19 واں چین یی وو میلہ 21 اکتوبر سے ہوگا

یی وو، چین، 26 اگست 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

19 واں چینی یی وو انٹرنیشنل کمیوڈٹیز میلہ (مختصراً “یی وو میلہ”، http://en.yiwufair.com) 21 سے 25 اکتوبر کو یی وو، چی جیانگ میں ہوگا۔ مال و اسباب کی مارکیٹ میں چینی اسٹیٹ کونسل کی جانب سے منظور شدہ واحد بین الاقوامی میلے کی حیثیت سے یی وو میلہ کینٹن میلے کے بعد چین میں دوسرا سب سے بڑا عالمی سطح پر تسلیم شدہ میلہ ہے۔

رواں سال میلہ 4500 معیاری بوتھس کی فراہمی اور سات اہم صنعتی شعبہ جات  کے احاطے کا منصوبہ رکھتا ہے (http://en.yiwufair.com/products): ہارڈویئر، برقیاتی اور برقی مصنوعات، زیر جامے اور موزے، زیورات اور لوازمات، دستکاری، روزمرہ ضروریات، کھیلوں کی اور تفریحی مصنوعات شامل ہیں۔ یہ بین الاقوامی خریداروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ای-بزنس اور ٹریڈ سروسز، سمندر پارم اسباب، آل چائنا ویمنز فیڈریشن (تجارت کی جانب میلان رکھنے کے کام) اور شنہائی کارپوریشن کے لیے متعدد خصوصی زونز بھی بنائے گا۔

تیزی سے ابھرتی ہوئی ہارڈویئر صنعت رواں سال کے گرم ترین موضوعات میں ایک ہے۔ نمائش کنندگان کے لیے اس صنعت میں دونوں ہالوں میں پھیلے تقریباً 818 بوتھس ہوں گے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ چار مختلف شعبوں میں ان کی زمرہ بندی کی جائے گی: ہارڈویئر ٹولز، ہارڈویئر بنانا، روزمرہ استعمال کا ہارڈویئر اور برقی مشینری۔

بہتر نتائج کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی کمیٹی آغاز ہی سے کوششوں میں جت جائے گی۔ مثال کے طور پر نمائش کنندگان کو گرویدہ بنانے کے لیے کمیٹی نے چین بھر میں چار معیارات پر کئی صنعتی بنیادوں اور نمائشوں میں اعادت دی ہے — اسپیشلائزیشن، مارکیٹائزیشن، گلوبلائزیشن اور برانڈنگ – جو مستقل شرکت کرنے والے نمائش کنندگان کے ساتھ نئے اداروں کے لیے بھی پرکشش ہونے میں مدد دے گا۔ چائنا انٹرنیشنل ہارڈویئر میلے اور یونگ کانگ ڈور انڈسٹری نمائش جیسی برانڈ نمائشوں میں مستقل اعانت کے ساتھ کمیٹی نے نہ صرف صنعت میں میلے کو بہتر انداز میں تسلیم کروایا ہے بلکہ کئی اداروں اور صنعتوں کی توجہ بھی مبذول کروائی ہے۔

کمیٹی نے مقامی صنعتی انجمنوں کے ساتھ قریبی تعلق بھی قائم کیا ہے (جیسا کہ جن ہوا ٹولز انڈسٹری ایسوسی ایشن، چی جیانگ سولر انرجی انڈسٹریل ایسوسی ایشن اور چی جیانگ لاکس انڈسٹری ایسوسی ایشن)، جس کے ذریعے تینوں 100 سے زیادہ بوتھس پہلے ہی بک کروا چکے ہیں۔ ایسے تعاون مہارت کو برقرار رکھنے اور میلے کی اثرانگیزی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

مختلف صنعتوں میں ترقی کے رحجانات پر مذاکرے کے لیے بہترین پلیٹ فارم کی حیثیت سے میلہ (http://en.yiwufair.com/aboutfair/intro) مختلف اقسام اور مختلف سطح کے مکالمے اور تشہیری سرگرمیاں منعقد کرے گا، جیسا کہ جیولری انڈسٹری فورم، ٹرینڈ اینڈ نیو پروڈکٹ لانچز، ٹریڈ میچنگ آف اوورسیز کموڈٹیز، اور عالمی پروکیورمنٹ سیمینارز۔ منتظم کا کہنا ہے کہ “ہم گزشتہ سال کے اعدادوشمار کی بنیاد پر 200,000 سے زائد خریداروں کی توقع کر رکھتے ہیں، جس میں سے 20,000 غیر ملکی مہمان ہوں گے۔ “

یی وو، چین، 5 نومبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان– پانچ روزہ 19 واں یی وو
یی وو، چین، 19 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان – 114 واں چائنا امپورٹ اینڈ
YIWU, China, Oct. 19, 2013 / PRNewswire / Asianet-Pakistan — The 114th China Import and