کوٹی انکارپوریٹڈ نے کاتیاکیساری کو ایسوی پی بزنس ڈیولپمنٹ، مرجرز اینڈ ایکوئزیشنز مقرر کردیا

– سینئر ایگزیکٹو یکم فروری سے آرائش حسن کے عالمی ادارے کی ایگزیکٹو کمیٹی میں شمولیت اختیار کریں گی

نیویارک، 22 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — آرائش حسن کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ (اینوائیایسای: COTY) نے آج ایسوی پی بزنس ڈیولپمنٹ، مرجرز اینڈ ایکوئزیشنز کی حیثیت سے محترمہ کاتیاکیساری کی تقرری کا اعلان کیا ہے، جو یکم فروری سے نافذالعملہوگا۔ محترمہ کیساریکوٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی میں شمولیت اختیار کریں گی اور سی ایاومچیلاسکیناوینی اور سی ایفاوپیتریس دی تلہوئے کو جوابدہ ہوں گی۔

محترمہ کیساریکوٹی میں ایم اے اینڈ کے ساتھ حاصل کردہ 20 سال کا کامیاب تجربہ لائیں گی۔ لابیلکس گروپ میں چیف مرجرز اینڈ ایکوئزیشنز اور ہیومنکیپٹلآفیسر کے اپنے گزشتہ عہدے میں کاتیانے جمی چو، بیلی اور بیل اسٹاف جیسے عالمی سطح پر معروف فیشن برانڈز کے حصول اور تنظیم نو کی نگرانی کی۔ اس سے قبل گوچی گروپ میں محترمہ کیساریبوتیگاوینیتا اور بوخیرون جیسے عالمی برانڈز کے حصول میں اہم تھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک آڈٹ، ٹیکس اور مشاورتی ادارے کے پی ایم جی سے کیا، اور اس کے بعد جنرل الیکٹرک میں کامیاب دہائی گزاری، جہاں انہوں نے ڈائریکٹر کارپوریٹ ایم اینڈ اے، یورپ سمیت متعدد اہم  عہدے سنبھالے۔

محترہکیساری جامعہ فلورنس سے اکنامکس اینڈ مینجمنٹ میں ماسٹرز کی سند رکھتی ہیں اور سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹ بھی ہیں۔ وہ اطالوی، انگریزی اور ہسپانوی زبان پر عبور رکھتی ہیں اور  اپنے عہدے  کے طور پر جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہوں گی۔

سی ایاو، کوٹیمچیلاسکیناوینی نے کہا کہ “مجھے کوٹی میں کاتیا کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہے۔ خبر گیری اور انتہائی تزویراتی معاہدوں کی تکمیل ان کا عمیق تجربہ اور کامیاب ماضی کوٹی کی طویل المیعاد حکمت عملی کو سہارنے کے لیے زبردست اثاثہ ہوں گے۔”

محترمہ کیساری جناب پیٹرشیفر کی جگہ لیں گی جو خصوصی مختلف-الافعالی منصوبوں کی قیادت کریں گے، اور مچیلاسکیناوینی کو جوابدہ ہوں گے۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کا ابھرتا ہوا رہنما ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال پر 4.6 ارب ڈالرز تھی۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک خالصتاً پلے بیوٹی کمپنی ہے جو معروف خوشبویات، رنگین کاسمیٹکس اور جلد و جسم کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات کا پورٹ فولیو رکھتی ہے جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی پیش کردہ مصنوعات میں ایڈیڈاس، کیلونکلائین، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔