‫ہزاریہ کے اردگرد کی نسل کے لیے گالف اور ساحلی طرز کی رہائش گاہیں: داماک پراپرٹیز نے “دی بیچ ایٹ نویٹاس ہوٹل اینڈ ریزورٹس” کا اعلان کردیا – 3 کمروں کے اپارٹمنٹس جن کی قیمت 1.25 ملین اماراتی درہم سے شروع ہو رہی ہے اور ادائیگی کا منصوبہ 3 سال کا ہے

دبئی، متحدہ عرب امارات، 12 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– داماک پراپرٹیز نے آج ‘دی بیچ ایٹ نویٹاس ہوٹل اینڈ ریزیڈینسز’ کا اعلان کردیا ہے، جو گالف اور ساحلی انداز کے رہائشی اپارٹمنٹس کا نیا متاثر کن مجموعہ ہے جو دبئی میں واقع اعزاز یافتہ اکویا آکسیجن ماسٹر ڈیولپمنٹ میں واقع ہیں۔

DAMAC Properties Launches ‘The Beach at Navitas Hotel & Residences’.

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160712/388676)

پانچ ٹاورز پر مشتمل فیز 1 تین خواب گاہوں کے اپارٹمنٹس کے اجرا کو دیکھے گا جن کی قیمت 1.25 عرب اماراتی درہم سے شروع ہوتی ہیں اور ادائیگی کا منصوبہ تین سال پر مشتمل ہے۔ یہ تین خواب گاہوں کے اپارٹمنٹس ہزاریہ کے اردگرد پیدا ہونے والی نئی نسل کے لیے تیار کیے گئے ہیں – وہ بلند حوصلہ نوجوان جوڑے اور نوعمر خاندان جو دبئی میں تعطیلات کے لیے بہترین گھر یا مستقل رہائش چاہتے ہیں، جس کی توجہ طرز زندگی اور بہبود پر ہو، جو 21 ویں صدی کے محفوظ سماجی ماحول میں ہو۔

ریزورٹ انداز کا رہائشی و ہوٹل کمپلیکس مکینوں اور مہمانوں کو تعطیلات جیسا تجربہ فراہم کرے گا گالف اور کشادہ پولز کے نظاروں اور مصنوعی ریتیلے ساحلوں، ریستورانوں، قہوہ خانوں اور تفریحی علاقوں کے احاطے میں جن کے ساتھ جدید جم، اسپا علاقے اور بچوں کے لیے وقفے کھیلنے کے علاقے شامل ہیں۔رہائشی یونٹوں کو قریبی داماک میسون دی ولے نویٹاس کی مہمان نوازی کی خدمات کا بھی فائدہ ہوگا۔

زیاد الشعار، مینیجنگ ڈائریکٹر، داماک پراپرٹیز نے کہا کہ “دی بیچ ایٹ نویٹاس ہوٹلز اینڈ ریزیڈینسز ان افراد کے لیے ہے جو پر سکون، ریزورٹ طرز کی رہائش کا لطف اٹھاتے ہیں اور شہری زندگی کی ہنگامہ خیزیوں سے فرار چاہتے ہیں۔ سماجی ماحول کا آرام اور سبز، کھلے مقامات مکینوں اور سیاحوں کے لیے بہترین ہیں جو ساحل کے کنارے پر راحت کو اہمیت دیتے ہیں اور اس کے باوجود شہر کے قریب ہوں۔ ہوٹل یونٹ سرمایہ کاروں کو امارات کی پنپتی ہوئی مہمان نوازی کی صنعت کا حصہ بننے کا موقع دیتے ہیں، نفع بخش آمدنی اور بغیر کسی مسئلے کے انتظام کے ساتھ جس میں چلانے والے کے ساتھ ایک کرائے داری معاہدہ ہوگا، جہاں انتظامیہ، انتظام، بکنگ اور دیکھ بھال سب کا خیال رکھا جائے گا۔”

دی بیچ ایٹ نویٹاس ہوٹل اینڈ ریزیڈینسز 55 ملین مربع فٹل پر پھیلے اکویا آکسیجن ماسٹر ڈیولپمنٹ کے اندر ہے، جسے ‘دبئی کی اولین رہائش گاہیں قرار دیا جاتا ہے اور یہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایوارڈز میں “بہترین گالف کورس تعمیرات” ایوارڈ کی فاتح ہیں۔ مکین ایک شاندار سبز ماحول کا لطف اٹھائیں گے جو آسان رسائی بھی رکھتا ہے اور اس کے باوجود فطرت کے قریب بھی ہے۔ وہ اکویا آکسیجن کی عالمی معیار کی تنصیبات تک رسائی کا بھی فائدہ اٹھائیں گے، جس میں ٹائیگر ووڈز ڈیزائن کا 18 ہول چیمپئن شپ گالف کورس وسٹا لکس کی خوردہ، مہمان نوازی اور تفریح اور دبئی کا پہلا برستانی جنگل، اور ساتھ ساتھ صحت بخش کھانے کے انتخابات، ایک نامیاتی تازہ مارکیٹ، تعلیمی ادارے اور نرسریاں شامل ہیں۔

مزید معلومات http://www.damacproperties.com پر دستیاب ہیں۔

ہدایات برائے مدیران: داماک 2002ء سے مشرق وسطیٰ کے خطے میں پرتعیش جائیداد کی صف اول میں ہیں – جو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مکینوں کو پرتعیش رہائش کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ وضع دار رہائش کی بلند ترین سطح پر اپنے اثرات چھوڑتے ہوئے داماک پراپرٹیز نے خطے میں معروف پرتعیش ڈیولپر کی حیثیت سے اپنا مقام مضبوط کیا ہے، جو مثالی ڈیزائن اور بالاترین معیار پیش کررہا ہے۔ ادارہ اب متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، اردن اور لبنان میں منصوبوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ بھر میں اپنے قدم پھیلا چکا ہے۔

31 مئی 2016ء تک داماک پراپرٹیز 15,800 گھر فراہم کرچکا ہے، جس میں لگ بھگ 2,000 ہوٹل یونٹس بھی شامل ہیں۔ ادارے منصوبہ بندی اور پیشرفت کے مختلف مراحل پر موجود 44,000 سے زیادہ یونٹوں کا ترقیاتی پورٹ فولیو رکھتا ہے، جو 13,000 سے زيادہ ہوٹل کمروں، سروس شدہ اپارٹمنٹس اور ہوٹل ولاز پر مشتمل ہے، جس کا انتظام اس کا مہمان نوازی کا شعبہ، داماک ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، کرتا ہے۔ بصیرت اور تحریک کے ساتھ داماک پراپرٹیز مشرق وسطیٰ میں پرتعیش رہائش کی نئی نسل تیار کررہا ہے۔

داماک پراپرٹیز کو فیس بک، ٹوئٹر (@DAMACofficial) اور یوٹیوب پر جوائن کریں۔

تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160712/388676

ذریعہ: داماک پراپرٹیز