Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

ووہان اتفاق رائے: نئی جیو سائنس ایجوکیشن کے لیے ایک ابتدائی اقدام کا اجراء  

ووہان، چین، 8 نومبر، 2022/سنہوا-ایشیا نیٹ/– چائنا یونیورسٹی آف جیو سائنسز (ووہان) نے 6 نومبر 2022 کو اپنی 70ویں سالگرہ مناتے ہوئے بین الاقوامی یونیورسٹی کے صدور کا فورم منعقد کیا، جس کا موضوع تھا “قابل سکونت زمین: تحقیقی یونیورسٹیوں کے لئے مشن اور چیلنجز”۔

چائنا یونیورسٹی آف جیو سائنسز (ووہان) میں بین الاقوامی یونیورسٹی کے صدور کے فورم کا انعقاد ، جس کا موضوع تھا “قابل سکونت  زمین: تحقیقی یونیورسٹیوں کے لیے مشن اور چیلنجز”۔

ارتھ سائنس سے متعلق عالمی شہرت یافتہ تحقیقی یونیورسٹیوں کے نمائندے، پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے پرنسپلز، اور پوری دنیا کے ممتاز اسکالرز ذاتی طور پر یا آن لائن جمع ہوئے۔ شرکاء نے زمین پر سکونت پزیری کو درپیش بڑے چیلنجز، اور تعلیم کے ذریعے زمین پر سکونت  پزیری کو فروغ دینے کے مشن، ذمہ داریوں اور راستوں پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ فورم نے مشترکہ طور پر ووہان اتفاق رائے: نئی جیو سائنس ایجوکیشن کے لیے ایک ابتدائی اقدام جاری کیا۔ (اتفاق رائے کا مکمل متن یہاں ہے: https://en.cug.edu.cn/Wuhan_Consensus.htm)

اتفاق رائے اس بات پر زور دیتا ہے کہ بنی نوع انسان کا مشترکہ مستقبل زمین پر سکونت پزیری میں منحصر ہے۔ بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کا تعین زمین پر سکونت پزیری سے ہوتا ہے۔ زمین کے اپنے ارتقاء اور بشریاتی تبدیلیوں کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے، عالمی سطح پر توانائی کے وسائل کی کمی، ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلیاں، بار بار آنے والی آفات اور ماحولیاتی نقصان تیزی سے سنگین ہوتا جا رہا ہے، جس سے زمین پر سکونت پزیری کے خطرات کی شرح ناقابل بیان ہے۔

جدید زمینی سائنس میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور یہ زمینی نظامِ سائنس کے دور میں داخل ہو گئی ہے، جس میں زمین کی عمیق گہرائی، سمندر کی عمیق گہرائی، خلا کی عمیق وسعت اور وقت کی عمیق وسعت کو دیکھتے ہوئے قابل سکونت زمین کے ماضی، حال اور مستقبل کا مطالعہ کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔

ووہان اتفاق رائے: نئی جیو سائنس ایجوکیشن کے لیے ایک ابتدائی اقدام کا اجراء کردیا گیا۔

سائنس کی ترقی اور زمانے کی پکار کے جواب میں، یہ اتفاق رائے کثیر الجہتی نُقطَۂ نظر کے تحت دنیا میں بنی نوع انسان کے کردار اور اس کے مقام اور طرز زندگی کے بارے میں ایک نئے تصور اور تعریف کی وکالت کرتا ہے۔ اتفاق رائے بتاتا ہے کہ تمام بنی نوع انسان کو قدر کے نظام، علم کے نظام اور جغرافیائی سائنس کی تعلیم کے پھیلاؤ کے نظام کو موافق اور بہتر بنانا چاہیے۔

ایک زیادہ متنوع، جامع اور مکمل نمونہ تشکیل دینے کے لیے، جس کے تحت ایسے نظریات، ٹیکنالوجیز اور طریقے تیار کیے جاسکیں، جو سبز اور کم کاربن اخراج پر مبنی پیداوار اور طرز زندگی میں معاونت کرتے ہوں۔

“انتھروپوسین”  کے دور میں زمین کی سکونت پزیری کافی عرصے پہلے  تباہ ہو چکی ہے۔ یہ ایک بالکل نئی جغرافیائی سائنس کی تعلیم کی ابتدا، سہولت فراہمی اور اس پر عملدرآمد  کا بہترین وقت ہے جو بنی نوع انسان  کو کثیر تعداد میں  ایک قابل سکونت زمین کے معماروں اور حصہ لینے والوں  کے طور پر تبدیل  کرنے میں مددگار ہے۔

یہ اتفاق رائے عالمی یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں، پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام شعبوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ نئی جیو سائنس ایجوکیشن کو نافذ کیا جائے اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو بروقت طور پر فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

ماخذ: چائنا یونیورسٹی آف جیو سائنسز (ووہان)

تصویری منسلکات کے لنکس:

لنک:  http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=433183

لنک:  http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=433190

 

Copyright © 2024 Pakistan Press Release Point. All rights reserved.