‫300 ملین یوآن فنڈ قائم کرتے ہوئے اورڈوس سے دنیا بھر سے ثقافتی خیالات طلب کرلیے

اورڈوس، چین، 31 اگست 2017ء/پی آرنیوزوائر/– دوسری اورڈوس بین الاقوامی کانفرنس (او آئی سی سی  II) چین کے اِنر منگولیا کے شہر اورڈوس میں 22 سے 24 ستمبر تک منعقد ہوگی۔ چینی حکومت کے ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبے میں شامل اہم ممالک بشمول نیدرلینڈز، اٹلی، پاکستان اور تھائی لینڈ کے معروف پروفیسرز اور بہترین تخلیقی ٹیمیں تقریب میں شرکت کریں گی۔ کانفرنس میں وہ زبردست ثقافتی و تخلیقی کام لائے گی تاکہ ماسٹرز ایوارڈز اور فیوچر اسٹارز ایوارڈز جیت سکیں۔

ماسٹر ایوارڈز کے ساتھ 200,000 یوآن کا نقد انعام ہے، جبکہ فیوچر اسٹارز ایوارڈز پانچ زمروں میں تقسیم ہیں: سب سے زیادہ جمالیاتی اہم رکھنے والا ڈیزائن، سب سے جدت طراز ڈیزائن، سب سے زیادہ سرمایہ کاری اہمیت رکھنے والا ڈیزائن، سب سے زیادہ دل کی ترجمانی کرنے والا ڈیزائن، اور سب سے زیادہ عملی صلاحیت رکھنے والا ڈیزائن، ہر کسی کے ساتھ 100,000 یوآن نقد انعام ہے۔ ون روڈ اینڈ ون بیلٹ موضوعکے تحت ثقافتی و تخلیقی ڈیزائنوں کے لیے بھی نامزدگی اعزازات رکھے گئے، جس میں ہر کسی کے ساتھ 20,000 یوآن کا نقد انعام ہے۔

سوداگری و تجارت، ایپلی کیشنز، کمیونی کیشنز، ریاضی و سائنس سے وابستہ ادارےاور پیشہ ور  شخصیات، یا اشیاء بھی جو تخلیقی ڈیزائنوں میں دلچسپی رکھتی ہیں او آئی سی سی II کی باضابطہ ویب سائٹ،http://oicc.cnlive.com ، پر 21 ستمبر تک رجسٹر ہو سکتی ہیں، تاکہ کسی ادارے کے نام پر یا انفرادی سطح پر تقریب میں شرکت کر سکیں۔

اور آخر میں اورڈوس کی شہری حکومت نے 300 ملین رینمنبی مالیت کا ملکیت دانش (آئی پی) انکیوبیشن فنڈ دیا ہے۔ فنڈ کی مدد سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ او آئی سی سی II میں پیش کردہ بہترین ڈیزائنوں کو اورڈوس انٹرنیشنل کلچر اینڈ کریٹیوٹی آئی پی ڈیٹابیس کے لیے بھی منتخب کیا جائے گا اور مزید سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

کلو یاؤ
ٹیلی فون:
86-158-1338-3624+
Email: 617698989@qq.com

Related Post