے میں مدد دیں گے۔ جمعہ کے بعد ہوٹل جیز اینڈ بوگی برنچ میں ان موسیقاروں کو مدعو بھی کرے گا جو 17 ستمبرکو واٹرسائیڈ پر ہوگا۔ اس لیے ایک شاندار مزیدار ناشتے اور خوبصورت یانچی جھیل کے نظارے لیتے ہوئے مستند براہ راست موسیقی کا لطف اٹھانے کے لیے خود کو تیار کرلیں۔

تو اپنے ملبوسات نکالیے اور اپنے رقص کرنے کے جوتوں کی دھول صاف کیجیے اور تیار ہو جائیے یانچی جزیرے پر ایک جھومتی شب کے لیے! سن رائز کیمپنسکی ہوٹل، بیجنگ اور یانچی جزیرہ کے جنرل مینیجر برائس پین نے کہا کہ “مہمانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ 1930ءکی دہائی کے مسحور کن اور نفیس ملبوسات پہنیں۔ خواتین کو پروں سے بنی اوڑھنی اور ایک خوبصورت ٹوپی لینی چاہیے جبکہ مرد ایک سفید رومال اور ممکنہ طور پر ایک سرے پر چاندی سے سجی چھڑی سے آگے نہ دیکھیں۔” انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، لیکن یقین دہانی کی کہ مہمانوں کے لیے اتنا زیادہ متجاوز ہونا ضروری نہیں۔

*میلے کا ٹکٹ پیکیج 4,388 رینمنبی سے شروع ہوتا ہے، مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے +86-6961-8888 x3604 ۔

2016 SHAKE THE LAKE International Music Festival

اسپانسرشپ اور کاروباری شراکت دار:

بی ایم ڈبلیو، گورلین، فجی واٹر، فو ہوا ایسیٹ، جیوسٹار، چیسلینڈ، یانچی جیڈ گارڈن، بلیو ایئر فیورخ، سالزکامرگٹ

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160802/0861607742-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160802/0861607742-b
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160802/0861607742-c

2016 SHAKE THE LAKE International Music Festival

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160802/0861607742-d