113 واں کینٹن میلہ “چین کا سب سے بڑا تجارتی میلہ شرکا کے خیرمقدم کے لیے تیار”

گوانگ چو، چین، 15 اپریل 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

شرکاء چین کے سب سے مشہور تجارتی میلے 113 ویں کینٹن میلے کے آغاز کے لیے گھڑیاں گن رہے ہیں۔ موسم بہار کا میلہ 15 اپریل سے گوانگ چو میں شروع ہو رہا ہے، جہاں منتظمین اب تک کے سب سے پیشہ ورانہ اور بہترین خدمات کے حامل ایونٹ میں شرکاء کا خیرمقدم کریں گے۔

113 واں کینٹن میلہ تقریباً 60 ہزار شو اسٹینڈز کا حامل ہوگا، جبکہ منتظمین نمائش کنندگان کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی پویلین میں مزید چینی خریداروں کو مدعو کیا جائے گا، جہاں غیر ملکی ادارے اپنی جدید مصنوعات کو مارکیٹ کر سکتے ہیں۔ میلے میں ورکشاپس، فورمز اور نیٹ ورکنگ ایونٹس کی وسیع رینج بھی ہوگی جس میں ایک سیشن میں خصوصی توجہ روسی مارکیٹ پر ہوگی۔ میلے کے پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ ٹریڈ پروموشن سینٹر میں بھی توسیع کی گئی ہے، جس میں 10 ممالک سے تعلق رکھنے والے 45 ڈیزائن ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

اس سیشن میں میلہ اپنے باضابطہ بری تجارت پلیٹ فارم E-CantonFair.com کا بھی افتتاح کرے گا، جو اپنے اراکین کو مکمل اور بہترین تجارتی میلہ سروس پیش کرے گا۔ مثال کے طور پر مکمل نئی سروسز جیسا کہ “کینٹن میلے میں آسان سرمایہ کاری”، جو چینی برآمدکنندگان اور ایس ایم ایز کو متبادل محرک فراہم کر رہی ہیں، اور “کینٹن فیئر اسسٹنٹ” جو تجارتی میلے کے مہمانوں کو آن لائن اور آف لائن تجارتی ثانی اور فراہم کنندہ اور اداروں کے درمیان تعامل کو ممکن بنا رہا ہے۔

کینٹن میلے کو مہارت سے بیرون ملک ترویج دی  گئی، جس میں توجہ 38 اہم مارکیٹوں پر ہے۔ آٹھ روڈ شوز منعقد کیے گئے اور دنیا بھر کے 21 منتخب مقامات پر غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ کامیابی سے ایونٹ پروموشنز کی گئیں۔

2008ء کے مالیاتی بحران اور نتیجتاً پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے باوجود مختلف جغرافیائی و تجارتی پس منظر رکھنے والے غیر ملکی خریدار حالیہ سالوں میں کینٹن میلے کی ہمت افزائی کر رہے ہیں۔ کئی دستیاب چینی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مسابقتی ساخت سے متاثر ہوئے۔

گزشتہ چھ سالوں سے میلے میں شرکت کرنے والے روس کے ایس کے ایل گروپ کے پروڈکٹ لائن ڈائریکٹر واسیلی سموخوالوف کہتے ہیں کہ “بلاشبہ یہ دنیا کے بہترین تجارتی میلوں میں سے ایک ہے، میں خریداروں کو سال میں دو مرتبہ یہاں آنے کی صلاح دوں گا۔ انتظامی و کاروباری مواقع کی سطح یہاں بہت ہی عمدہ ہے۔”

میلے کے منتظمین کی نظریں 113 ویں کینٹن میلے میں دنیا بھر سے آنے والے شرکاء کا خیرمقدم کرنے پر مرکوز ہیں، جو چینی مارکیٹ میں داخلے کا بہترین ذریعہ ہے۔

میلہ 15 اپریل سے 5 مئی تک 3 مراحل اور 15 زمروں میں جاری رہے گا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

ذریعہ: کینٹن میلہ

رابطہ: جناب وو سیاؤینگ، ٹیلی فون: +86-20-8913 8628، ای میل: xiaoying.wu@cantonfair.org