119 واں کینٹن میلہ باضابطہ طور پر کھل گیا

24,000 سے زیادہ ادارے، 60,000 سے زیادہ بوتھس اور تقریباً 1.2 ملین مربع میٹر کا نمائشی علاقہ

گوانگ چو، چین، 17 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر—

119 واں چین درآمدات و برآمدات میلہ (کینٹن میلہ) 14 اپریل کو گوانگ چو، چین میں نمائش کے بہار ورژن کے لیے افتتاحی پریس کانفرنس کے ذریعے باضابطہ طور پر کھل گیا۔

عام نمائش ترتیب اور تفصیلی نقشے ظاہر کیے گئے اور رواں سال کا نمائشی علاقہ 1.18 ملین مربع میٹرز کا احاطہ کرے گا تاکہ دنیا بھر کے 24,512 اداروں کی جانب سے 60,233 اسٹینڈز لگائے جائیں۔

119 واں کینٹن میلہ برآمدات و درآمدات کے شعبوں کی نمائشی طرز کو جاری رکھتا ہے۔ قومی پویلین 16 مصنوعاتی زمروں میں 50 نمائشی حصوں میں تقسیم 59,243 بوتھس پیش کرتا ہے، جبکہ بین الاقوامی پویلین نمائش کے پہلے اور تیسرے مراحل میں پیش کیا جائے گا۔ 27 نمائشی حصوں میں 124 خصوصی نمائشی علاقے ہوں گے، جو نئی توانائی اور پالتو جانوروں کے لیے مصنوعات سے لے کر آؤٹ ڈور اسپا اور موٹر سائیکلوں تک صنعت کی وسیع اقسام کا احاطہ کررہا ہے۔

نمائشوں کا علاقہ 119 واں کینٹن میلہ چھ اہم موجودہ مارکیٹ مسائل کا احاطہ کرنے والی ڈیزائن نمائشوں، فورمز اور اجلاسوں کی بھی میزبانی کرے گا۔ بین الاقوامی پویلین متعلقہ موضوعات پر توجہ رکھنے والی متعدد تجارتی ملاپ کی سرگرمیاں بھی کرے گا، تاکہ کینٹن میلے میں بین الاقوامی نمائش کنندگان اور خریداروں دونوں کے تجربے کے بہتر بنا سکے۔

سو بنگ، ترجمان کینٹن میلہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل چائنا فارن ٹریڈ سینٹر، نے کہا کہ “کینٹن میلے کا مقصد تمام شریکوں کے لیے باہمی تعامل کو بہتر بنانا، صنعت کے اندر کاروبار اور رابطے کے مواقع فراہم کرنا اور اپنے برانڈز کو ترویج دینے میں اداروں کو مدد دیناہے۔”

119 ویں کینٹن میلے کی چند تقریبات:

اے آر این بی پروگرام جاری ہے اور 75 ممالک کے 70 سے زیادہ خریدار کوپن جیت چکے ہیں جو فوڈ اسٹورز اور چائے خانوں میں استعمال ہوں گے۔ مقدار محدود ہے۔ پہلے آئیے، پہلے پائیے۔

ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/ARNB/index.shtml

کینٹن میلہ فینز میٹنگ

* 17 اپریل، دوپہر، وی آئی پی روم 2 (اوورسیز کوآپریٹر پارٹنر سروس)، ایریا اے۔ متعلقہ سرگرمی میں حصہ لینے کی صورت میں آپ کے لیے بڑے انعامات۔

چائنا ہوم اپلائنسز اینڈ الیکٹرانکس سمٹ

٭ 16 اپریل، دوپہر، کانفرنس روم نمبر 8، ایریا بی کا لیول بی

کینٹن میلہ (مصر) انٹرنیشنل مارکیٹ فورم

٭ 17 اپریل، دوپہر، کانفرنس روم نمبر 8، ایریا بی کا لیول بی

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو: توجہ بھارت پر

٭ 18 اپریل، دوپہر، کانفرنس روم نمبر 2، ایریا بی کا لیول سی